وزارت اطلاعات ونشریات

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا اِفّی کے 53 ویں ایڈیشن میں ڈراؤنی فلموں کا ایک خصوصی پیکج ’میکابر ڈریمز‘ پیش کر رہا ہے، جو سینما ہال  چھوڑنے کے بعد بھی آپ کو پریشان کرے گا

Posted On: 08 NOV 2022 10:12AM by PIB Delhi

 

’’خوفناکی ایک عالمگیر زبان ہے؛ ہم سب ڈرتے ہیں۔ ہم خوفزدہ پیدا ہوئے ہیں، ہم سب چیزوں سے خوفزدہ ہیں: موت، بگاڑ، کسی پیارے کا کھو جانا۔ ہر وہ چیز جس سے میں ڈرتا ہوں، آپ ڈرتے ہیں اور اس کے برعکس۔‘‘ ’ماسٹر آف ہارر فلمز‘ کے نام سے مشہور،امریکی فلم ساز جان کارپینٹر، نے اس جذبات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ذرا بھی مبالغہ آرائی نہیں کی جو ان کی پسندیدہ فلمی صنف کو بر انگیختہ کرتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ؟ ڈریکولا سے لے کر دی ایکزورسسٹ (جھاڑ پھونک کرنے والا) تک ہیرڈیٹری یا کنجرنگ (سحر آفرینی) تک، وہ ریڑھ کی ہڈی کو ٹھنڈا کرنے والی ڈراؤنی فلموں نے ہمیشہ پوری دنیا کے فلمی شائقین کی توجہ حاصل کی۔ ہر ملک اور ہر زبان کم از کم ایک درجن ان ڈراؤنی فلموں پر فخر کر سکتی ہے جنہوں نے اپنے ناظرین کو سنسنی خیز  اور بے چین کر دیا۔بڑی مہارت سے خوف کے ہمارے فطری جذبات کا استعمال کر کے ، فلموں کی اس صنف نے عالمی سینما کےہمہ جہت صنف میں اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔

ڈراؤنی فلم کی صنف کی اس بڑے پیمانے پر اپیل اور مقبولیت کو تسلیم کرتے ہوئے، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا(اِفّی )کے 53 ویں ایڈیشن میں’میکابر ڈریمز‘ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس گلدستے میں  نئی ریلیز ہونے والی ڈراؤنی  فلموں کا ایک مجموعہ ہے جو سینما ہال سے نکلنے کے بعد بھی فلم کے شائقین کو پریشان کرتی رہیں گی۔ مافوق الفطرت فلموں کے اس خصوصی پیکج میں شامل  درج ذیل فلمیں  ہیں:

 

نائٹ سائرن (سلوواکیہ / 2022)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PLACEHOLDER_image21AZO.jpg

اس فلم کی ہدایت کاری  ٹریزا نووتووا کی ہے۔ یہ ایک نوجوان عورت کی کہانی ہے، جو اپنے آبائی پہاڑی گاؤں واپس آتی ہے۔ وہ  اپنے پریشان کن بچپن کے بارے میں جاننا چاہتی ہے، سوالوں کے جوابات تلاش کرتی ہے۔ لیکن جیسے ہی وہ سچائی سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہے، قدیم داستانیں جدید حقیقت پر حملہ کرنا شروع کر دیتی ہیں، جس کی وجہ سے گاؤں والے اس پر جادوٹونے اور قتل کا الزام لگانے لگتے ہیں۔

یہ بہت ہی پرجوش اور پراسرارڈراؤنی فلم ہے جو سات ابواب میں سامنے آتی ہے۔ ان ابواب کے ذریعہ  جدید دور کے سلوواکیہ میں قدیم عقائد کے ابھرنے کو پیش کیا گیا اوربتایا گیا ہے کہ  ہماری جدید دنیا میں بھی عورتوں کے تئیں بدگمانی ، عداوت  اور اجتماعی پن جیسے مسائل کیسے غالب ہیں۔

فلم اس کہانی کو بھی بتاتی ہے کہ جب ہم فرسودہ روایات چھوڑنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہمیں آزاد ہونےکے لیے کیا کیا کرنا پڑتا ہے۔

 

ہوئی  سیرا (پیرو / 2022)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PLACEHOLDER_image184TZ.jpg

ہوئی سیرا ، یہ ایک مافوق الفطرت ڈراؤنی فلم ہے جس کی ہدایت کاری اور میکسیکو کے فلمساز مشیل گارزا سرویرا نے کی ہے۔وہ اس فلم کی معاون مصنف بھی ہیں۔  اس فلم میں نتالیہ سولین کو ولیریا کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو ایک حاملہ خاتون ہے، جسے جادو ٹونا کی طاقتیں مصیبت میں ڈال دیتی ہیں۔ ولیریا بچے کو جنم دینے والی ہے لیکن وہ زبردست اعتماد شکنی کی شکار ہے اور اسے زبردست خوف محسوس ہوتا رہتا ہے۔ اسے لگتا  ہے کہ مکڑی کی طرح کوئی چیز وہاں موجودہے۔ اسے ہر قسم  کے مافوق الفطرت خطرات کا احساس ہوتا رہتا ہے۔ ان شیطانوں کا مقابلہ کرنے کی امید میں، وہ اس پرانی اور زیادہ لاپرواہ زندگی سے دوبارہ جڑ جاتی ہے۔ اس کے من میں اپنے پہلے پیار آکٹوویا کے تئیں جذبات  دوبارہ بیدار ہونے لگتی ہیں۔

