وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 3

آسٹریائی فلم الما اور آسکر سے ہندوستان کے 53 ویں  بین اقوامی فلمی میلے کا پرجوش آغاز ہوگا


ہندوستان کے 53 ویں بین اقوامی فلمی میلے کی شروعات آسٹریا کے ڈائریکٹر ڈائیٹر برنر کی فلم الما اور آسکر سے ہوگی

بیس (20) نومبر  سے 28 نومبر تک گوا میں منعقد ہونے والے ہندوستان کے 53 ویں بین اقوامی فلمی میلے کا آغاز آسٹریائی فلم الما اور آسکر سے ہوگا۔ وینیز سوسائٹی گرینڈ ڈیم الما مہلر (1879-1964) اور آسٹریائی آرٹسٹ آسکر کوکوسکا (1886-1980) کے درمیان پرجوش اور ہنگامہ خیز تعلقات اس سوانحی فلم کا موضوع ہے۔ ڈائیٹر برنر کی ہدایت  میں بننے والی یہ فلم مجموعی طور پر 110 منٹ کی ہے۔

تیوہار کے طور پر سینما کے فن کو بھرپور طریقے سے منانے کی کوشش کرنے والے ہندوستان کے 53 ویں  بین اقوامی فلمی میلے کے لئے یہ مناسب تھا کہ اس کا آغاز ایک موسیقار اور ایک فنکار کے درمیان محبت کے رشتے سے متعلق فلم کے ساتھ ہو۔آسکر کوکوسکا، ایک ابھرتا ہوا پینٹر کی الما سے جو ایک میوزک کمپوزر ہے ایسے وقت میں ملتا ہے جب اس نے اپنے پہلے خاوند گستاو مہلر کی موت کے بعد آرکیٹیکٹ والٹر گروپیئس کے ساتھ تعلقات شروع کر دیئے تھے۔ کسی ایسے آدمی کے ساتھ جس کے سائے میں وہ اپنی فنکارانہ صلاحیت کو محسوس نہیں کر سکتیاس کے ساتھ رہنا پسند نہ کرتے ہوئے الما نے آسکر کوکوسکا کے ساتھ ایک پُرتپش عشق بازی کا آغاز کیا۔ان کے تعلقات کییہ تھی وہ نوعیت اس کی بنیاد پر کوکوسکا نے  اپنا سب سے مشہور شاہکار پینٹ کیا۔ فلم ان کے رشتے کی کھوج کرتی ہے جس کی 'طوفانی' اور 'ہنگامہ خیز' کے طور پر توصیف بیان کی گئی ہے۔

(فوٹو کیپشن:برائیڈ آف دی وِنڈ_ آسکر کوکوسکا  کی طرف سے الما مہلر کے ساتھ اس کے تعلقات پر مبنی)

 

ڈائریکٹر ڈائیٹر برنر آسٹریا کے مشہور فلم اور تھیٹر ڈائریکٹر، اداکار اور اسکرین رائٹر ہیں۔ وہ آسٹریا میں ایک ہدایت کار کے طور پر ملک بھر میں چھ حصوں پر مشتمل ایوارڈیافتہ فلم الپین ساگا  کے ساتھ مشہور ہوئے۔ یہ ایک خاندانی اور گاؤں کی تاریخ ہے۔ یہ فلم  1976-1980 تک چلی تھی۔ انہوں نے شنِٹزلر کے تھیٹر پلے ڈیر ریگن پر مبنی اپنی فلم برلینر ریگن (2006) کے لئے بین اقوامی پذیرائی حاصل کی تھی۔

 

الما اور آسکر اتوار، 20 نومبر کو پنجی کے انوکس  میں دکھائی جائے گی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

iffi reel

(Release ID: 1874490) Visitor Counter : 201