کانکنی کی وزارت
کانوں کی وزارت نے نیشنل جیو سائنس ایوارڈز -2022 کے لیے نامزدگیاں مدعو کیں
Posted On:
07 NOV 2022 5:31PM by PIB Delhi
کانوں کی وزارت بنیادی/ اپلائیڈ جیو سائنسز، کان کنی اور اس سے منسلک شعبوں میں شراکت کے لیے نیشنل جیو سائنس ایوارڈز-2022 کے لیے نامزدگیاں مدعو کی ہیں ۔ یہ ایوارڈز، جو 1966 میں قائم کیے گئے تھے اور ہر سال دیئے جاتے ہیں، وزارت کی جانب سے ماہر ارضیات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پہل ہے۔ نیشنل جیو سائنس ایوارڈز تین اقسام کے ہیں:
اے۔ نیشنل جیو سائنس ایوارڈ برائے لائف ٹائم اچیومنٹ: ایوارڈ برائے لائف ٹائم اچیومنٹ (سنگل ایوارڈ) کسی ایسے فرد کو دیا جائے گا جس کی زندگی بھر کی غیر معمولی کامیابی ہو جو کہ این جی اے ریگولیشن 2022 کی شق 2 میں مذکور کسی بھی شعبہ میں پائیدار اور نمایاں شراکت کے لیے ہو۔یہ ایوارڈ 5 لاکھ روپے نقد انعام اور ایک سرٹیفکیٹ پر مشتمل ہوگا۔
بی۔ نیشنل جیو سائنس ایوارڈ: این جی اے ریگولیشن 2022 کی شق 2 میں مذکور کسی بھی شعبے میں قابل قدر شراکت کے اعتراف میں نیشنل جیو سائنس ایوارڈ (10 ایوارڈز) افراد یا ٹیم (ٹیموں) کو دیا جائے گا۔ ہر ایوارڈ میں 3 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا اور ایک سرٹیفکیٹ۔ ٹیم ایوارڈ کی صورت میں، ایوارڈ کی رقم برابر تقسیم کی جائے گی۔
سی۔ نیشنل ینگ جیو سائنٹسٹ چایوارڈ: ینگ جیو سائنٹسٹ ایوارڈ (سنگل ایوارڈ) 31 دسمبر 2021 تک 35 سال سے کم عمر کے فرد کو جیو سائنسز کے کسی بھی شعبے میں شاندار تحقیقی کام کے لیے دیا جائے گا۔ اس ایوارڈ میں ایک لاکھ روپے کے نقد انعام کے علاوہ ریسرچ گرانٹ 5,00,000 روپے پانچ سالوں پر محیط، بشرطیکہ اطمینان بخش سالانہ پیشرفت اور ترقی ہو، اور ایک سرٹیفکیٹ کے ساتھ۔
این جی اے ریگولیشن 2022 کی شق 2 میں بیان کردہ کسی بھی شعبے میں نمایاں شراکت کے ساتھ ہندوستان کا کوئی بھی شہری ان ایوارڈز کے لیے اہل ہوگا۔ نیشنل ایوارڈز پورٹل، یعنی https://www.awards.gov.in پر یکم نومبر 2022 سے نامزدگیاں آن لائن موصول ہو رہی ہیں۔ نامزدگیوں کی وصولی کی آخری تاریخ 30 نومبر 2022 ہے۔ نیشنل ایوارڈ پورٹل کے ذریعے آن لائن موڈ کے علاوہ دیگر نامزدگیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے، ویب سائٹ https://www.awards.gov.in پر ’نیشنل جیو سائنس ایوارڈز ریگولیشنز 2022‘ کا حوالہ دے سکتے ہیں۔ ڈائرکٹر (ٹیکنیکل)، منسٹری آف مائنز، کمرہ نمبر 306-ڈی، شاستری بھون، ڈاکٹر راجندر پرساد روڈ، نئی دہلی - 110001، ٹیلی فیکس - 01123385329، ای میل: ngawards-mines[at]gov[ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
*********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-12298
(Release ID: 1874332)
Visitor Counter : 143