عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کل نئی دہلی کے وگیان بھون میں سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے سالانہ کنونشن کا افتتاح کریں گے جس کا عنوان ہے ’’آزادی کا امرت مہوتسو: آر ٹی آئی کے ذریعے شہریوں پر مرکوز حکمرانی‘‘
Posted On:
08 NOV 2022 2:48PM by PIB Delhi
یہ کنونشن شفافیت، حکمرانی، اطلاع کے حق اور دیگر متعلقہ معاملات سے متعلق اہم امور پر بات چیت کرے گا اور آر ٹی آئی کے نظام کو وسیع اور گہرا کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کل نئی دہلی کے وگیان بھون میں سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے سالانہ کنونشن کا افتتاح کریں گے جس کا عنوان ’’آزادی کا امرت مہوتسو: آر ٹی آئی کے ذریعے شہریوں پر مرکوز حکمرانی ‘‘ہے ۔
سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے تمام موجودہ اور سابق چیف انفارمیشن کمشنرز اور انفارمیشن کمشنرز، اسٹیٹ انفارمیشن کمیشن کے سی آئی سیز اور آئی سیز کے ساتھ ساتھ فرسٹ اپیلی اتھارٹیز اور سنٹرل پبلک انفارمیشن آفیسرز کو سالانہ کنونشن کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
سنٹرل انفارمیشن کمیشن ہر سال اکتوبر-نومبر کے دوران ایک سالانہ کنونشن کا اہتمام کرتا ہے۔ یہ کنونشن نہ صرف متعلقین کو ملاقات کرنے اور شفافیت، حکمرانی، اطلاعات کے حق اور دیگر متعلقہ معاملات سے متعلق اہم امور پر بات چیت کرنے کا موقع اور ایک فارم فراہم کراتا ہے بلکہ آر ٹی آئی کے نظام کو وسیع اور گہرا کرنے میں بھی اہم رول ادا کرتا ہے۔ کنونشن میں اسٹیٹ انفارمیشن کمیشن کے چیف انفارمیشن کمشنرز اور انفارمیشن کمشنرز اور دیگر معززین، سول سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ سنٹرل پبلک انفارمیشن آفیسرز اور مختلف پبلک اتھارٹیز کے فرسٹ اپیل اتھارٹیز شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 12322
(Release ID: 1874488)
Visitor Counter : 168