کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان کی زرعی اور ڈبہ بند خوراک کےکھانے کی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال (23-2022) کی دوسری سہ ماہی میں 25 فیصد بڑھ کر 13771 ملین امریکی ڈالر ہوگئیں


پھل اور سبزیاں، اناج، مویشیوں اور ڈبہ بند خوراک کی برآمدات میں رواں مالی سال میں اضافہ دیکھا گیا

رواں مالی سال کے چھ ماہ میں ڈبہ بند پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں پچھلے سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ ہوا

Posted On: 02 NOV 2022 2:45PM by PIB Delhi

مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال 2022-23 (اپریل تا ستمبر) کے چھ ماہ کے اندر زرعی اور ڈبہ بندخوراک کی مصنوعات کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشل انٹیلی جنس اینڈ اسٹیٹ ا سٹکس (ڈی جی سی آئی اینڈ ایس)کے جاری کردہ عارضی اعداد و شمار کے مطابق، اپریل تا ستمبر 2022 کے دوران زرعی اور ڈبہ بندخوراک کی مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں امریکی ڈالر مالیت میں 25 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

زرعی اور ڈبہ بندخوراک کی برآمدات کی فروغ کی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کی مصنوعات کی مجموعی برآمد اپریل سے ستمبر 2022 میں بڑھ کر 13771 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11056 ملین امریکی ڈالر تھی۔
وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے اے پی ای ڈی اے کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات سے ملک کو رواں مالی سال کے چھ ماہ کے اندر، سال 23-2022 کے لیے، اپنے کل برآمدی ہدف کا 58 فیصد حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔

سال 23-2022 کے لیے اے پی ای ڈی اے کی جانب سے زرعی اور ڈبہ بندخوراک کی مصنوعات کی باسکٹ کے لیے 23.56 بلین امریکی ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کیا گیا ہے اور رواں مالی سال کے ان چھ مہینوں میں 13.77 بلین امریکی ڈالر کی برآمد پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہے۔

ڈی جی سی آئی اینڈ ایس کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق، پراسیس شدہ پھلوں اور سبزیوں میں 42.42 فیصد (اپریل-ستمبر 2022) کی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تازہ پھلوں میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ، ڈبہ بندخوراک کی مصنوعات جیسے سیریلز اور متفرق پر ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات میں پچھلے سال کے پہلے چھ مہینوں کے مقابلے میں 29.36 فیصد اضافہ ہوا۔

اپریل تا ستمبر 2021 میں 301 ملین امریکی ڈالر کے تازہ پھل برآمد کیے گئے جو رواں مالی سال کے اسی مہینوں میں بڑھ کر 313 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔ رواں مالی سال کے چھ مہینوں میں ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات، ایف اور وی کی برآمدات پچھلے سال کے اسی مہینوں میں 719 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 1024 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔

دالوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 144 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ دال کی برآمد 135 ملین امریکی ڈالر (اپریل تا ستمبر22-2021) سے بڑھ کر 330 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ( اپریل-ستمبر 23-2022)۔

باسمتی چاول کی برآمدات میں مالی سال 23-2022 کے چھ مہینوں میں 37.36 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا کیونکہ اس کی برآمدات 1660 ملین امریکی ڈالر (اپریل-ستمبر 2021) سے بڑھ کر 2280 ملین امریکی ڈالر (اپریل-ستمبر 2022) تک پہنچ گئی، جبکہ نان باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 8 فیصد کی نمو درج کی گئی۔ رواں مالی سال کے چھ مہینوں میں اس کی برآمدات بڑھ کر 3207 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینوں میں 2969 ملین امریکی ڈالر تھیں۔

رواں مالی سال کے چھ ماہ میں گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات میں 10.29 فیصد اور دیگر اناج کی برآمد میں 12.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرف پولٹری مصنوعات نے 83 فیصد اضافہ درج کیا کیونکہ اس کی برآمدات رواں مالی سال کے ششماہی بریکٹ کے اندر 57 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینوں میں 31 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اسی طرح ڈیری مصنوعات میں 58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیونکہ اس کی برآمدات گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں 216 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 342 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گندم کی برآمد میں 136 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گندم کی برآمد اپریل تا ستمبر 2021 میں 630 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر اپریل-ستمبر 2022 میں 1487 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

دیگر اناج کی برآمدات اپریل-ستمبر 2021 میں 467 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر اپریل-ستمبر 2022 میں 525 ملین امریکی ڈالر اور لائیو سٹاک مصنوعات کی برآمد اپریل-ستمبر 2021 میں 1903 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر اپریل-ستمبر 2022 میں 2099 ملین امریکی ڈالر ہو گئی۔

اس کامیابی پر، اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ایم انگاموتھو نے کہا، ’’ہم تمام شراکت داروں جیسے کسانوں، برآمد کنندگان اور پروسیسرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ معیاری زرعی اور پراسیس شدہ خوراک کی مصنوعات ملک سے برآمد کی جائیں‘‘۔

ڈی جی سی آئی اور ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 2022 کے تازہ ترین مالی سال میں 19.92 فیصد بڑھ کر 50.21 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یہ شرح نمو اہم ہے کیونکہ یہ پچھلے مالی سال 21-2020 میں حاصل کی گئی 41.87 بلین امریکی ڈالر پر 17.66 فیصد کی نمو سے زیادہ زیادہ ہے اور یہ اعلیٰ فریٹ ریٹ اور کنٹینر کی قلت وغیرہ کی صورت میں بے مثال لاجسٹک چیلنجوں کے باوجود پورا ہوا ہے۔

