کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس کے وزیر نے گجرات کے موربی میں پیش آئے حادثے میں ہوئےجانی نقصان پر دل سے اظہار تعزیت کیا


سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر اتحاد کا حلف دلایا

Posted On: 31 OCT 2022 3:57PM by PIB Delhi

کامرس و صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ نیز کپڑے کی صنعتوں  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  کل گجرات کے موربی میں پُل کے ٹوٹنے  کے حادثہ میں  ہوئے جانی نقصان  پر آج دل سے اظہار تعزیت کیا۔  وہ آج نئی دہلی میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد 'رن فار یونٹی' کو جھنڈی دکھانے سے قبل  موجودمجمع سے خطاب کر رہے تھے۔

جناب گوئل نے اس سے پہلے  ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ان کی ہمدردیاں اس حادثہ میں اپنے عزیزوں کو کھو دینے والوں کے ساتھ ہے۔

 

جناب گوئل نے وانجیہ  بھون کے احاطے سے 'رن فار یونٹی' کو  جھنڈی دکھانے سے پہلے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پرگلہائے عقیدت پیش کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00129N2.jpg

 

جناب گوئل نے کامرس اور صنعت کی وزارت کے افسران اور ملازمین کو 'راشٹریہ ایکتا دیوس'  کا حلف بھی دلایا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RQPS.jpg

اس کے بعد انہوں نے وانجیہ بھون کے احاطے سے ' ایک کے لئے دوڑ' کو جھنڈی  دکھائی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RT7E.jpg

 

 جناب گوئل نے سردار ولبھ بھائی پٹیل ، جنہوں نے 550 سے زیادہ  ریاستوں کو ملانے کے ساتھ ہی ایک جدید ہندوستان کی تعمیر کی ، ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔  وہ اتحاد کے لئے دوڑ پروگرام میں  شامل ہوئے اور ،’ ایک بھارت - شریشٹھ بھارت' کے ان کے وژن کو پورا کرنے کے لئے پختہ عزم کیا۔

 

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12043)



(Release ID: 1872410) Visitor Counter : 105