زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ملک مثبت تبدیلیوں کی جانب تیزی سے رواں ہے: مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر


زراعت اور زرعی معیشت ہندوستان کی طاقت ہے: مرکزی وزیر زراعت

Posted On: 03 NOV 2022 6:16PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ملک مثبت تبدیلیوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کا موجودہ منظرنامہ ملک کے اندر اور عالمی سطح پر بدل گیا ہے۔ آج ہم اپنی قوم کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جناب تومر نے یہ بات آج یہاں مرکزی وزارت کیمیکل اور فرٹیلائزر اور فکی کے زیر اہتمام انڈیا کیم-2022 (12ویں دو سالہ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش، ویژن-2030 - ہندوستان کی تعمیر میں کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کا کردار) میں کہی۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہم آہنگی کے ساتھ ہم تمام شعبوں میں مقررہ مدت میں اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ حکومت، کسان اور صنعت سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہمارے کام کے مثبت نتائج سامنے آئیں۔ اس سے ملک کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی معیشتیں ابھی تک کووِڈ کے اثرات سے نہیں نکل پائی ہیں لیکن پھر بھی ہمارے ملک کی معیشت مضبوط ہے۔ اس کی وجہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بروقت اٹھائے گئے اقدامات ہیں۔ مرکزی حکومت نے  ایم ایس ایم ایزسمیت دیگر صنعتوں اور زراعت اور عام غریب آدمی کے لیے یکے بعد دیگرے کئی کوششیں کیں۔ وقت پر ویکسین بنانے کا کام کیا گیا، پی ایل آئی جیسی اسکیموں کے ذریعے معیشت کی حوصلہ افزائی کی۔جناب تومر نے ہندوستان میں زراعت کی اولین حیثیت کے حوالے سے کہا کہ کسی بھی شخص اور ملک کی فطرت کبھی نہیں بدلتی۔ اگر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی بنیادی جبلت کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا۔ زراعت اور زرعی معیشت ہندوستان کی طاقت ہے۔ زراعت منافع بخش ہونی چاہیے، پیداواری صلاحیت بڑھنی چاہیے، کیمیائی کھاد کا صحیح استعمال ہونا چاہیے، مٹی کی صحت کے بارے میں آگاہی بڑھنی چاہیے، یہ سب کچھ زراعت کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ضروری ہے۔ ایک وقت تھا جب زراعت کے لیے صرف کھاد اور بیج کی دستیابی یا آبپاشی کی سہولتیں پیدا کرنا ضروری سمجھا جاتا تھا۔ بیج بیچنے والے بیج کے بارے میں سوچتے تھے، کھاد بیچنے والے کو اپنا فائدہ نظر آتا تھا لیکن اب جب ہم زرعی شعبے کے بارے میں سوچتے ہیں تو مجموعی طور پر سوچنے کی ضرورت ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو ہر کوئی اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ کسان مستفید ہوں گے اور ملک کو روزگار کے مزید مواقع بھی ملیں گے۔ حکومت ہند وزیر اعظم کی قیادت میں پچھلے آٹھ سالوں سے اس سمت میں کام کر رہی ہے۔کام کے مثبت نتائج سامنے آئیں۔ اس سے ملک کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی معیشتیں ابھی تک کووِڈ کے اثرات سے نہیں نکل پائی ہیں لیکن پھر بھی ہمارے ملک کی معیشت مضبوط ہے۔ اس کی وجہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بروقت اٹھائے گئے اقدامات ہیں۔ مرکزی حکومت نے ایم ایس ایم ایز  سمیت دیگر صنعتوں اور زراعت اور عام غریب آدمی کے لیے یکے بعد دیگرے کئی کوششیں کیں۔ وقت پر ویکسین بنانے کا کام کیا گیا، پی ایل آئی جیسی اسکیموں کے ذریعے معیشت کو انجیکشن لگایا گیا۔ جناب تومر نے ہندوستان میں زراعت کی اولین حیثیت کے حوالے سے کہا کہ کسی بھی شخص اور ملک کی فطرت کبھی نہیں بدلتی۔ اگر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی بنیادی جبلت کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا۔ زراعت اور زرعی معیشت ہندوستان کی طاقت ہے۔ زراعت منافع بخش ہونی چاہیے، پیداواری صلاحیت بڑھنی چاہیے، کیمیائی کھاد کا صحیح استعمال ہونا چاہیے، مٹی کی صحت کے بارے میں آگاہی بڑھنی چاہیے، یہ سب کچھ زراعت کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ضروری ہے۔ ایک وقت تھا جب زراعت کے لیے صرف کھاد اور بیج کی دستیابی یا آبپاشی کی سہولتیں پیدا کرنا ضروری سمجھا جاتا تھا۔ بیج بیچنے والے بیج کے بارے میں سوچتے تھے، کھاد بیچنے والے کو اپنا فائدہ نظر آتا تھا لیکن اب جب ہم زرعی شعبے کے بارے میں سوچتے ہیں تو مجموعی طور پر سوچنے کی ضرورت ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو ہر کوئی اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ کسان مستفید ہوں گے اور ملک کو روزگار کے مزید مواقع بھی ملیں گے۔ حکومت ہند وزیر اعظم کی قیادت میں پچھلے آٹھ سالوں سے اس سمت میں کام کر رہی ہے۔

مرکزی وزیر جناب تومر نے کہا کہ کیڑے مار ادویات کے رجسٹریشن سے متعلق مسائل کو غور و خوض اور جائزہ کے بعد دور کیا گیا ہے۔ حکومت ایسی تمام رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ وزیر اعظم جناب مودی کام کرنے میں آسانی پر زور دیتے ہیں۔ ہم صنعت کو درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے، اور اس کانفرنس کے مباحث میں جو نتائج سامنے آئیں گے۔ جناب تومر نے کہا کہ سب کو ایک دوسرے کے ساتھ شامل ہونا چاہئے، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے اور آگے بڑھنا چاہئے تاکہ جب ہندوستان آزادی کے 100 سال کا جشن منائے، تب ہمیں ترقی یافتہ ہندوستان کے شہری ہونے کا فخر حاصل ہو۔ ایک مضبوط اور قابل ہندوستان کو اگلی نسل کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ اگر ہم اس کردار کو ادا کریں جو ہم سب کا ہے تو ہم یقینی طور پر اس مقصد کو حاصل کریں گے۔

کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا اور سکریٹری جناب ارون بروکا، زراعت کے سکریٹری جناب منوج آہوجا اور مختلف صنعتوں کے نمائندوں نے بھی کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12197

 



(Release ID: 1873600) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil