صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے بنگلورو میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 31 OCT 2022 4:25PM by PIB Delhi

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے 28 اکتوبر 2022 کو بنگلورو میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں اسٹیک ہولڈرز جیسے اسٹیٹ مشن ڈائریکٹرز، آئی آر ڈی اے آئی، ڈبلیو ایچ او، ہیلتھ انڈسٹری کے رہنماؤں، ہیلتھ ٹیک کمپنیوں، ترقیاتی تنظیموں، شراکت دار این جی اوز وغیرہ کے ساتھ ملک بھر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کو تیزی سے اپنانے کے قابل بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔ اس تقریب کا افتتاح این ایچ اے کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے انفوسیس کے شریک بانی اور یو آئی ڈی اے آئی کے سابق چیئرمین جناب نندن نیلیکانی کی موجودگی میں ایک مختصر سیاق و سباق کے ساتھ ہوا۔

اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ٹیم نے بنگلورو کے سی وی رمن جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کے ذریعہ اپنائے گئے اے بی ڈی ایم فعال عمل اور ان کے زمینی اثرات کے واک تھرو کا دورہ کیا۔ اسپتال نے حال ہی میں کیو آر کوڈ پر مبنی او پی ڈی رجسٹریشن سروس نافذ کی تھی جس سے انھیں او پی ڈی بلاک میں انتظار کے وقت کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

ورکشاپ کے دوران شرکا نے اے بی ڈی ایم کے تحت ہونے والی تازہ ترین پیشرفتوں پر تبادلہ خیال کیا جو صحت کے شعبے میں حقیقی باہمی تعاون کو ممکن بنائے گی اور کس طرح اے بی ڈی ایم کو مؤثر طریقے سے اپنانے سے یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

کرناٹک، مغربی بنگال، اتر پردیش اور آندھرا پردیش کی ریاستوں کے ریاستی مشن ڈائریکٹرز جو اے بی ڈی ایم کو ابتدائی طور پر اپنانے والوں میں شامل ہیں، نے سرکاری اسپتالوں میں صحت کے ریکارڈوں اور ریاستی صحت کے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر اے بی ایچ اے کی تخلیق اور منسلک کرنے سے اپنے تجربات اور سیکھنے کا اشتراک کیا۔

حکومت کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن اور کوالٹی کونسل آف انڈیا کے چیئرمین جناب عادل زینل بھائی نے کیو آر کوڈ پر مبنی او پی ڈی رجسٹریشن جیسے زیادہ سے زیادہ استعمال کے معاملات تیار کرکے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور پالیسی فریم ورک پر کام کرنے کے بارے میں بات کی جو اے بی ڈی ایم کو اپنانے کے لیے ایک اہم عنصر ہوگا۔ اے بی ڈی ایم کے ایچ سی ایکس کے اہم کردار کی وضاحت کرتے ہوئے آئی آر ڈی اے آئی کی چیف جنرل منیجر محترمہ یگنپریا بھرت نے بتایا کہ کس طرح فائدہ کے طور پر ہیلتھ انشورنس کلیمز کی تیز رفتار پروسیسنگ سے انشورنس سیکٹر سے وابستہ اداروں کو اس اسکیم کو اپنانے کی طرف راغب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے اے بی ڈی ایم سے لیس سہولیات جیسے ایس آر ایل لیبز، اپولو ہاسپٹلس اور نارائن ہردیالیہ کے نمائندوں نے اپنے نقطہ نظر اور اس اسکیم کو فعال طور پر اپنانے میں درپیش چیلنجوں کے ساتھ ساتھ ان سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کا اشتراک کیا۔ ٹکنالوجی فراہم کنندہ کی طرف سے نمائندگی کرنے والے کریلیو ہیلتھ، پلس 91 اور پراکٹو نے اپنے خیالات کے ساتھ بتایا کہ کس طرح اے بی ڈی ایم نے ایچ ایم آئی ایس، ایل آئی ایم ایس، ٹیلی کنسلٹیشن اور دیگر ڈیجیٹل ہیلتھ سلوشنز کو مزید صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو شامل ہونے میں مدد فراہم کی اور افراد کے لیے صحت کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں حصہ لیا۔

این ایچ اے کے ایڈیشنل سی ای او ڈاکٹر بسنت گرگ نے ڈاکٹروں کے ساتھ ایک سیشن کی نگرانی کی جو اس اسکیم کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر طبقہ ہیں۔ سہمتی، ڈریف کیس، آئی ایچ ایکس، ایکاکیئر، پے ٹی ایم اور ستوا جیسے نجی انٹیگریٹرز کے نمائندوں نے بھی اے بی ڈی ایم کو اپنانے میں اضافے کے بارے میں اپنے خیالات اور اختراعی خیالات کا اشتراک کیا۔

ورکشاپ کے اختتام پر این ایچ اے کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے کہا کہ ’’اے بی ڈی ایم ایک پیچیدہ اسکیم ہے جس میں تکنیکی صلاحیتوں کی کئی پرتیں اور اسٹیک ہولڈرز کا ایک وسیع سیٹ ہے۔ ان سب کو ایک ساتھ لانا اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ تاہم، اس اسکیم کو اپنانے کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی تعاون کافی اہم ہے۔ اس ورکشاپ نے ہمیں اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر کو جمع کرنے میں مدد کی اور ہم مستقبل میں کچھ اور اجتماعی برین اسٹارمنگ سیشن منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں. یہ سیکھنے کا ایک بہت اچھا تجربہ رہا ہے کیونکہ ہم اے بی ڈی ایم کے مشن موڈ کے نفاذ کے منتظر ہیں۔‘‘

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No.  12059

 



(Release ID: 1872443) Visitor Counter : 96