ہوئی سیرا ، میکسیکو اور پیرو کی ایک بین الاقوامی مشترکہ پروڈکشن ہے اس کا عالمی پریمیئر9 جون 2022 کو ٹریبیکافیسٹیول میں ہوا تھا  اور اسے  بہترین نیو نیریٹو ڈائریکٹر اور نورا ایفرون کے ایوارڈزبھی حاصل ہوئے ۔

وینس (اسپین / 2022)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PLACEHOLDER_image487FS.jpg

وینس ایک ہسپانوی مافوق الفطرت ڈراؤنی فلم ہے جس میں شہری ماحول پیش کیا گیا ہےکہ کس طرح جدید جادوٹونے سے بچا  جا سکتا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری تھومے بالاگوورے نے کی ہے یہ چھ حصوں پر مشتمل ’دی فیئرکلکشن‘ کا دوسرا حصہ ہے ۔ سونی پکچرس انٹر نیشنل پروڈکشن اور امیزون پرائم ویڈیو نے مشترکہ طور پراسے  پروڈیوس کر رہے ہیں۔  پہلی فلم الیکس ڈی لا ایگالیسیا کی وینشیا فرینیا (2021) تھی۔

یہ پلاٹ امریکی مصنف ایچ پی لو کرافٹ کی ڈراؤنی مختصر کہانی ’دی ڈریمز اِن دی وِچ ہاؤس‘ پر مبنی ہے۔ کہانی کی شروعات ایک بیلے ڈانسر سے ہوتی جو اس نائٹ کلب سے نشیلی گولیوں سے بھرا ایک بیگ چرا لیتی ہے جہاں وہ کام کرتی ہے۔ جب منصوبہ  فیل ہو جاتا ہے اور بدمعاشوں کا گروہ اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے تو وہ اپنی بہن کے فلیٹ میں چھپنے کا ارادہ کرتی ہے۔ بہرحال اس فلیٹ میں ان بدمعاشوں سے زیادہ بڑا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ پلاٹ سے لے کر ساؤنڈ ٹریک تک بہت ہی ڈراؤنی آوازیں پیش کرتی ہیں۔ اس سے الیکٹرانک میوزک کی طاقت کا بھی اندازہ لگتا ہے۔ در حقیقت بالاگویرونے لو کرافٹ کی کہانی کو  ایک عجیب  و غریب اور مزاحیہ انداز میں پیش کیا ہے۔

 

ہیچنگ (فن لینڈ، سویڈن / 2022)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PLACEHOLDER_image3JMN3.jpg

ہیچنگ، یہ فن لینڈ کی ایک نفسیاتی ڈراؤنی فلم ہے، جس کی ہدایت کاری حنا برگوم نے کی ہے۔ اس کا پریمئر 23 جنوری 2022 کو سن ڈانس فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔ اسے گیرارڈمرانٹر نیشنل فینٹاسٹک فلم فیسٹیول میں گرانڈ پریکس ڈو جیوری جیوانس ایوارڈ ملا تھا۔

یہ فلم ایک نوجوان جمناسٹ کے ارد گرد گھومتی ہے جو  اپنی ماں کو خوش کرنے کی کوشش میں بے چین ہے۔ اس کی ماں کو اپنے مقبول بلاگ کے ذریعہ دنیا کے سامنے ایک بہترین مثالی خاندان کی تصویر پیش کرنے کا جنون ہے۔ ایک دن، ٹنجا کو ایک پراسرار انڈا ملتا ہے، جسے وہ گھر لے آتی ہے۔جب وہ انڈا پکتا ہے تو اس کے اندر سے نکلنے والی مخلوق کا نام وہ ’علی ‘ رکھ دیتی ہے۔ وہ دھیرے دھیرے بڑا ہوتا ہے اور اسی کا عکس والا بن جاتا ہے۔ پھر ٹنجا کی دبے کچلے جذبات کے مطابق عمل کرتا ہے۔

تو آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ آئیے، 20 سے 28 نومبر، 2022 تک پنجی، گوا میں طے شدہ 53 ویں انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں ایک ساتھ مل کر ایک ڈراؤنی فلم سے محظوظ ہوں۔ مندوب اور میڈیا رجسٹریشن کے لیے:  https://my.iffigoa.org/لاگ آن کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

12317



(Release ID: 1874496) Visitor Counter : 250