وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان قوی یوم اتحاد کے موقع پر دہلی یونیورسٹی سے یونیٹی رن کی قیادت کریں گے

Posted On: 30 OCT 2022 6:01PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور آنٹرپرینیوشپ کے مرکز وزیر جناب دھرمیندر پردھان قومی یوم اتحاد  کے موقع پر دہلی یونیورسٹی سے یونیٹی رن کی قیادت کریں گے۔ دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر یوگیش سنگھ بھی  اس یونیٹی رن میں رجسٹرار ،پرنسیپلز ،اساتذہ ،سینئر افسران ،انتظامیہ ملازمین اور سی بی ایس ای اسکولوں ،مرکزی اسکولوں اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے ساتھ حصہ لیں گے۔

بھارتی حکومت ،مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 147 ویں  یوم  پیدائش کے موقع پر 31   اکتوبر 2022 کو قومی یوم اتحاد /   نیشنل یونیٹی ڈے منائےگی۔

اس تقریب میں وائس ریگل لاج سے متصل گاندھی جی کے مجسمے کے پاس قومی یوم اتحاد حلف برداری پروگرام  اور مرکزی وزیر تعلیم بھی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی سے منسلک خصوصی چیزیں   جواہر پارک ،وائس لاج میں  اس سر زمین کے  عظیم بیٹوں میں سے ایک کو یاد کرنے اور ان کی زندگی سے سیکھنے کے مقصد سے پیش کی جائیں گی۔

**************

ش ح ۔ا م۔

U:12009



(Release ID: 1872078) Visitor Counter : 115