سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ہماچل پردیش کے این ایچ -05 (قدیم این ایچ -22) کے–پروانو-سولن سیکشن کی خوشحالی میں تعاون پیش کرنا
Posted On:
01 NOV 2022 4:28PM by PIB Delhi
ٹویٹس کے ایک سلسلہ میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ہماچل پردیش میں این ایچ -05 (پرانا این ایچ -22) کے پروانو-سولن سیکشن کو این ایچ ڈی پی مرحلہ سوم کے تحت پروانو بائی پاس کے اختتام سے سولن تک تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہندوستان کا بنیادی ڈھانچہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ فی الحال یہ قومی شاہراہ قدیم اور تاریخی راستے کا حصہ ہے جسے ہندوستان-تبت روڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 70 کی دہائی میں اسے این ایچ تفصیلات کے مطابق میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر میں ہائیڈرولک پش لانچنگ آف سپر اسٹرکچر(آئی ایس ایم بی) کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے 160 میٹر لمبا وایاڈکٹ بنایا گیا ہے، جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔
وزیر نے کہا کہ یہ قومی شاہراہ سولن، سرمور، شملہ، کنور، لاہول اور سپتی کے اضلاع اور اس کے سب ڈویژنوں، کلو ضلع کے سیراج علاقے اور کارسوگ سب ڈویژن کو جوڑتی ہے، جو ریاست کے 30 فیصد سے زیادہ اراضی پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ریاست کے شملہ سیکشن میں پروانو ٹاؤن، سولن اور سرمور اضلاع میں بڑی تعداد میں الیکٹرانک اور غیر آلودگی پھیلانے والی صنعتیں لایا ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ ہماچل پردیش کے کنور/لاہول اور سپتی قبائلی اضلاع کے سرحدی علاقوں کو حکومت نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔ ان سیاحوں کی آمد نے ان اضلاع میں سڑکوں کی آمدورفت کی ترقی اور ریاست کی ہمہ جہت اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے علاقے میں سڑک کی اونچائی ایم ایس ایل (مین سی لیول) سے 874 سے 1659 میٹر تک ہے۔ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ اوسط درجہ حرارت 40 سیلسیس تک بڑھ جاتا ہے اور سردیوں میں کم سے کم درجہ حرارت بعض اوقات 0 سیلسیس تک گرجاتا ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ا ک۔ ج (
U-12121
(Release ID: 1872948)
Visitor Counter : 113