ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
وزیر مملکت، ریاستی حکومت کے عہدیداروں، طلباء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہنرمندی، اختراع اور کاروبار میں مشغولیت کو وسیع کرنے کے لیےبات چیت کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
06 NOV 2022 5:38PM by PIB Delhi
انٹرپرینیورشپ اور ہنر مندی کے فروغ اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جس کے دوران وہ ریاستی حکومت کے عہدیداروں، طلباء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہنر مندی، جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ سے متعلق تبادلۂ خیال کریں گے۔
جناب راجیو چندر شیکھر سرکاری اسکیموں جیسے ممکن، تیجسوانی اسکیموں، اجولا، آپ کی زمین، آپ کی نگرانی اسکیموں وغیرہ کے کلیدی استفادہ کنندگان سے بھی ملاقات کریں گے اور ان میں سے کئی کو رامبن میں وعدے کے مطابق رقم بھی تقسیم کریں گے۔ وہ خصوصی طور پر معذور استفادہ کنندگان میں موٹرائزڈ ٹرائیسائیکلیں/اسکوٹیز/ بھی تقسیم کریں گے۔
وہ گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج، چندر کوٹ کا دورہ کر کے طلباء اور عملے کے ارکان سے بات چیت کریں گے اور ان کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کریں گے، ان کی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ وزیر مختلف کمپنیوں میں ہنر مند نوجوانوں کی تقرری کے لیے ایک جاب میلہ بھی شروع کریں گے۔ بعد میں وہ عملی طور پر مختلف پروجیکٹوں (امرت سروور/ جل جیون مشن) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر موصوف، چیرپرسن، ضلع ترقیاتی کونسل (ضلع پریشد) اور رام بان کے ضلع کمشنر کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔
جناب چندر شیکھر اس کے بعد پٹنی ٹاپ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں کے علاوہ ہوٹل والوں، نوجوانوں اور سیاحتی کلبوں کے اراکین سے بات چیت کریں گے۔ وہ وہاں صفائی مہم بھی شروع کریں گے۔
جموں میں، وزیر موصوف، ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ(آر ڈی ایس ڈی ای) اور نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ڈبلیو) کے ٹرینیز اور عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ان کے ساتھ مقامی لوگوں کی خواہشات اور دستیاب وسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے اضلاع میں ہنر مندی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-12258
(रिलीज़ आईडी: 1874152)
आगंतुक पटल : 143