عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کچرے سے دولت  - خصوصی مہم 2.0


اعلیٰ آرکائیو والے بیش قیمتی ریکارڈوں کا تحفظ

سینٹرل سکریٹریٹ مینوئل آف آفس پروسیجر (سی ایس ایم او پی) کے ہندی ترجمے کا پہلا ایڈیشن 31 اکتوبر، 2022 کو جاری کیا گیا

Posted On: 03 NOV 2022 10:27AM by PIB Delhi

2 اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2022 تک چلائی جانے والی خصوصی مہم 2.0 کے دوران جگہ کے بہتر انتظام اور ریکارڈس مینجمنٹ کے لیے بہترین طور طریقوں اور اختراعات کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مہم ڈی اے آر پی جی کے اشتراک سے مکمل حکومت کے نقطۂ نظر کے ساتھ نافذ کیا گیا۔

محکمہ نے خصوصی مہم 2.0 کے دوران نیشنل  آرکائیوز آف انڈیا کی مدد سے تاریخی اعتبار سے صدیوں پرانے کاغذات کو بچانے کے لیے اور انہیں محفوظ کرنے کی خاطر کئی تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔ اس نے ان میں سے کچھ کاغذات کو لائبریری میں نمائش کرنے کے لیے بھی فریم کروائے ہیں۔ ] فہرست ضمیمہ کے طور پر منسلک ہے۔]

سینٹرل سکریٹریٹ مینوئل آف آفس پروسیجر (سی ایس ایم او) کے ہندی ترجمہ کو بھی پہلی بار باہر نکالا گیا۔ سی ایس ایم او کی مرکزی وزارتوں کے کام کاج کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور یہ سینٹرل سکریٹریٹ کے پیچیدہ اور متنوع طریقۂ کار کو معیاری طور طریقے کے طور پر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

خصوصی مہم 2.0 کے دوران ڈی اے آر پی جی نے الیکٹرانک اور دیگر کچرے کو بیچ کر 48500 روپے حاصل کیے اور تقریباً 200 مربع فٹ جگہ خالی کی۔

ڈی اے آر پی جی لائبریری کی کافی پرانی اشاعتوں کی فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں :

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ق ت۔ ت ح۔

U -12166

                          



(Release ID: 1873341) Visitor Counter : 129