جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور وزارت بجلی نے ’’شہریوں پر مرکوز توانائی کی منتقلی: مصر میں مشن لائف کے ساتھ شہریوں کو بااختیار بنانے‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی



●کوپ 27میں انڈین پویلین نےشہریوں پرمرکوز توانائی تک دور اندیش رسائی، منتقلی، سلامتی اور انصاف پر مبنی اقدامات کی نمائش کی

●یہ کانفرنس توانائی کی موثر اور کم کاربن ٹیکنالوجی کی تعیناتی کو تیز کرنے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ عالمی توانائی کی منتقلی کو آسان بنانے اور مستحکم کرنے کے لیے مارکیٹ کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کررہی ہے

Posted On: 08 NOV 2022 4:58PM by PIB Delhi

 

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)  اور بجلی کی وزارت، حکومت ہند، ہندوستانی قابل تجدید توانائی ترقیاتی ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے)،  سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) اور توانائی، ماحولیات اور پانی کی کونسل (سی ای ای ڈبلیو) کے اشتراک سے مصرکے شرم الشیخ میں جاری کوپ -27 کے ہندوستانی پویلین میں آج ’’شہریوں پر مرکوز توانائی کی منتقلی: مشن لائف (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) کے ساتھ شہریوں کو بااختیار بنانے‘‘ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہیں۔

ایم این آر ای سکریٹری جناب بھوپندر سنگھ بھلا کی زیر صدارت اس خصوصی تقریب میں کچھ شہریوں پر مرکوز توانائی تک رسائی، منتقلی، سلامتی اور انصاف پر مبنی ان اقدامات کی نمائش کی گئی ،جنہوں نے مشن لائف کے اصولوں کوجھنجھوڑتے ہوئے ، مارکیٹوں کو فعال اور پالیسیوں کو متاثر کرکے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا ہے۔ اس کانفرنس میں توانائی کی موثر اور کم کاربن ٹیکنالوجیوں کی تعیناتی کو تیز کرنے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ عالمی توانائی کی منتقلی کو آسان اور مضبوط بنانے کے لیے مارکیٹ کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جا رہا  ہے۔

نشست میں آئی آر ای این اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر گوری سنگھ اور انٹرنیشنل سولر الائنس (آئی ایس اے)کے  ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اجے ماتھراور ہندوستانی صنعت کے چیف ایگزیکٹو شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

12325

 



(Release ID: 1874530) Visitor Counter : 113