سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے جبل پور، مدھیہ پردیش میں 4054 کروڑ روپے کی مالیت کے 8 قومی شاہراہوں کےپروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
07 NOV 2022 4:58PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بہتر سڑک رابطے کے ذریعے مدھیہ پردیش کی ترقی کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے، مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں 4054 کروڑ روپے کی مالیت کے 8 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں اور 214 کلومیٹر طویل شاہراہ کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلی جناب شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر مملکت شری پرہلاد سنگھ پٹیل، ریاستی وزیر جناب گوپال بھارگوا، جبل پور کے رکن پارلیمنٹ جناب راکیش سنگھ، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور دیگر عہدیداربھی اس موقع پر موجود تھے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ دریائے ہیرن سے دریائے سنگورتک 53 کلومیٹر اور نوراڈیہی وائلڈ لائف سینگچری کی 12 کلومیٹر طویل 4 لین کی تعمیر سے، جبل پور سے بھوپال تک، 2 گھنٹے کے سفر کا وقت بچ جائے گا۔ گنے اور دالوں کا سب سے بڑا پیدا کرنے والے نرسنگھ پور کے کسان، اپنا اناج مالوا اور وسطی علاقے کی منڈیوں میں لے جا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی کے ساتھ ساتھ وائلڈ لائف سینگچری میں جانوروں کی سہولت اور حفاظت کے لیے 23 انڈر پاسز اور 5 چھوٹے پل بھی بنائے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت 3600 کروڑ روپے کی لاگت سے 112 کلومیٹر، 4 لین والی جبل پور رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ یہ رنگ روڈ بریلہ - مالیگاؤں - شاہ پورہ بھٹونی - کشنر - امجھر - بریلہ روڈ پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں نرمدا ندی پر پل، 750 میٹر کا آئیکونک برج اور بھیڈا گھاٹ پر آر او بی اور دیوری میں آر او بی شامل ہوں گے۔
*****
U.No.12295
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1874333)
Visitor Counter : 129