کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن اب تک 622 اضلاع میں تشکیل دی گئی ہے


پردھان منتری کھنج شیتر کلیان یوجنا کے تحت 2,52995 پروجیکٹوں کو منظور کیا گیا

Posted On: 07 NOV 2022 12:36PM by PIB Delhi

کان کنی کی وزارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی 23 ریاستوں میں پھیلے ہوئے 622 اضلاع میں ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (DMF) تشکیل دی گئی ہے۔ ڈی ایم ایف کا تصور کانوں اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) ایم ایم ڈی آر ایکٹ، 1957 میں ترمیم کے ذریعے متعارف کرایا گیا تھا۔ ترمیم شدہ ایکٹ  میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ سیکشن 9 بی  کومتعارف کرایا جو تمام اضلاع میں کان کنی سے متعلق کاموں سے متاثر ایک غیر منافع بخش ادارہ کے طور پر ایک ٹرسٹ ڈی ایم ایف کے قیام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔  اس کا مقصد کان کنی سے متاثرہ لوگوں اور علاقوں کے مفاد اور فائدے کے لیے کام کرنا ہے۔

پردھان منتری کھنج شیتر کلیان یوجنا (PMKKKY) کو ڈی ایم ایف کے تحت جمع کیے گئے فنڈز کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے اس سال ستمبر تک 63534.07 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور  37422.94 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ یوجنا کے تحت منظور شدہ 2,52995 پروجیکٹوں میں سے اب تک 1,33144 پروجیکٹ مکمل کئے جاچکے ہیں۔

*************

 

ش ح ۔ ش ر، ع ر

U. No.12284


(Release ID: 1874218) Visitor Counter : 111