وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت لندن میں 7 سے 9 نومبر تک ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2022 میں شرکت کرے گی
اس سال کی نمائش کی تھیم ہے ’ ٹریول کا مستقبل اب شروع ہوتا ہے‘
Posted On:
05 NOV 2022 3:57PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت لندن میں 7 سے 9 نومبر تک ورلڈ ٹریول مارکیٹ ( ڈبلیو ٹی ایم ) 2022 میں شرکت کرے گی جو کہ سب سے بڑی بین الاقوامی ٹریول نمائشوں میں سے ایک ہے۔ اس سال کی نمائش کی تھیم ’ ٹریول کا مستقبل اب شروع ہوتا ہے‘ ۔ تقریباً 2 سال کے وقفے کے بعد غیر ملکی سیاحوں کے لیے ملک کو دوبارہ کھولے جانے کے ساتھ، اس سال ہندوستان کی شرکت خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کے بعد ملک بین الاقوامی سیاحوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہندوستان خود کو سیاحت کے لیے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر اپنی نمائش کرنے کے واسطے ڈبلیو ٹی ایم 2022 میں شرکت کررہا ہے۔
سال 2019 کے دوران، ہندوستان کی جی ڈی پی میں ٹریول اور سیاحت کا حصہ کل معیشت کا 5.19 فیصد تھا۔ سال 2019 میں، ہندوستانی سیاحت کے شعبے نے 79.86 ملین جابس (براہ راست اور بالواسطہ روزگار) فراہم کرائیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مسلسل کوششوں نے سیاحت کی صنعت کو بتدریج کووڈ-19 عالمی وبا کے صدمے ابھارتے ہوئے عالمی وبا سے پہلے کی سطح تک پہنچانے میں مدد کی ہے۔
مجموعی طور پر 16 متعلقین بشمول ریاستی حکومتوں، دیگر مرکزی وزارتوں، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) بطور انڈسٹری پارٹنر، ڈی ایم سیز، ٹور آپریٹرز، ہوٹلیئرز، ٹریول ایجنٹس، آن لائن ٹریول ایجنٹس، طبی مقصد سے سفر کرنے والوں کے تسہیل کار انڈیا پویلین میں ،معاون نمائش کنندگان کے طور پر شرکت کررہے ہیں۔ اس کا مقصد بین الاقوامی کاروباری برادری کے سامنے متنوع سیاحتی پروڈکٹوں اور خدمات بشمول میڈیکل ویلیو ٹریول، لگژری ٹرینیں اور سیاحتی پروڈکٹوں کے پہلوؤں کی نمائش کرنا ہے۔ اس سال، ہندوستانی وفد کی قیادت حکومت ہند کے سکریٹری (سیاحت) جناب اروند سنگھ کر رہے ہیں،کر رہے ہیں۔ اس وفد میں ایڈیشنل سکریٹری جناب راکیش ورما اور وزارت کے دیگر سینئر افسران کے علاوہ ہندوستانی ٹریول اور سیاحت کے متعلقین کے نمائندے شامل ہیں۔
حکومت ہند کو سیاحت کی صنعت میں ملک کی صلاحیت کا علم ہے اور اس نے ہندوستان کو عالمی سیاحت کا مرکز بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ڈبلیو ٹی ایم 2022کے دورے کے دوران، حکومت ہند کے سکریٹری (سیاحت) جناب اروند سنگھ کی قیادت ہندوستانی وفد سیاحت کی صنعت کے عالمی متعلقین جیسے ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس، میڈیا وغیرہ کے سامنے ہندوستان کی مختلف سیاحتی پیشکشوں کی نمائش کریں گے۔ چونکہ ہندوستان مستقبل میں سیاحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر ترقی کے لیے تیار ہے، یہ دورہ حکومت ہند کے وفد کے لئے عالمی سرمایہ کاروں کے لئے ہندوستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات کی نمائش کا موقع بھی فراہم کرائے گا ۔
ہندوستان جی 20 کی صدارت کے لیے بھی تیاری کر رہا ہے جو یکم دسمبر 2022 سے شروع ہونے والا ہے۔ اس کی صدارت کے تحت، ملک کے 55 شہروں میں 200 سے زیادہ میٹنگوں کی میزبانی کی توقع ہے۔ جی۔ 20 صدارت ہندوستان کے سیاحتی شعبے کو ہندوستان کی سیاحت کی پیشکشوں کو اجاگر کرنے اور ہندوستان کی سیاحت کی کامیابی کی کہانیوں کو عالمی سطح پر شیئر کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرے گی۔
سیاحت کی وزارت کا مقصد خصوصی طور پر کووڈ عالمی وبا کے بعد کی صورتحال میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینا ہے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانا اور 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تبدیلی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-12231
(Release ID: 1873947)
Visitor Counter : 160