صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حکومت ہند کی جانب سے جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں 265 ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ (ڈی این بی) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹوں کی منظوری


پہلے مرحلے میں 20 ضلعوں میں 250 پی جی سیٹیں الاٹ

پچاس فیصد پی جی سیٹیں مقامی ان -سروس ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لئے محفوظ

Posted On: 08 NOV 2022 12:01PM by PIB Delhi


ملک میں صحت نگہداشت کی فراہمی کو بہتر بنانے کے مقصد سے وزیراعظم کے‘‘  سب کیلئے صحت’’  ویژن کے مطابق ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت ہند نے جموں و کشمیر کے 20 ضلعوں کا احاطہ کرتے ہوئے وہاں کے مختلف سرکاری اسپتالوں کو 265 ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ (ڈی این بی) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیں منظور کی ہیں، جس میں نیشنل بورڈ آف میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس) کا عملی تعاون شامل ہے۔


اس اہم اقدام سے نہ صرف یہ یقینی ہو جائے گا کہ جموں و کشمیر کے عوام مستفید ہوں، بلکہ جموں و کشمیر کے ڈاکٹروں کو بھی یہ موقع حاصل ہوگا کہ وہ اپنے خطے میں ہی ٹریننگ حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے ہی خطے میں تعلیم پائیں۔ ان طبی کارکنوں کی وجہ سے یو ٹی میں طبی نگہداشت کا ایک مؤثر ڈھانچہ تیار ہو جائے گا۔


جموں و کشمیر کے تقریبا ہر ضلع میں تربیت یافتہ طبی ماہرین فراہم کرنے کے ویژن کے ساتھ حکومت ہند نے اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور مشن کے انداز میں اس پر کام کیا۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے این بی ای ایم ایس کے ساتھ مل کر قائدانہ کردار ادا کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ جموں و کشمیر کے متعدد سرکاری اسپتالوں میں این بی ای ایم ایس کی بہت سی پوسٹ گریجویٹ سیٹیں منظور کی جائیں۔


اس کے نتیجے میں توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے میں 20 ضلعوں میں 250 سے زیادہ پی جی سیٹیں موجود ہیں۔ مزید دو سیٹیں دوسرے مرحلے میں منظور کی جائیں گی۔ پچاس فیصد سے زیادہ پی جی سیٹیں مقامی ان -سروس ڈاکٹروں کے لئے محفوظ ہیں تاکہ انہیں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے مواقع حاصل ہوں۔


تقریباً تمام ضلعوں میں مناسب قیمت پر جدید اور معیاری صحت نگہداشت کی فراہمی سے جموں و کشمیر کے لوگ مستفید ہوں گے۔ اس کے نیتجے میں مجموعی طبی نگہداشت کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔


مختلف میڈیکل انٹرنس امتحانات کے لئے حکومت ہند نے یو ٹی میں امتحان مراکز کی تعداد بڑھائی ہے ، جس سے جموں و کشمیر کے امیدواروں کو داخلہ امتحان دینے کے لئے دوسری ریاستوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

 


جموں و کشمیر میں سرکاری اسپتالوں، میڈیکل کالجوں میں این بی ای ایم ایس منظوری والے سیٹوں کی تعداد درج ذیل ہے۔

 

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


 

 



(Release ID: 1874528) Visitor Counter : 97