اے پی ای ڈی اے نے 22-2021 میں 25.6 بلین امریکی ڈالر کی زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمد میں سہولت فراہم کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، جو کہ ہندوستان کی 50 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی کل زرعی اشیا کی برآمدات کا تقریباً 51 فیصد تھا۔

انگاموتھو نے کہا ’’زرعی برآمدات کی قدر کی زنجیروں میں کلیدی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ساتھ برآمدات کا ایک ضروری ایکو سسٹم بنانے کے ذریعے، ہم رواں مالی سال میں بھی ہندوستان کی زرعی اور پراسیس شدہ خوراک کی برآمدات میں ترقی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں‘‘۔

زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ زرعی اورڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مرکز کے اقدامات کا نتیجہ ہے جن میں مختلف ممالک میں بی2بی نمائشوں کا انعقاد، مصنوعات کی مخصوص اور عام مارکیٹنگ مہم کے ذریعے نئی ممکنہ منڈیوں کی تلاش، ہندوستانی سفارت خانوں کی شمولیت وغیرہ شامل ہیں۔

حکومت نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ زرعی اور کھانے پینے کی مصنوعات اور امریکہ کے ساتھ دستکاری سمیت جی آئی پروڈکٹس پر ورچوئل خریدار فروخت کنندگان کے اجلاسوں کا اہتمام کرکے ہندوستان میں جغرافیائی اشارے (جی آئی) رجسٹرڈ مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے ہیں۔

ہندوستانی شراب کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے، اے پی ای ڈی اے نے 7سے9 جون، 2022 کے درمیان منعقد ہونے والے لندن وائن میلے میں شراب کے 10 برآمد کنندگان کی شرکت کی سہولت فراہم کی۔

مرکز، اے پی ای ڈی اے کے ذریعے، حال ہی میں گوہاٹی، آسام میں شمال مشرقی ریاستوں سے قدرتی، نامیاتی، اور جی آئی،زرعی مصنوعات کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا مقصد آسام اور پڑوسی ریاستوں میں اگائی جانے والی قدرتی، نامیاتی اور جی آئی زرعی مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینا تھا جس کے ذریعے بین الاقوامی منڈی سے رابطہ قائم کیا جاتا ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے تعاون سے، اے پی ای ڈی اے نے حال ہی میں ایک بین الاقوامی خریدار فروخت کنندہ کانفرنس کا انعقاد کیا، جس کا مقصد لداخ سے خوبانی اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا تھا۔ لداخ، جموں اور کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اٹھارہ کاروباریوں نے خوبانی اور دیگر زرعی مصنوعات کی ایک رینج کی نمائش کی۔ اس تقریب میں ہندوستان، امریکہ، بنگلہ دیش، عمان اور دبئی سے بیس خریداروں نے شرکت کی۔

اے پی ای ڈی اے نے 13 جون کو مملکت بحرین میں آٹھ روزہ آموں کا میلہ شروع کیا۔ شو میں مشرقی ریاستوں بشمول مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے آموں کی 34 اقسام کو بحرین کی الجزیرہ گروپ سپر مارکیٹ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

بحرین میں مینگو شو ’مینگو فیسٹیول 2022‘ کے تحت ہندوستانی آموں کے لیے بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کے لیے اے پی ای ڈی اےکے نئے اقدامات کا حصہ ہے۔ یہ ہندوستانی آموں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اے پی ای ڈی اے کے عزم کا نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ بحرین میں پہلی بار مشرقی ریاستوں سے آم کی 34 اقسام کی نمائش کی گئی ہے۔ پہلے مواقع پر، جنوبی ریاستوں سے آم کی اقسام جیسے الفونسو، کیسر، نگن پلی وغیرہ کو زیادہ تر عالمی شوز میں دکھایا گیا تھا۔

برآمد کی جانے والی مصنوعات کی ہموار معیار کی تصدیق کو یقینی بنانے کے لیے، اے پی ای ڈی اے نے مصنوعات اور برآمد کنندگان کی وسیع رینج کو جانچ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہندوستان بھر میں 220 لیبز کو تسلیم کیا ہے۔

بھارت کی برآمدات کا مسابقتی اسٹیٹ منٹ: اے پی ای ڈی اے  کی مصنوعات

مصنوعات کا نام

اپریل تا ستمبر 2021

اپریل تا ستمبر 2022

تبدیلی فیصد(اپریل تا ستمبر 2022)

امریکی ڈالر ملین میں

پھل

301

313

4.04

دالوں کی تیاری اور متفرق ڈبہ بند اشیاء

1632

2111

29.36

گوشت، پولیٹری اور ڈیری کی مصنوعات

1903

2099

10.29

باسمتی چاول

1660

2280

37.36

غیر باسمتی چاول

2969

3207

8.03

دیگر مصنوعات

2591

3761

45.16

میزان

11056

13771

24.55

 

 

ماخذ: ڈی جی سی آئی ایس اہم اشیاء کا ڈاٹا اپریل تا ستمبر، 2022، (عبوری اعداد وشمار)۔

*****

U.No.12130

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1873215) Visitor Counter : 241