وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جموں و کشمیر روزگار میلے سے خطاب کیا
’’ یہ وقت پرانے چیلنجوں کو پیچھے چھوڑ کر نئے امکانات کا پورا فائدہ اٹھانے کا ہے ‘‘
’’ تیز رفتار ترقی کے لیے ہمیں نئے نقطہ نظر، نئی سوچ کے ساتھ کام کرنا ہوگا‘‘
’’ جموں و کشمیر میں جس طرح انفراسٹرکچر کی ترقی ہورہی ہے ، کنکٹیوٹی بڑھ رہی ہے، اس نے ٹورازم سیکٹر کو بھی کافی مضبوط کیا ہے ‘‘
’’ ہم سبھی طبقوں اور شہریوں کو یکساں طور پر ترقی کا فائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں"
’’ جموں و کشمیر کے لوگ بدعنوانی سے نفرت کرتے ہیں، میں نے ہمیشہ ان کا درد محسوس کیا‘‘
’’ جموں و کشمیر ہر ہندوستانی کا فخر ہے۔ ہمیں مل کر جموں و کشمیر کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے‘‘
Posted On:
30 OCT 2022 10:32AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے توسط سے جموں و کشمیر روزگار میلے سے خطاب کیا۔
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آج کے دن کو جموں و کشمیر کے ہونہار نوجوانوں کے لیے ایک اہم دن بتایا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں 20 مختلف مقامات پر حکومت میں کام کرنے کے لئے تقررنامہ حاصل کرنے والے سبھی تین ہزار نوجوانوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو پی ڈبلیو ڈی، محکمہ صحت، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کا محکمہ، مویشی پروری ،جل شکتی اور ایجوکیشن- کلچر جیسے مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دیگر محکموں میں700 سے زیادہ تقرر نامہ پیش کرنے کی تیاری زوروں پر ہے۔
وزیراعظم نے اس دہائی کو 21ویں صدی میں جموں و کشمیر کی تاریخ کی سب سے اہم دہائی بتاتے ہوئے کہا ،’’ یہ وقت پرانے چیلنجوں کو پیچھے چھوڑ کر نئے امکانات کا پورا فائدہ اٹھانے کا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اپنی ریاست کی ترقی کے لئے ، جموں و کشمیر کے لوگوں کی ترقی کے لیے بڑی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں‘‘۔ جناب مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے نوجوان ہیں جو جموں و کشمیر میں ترقی کی ایک نئی داستان لکھیں گے، جس سے ریاست میں روزگار میلے کا انعقاد بہت خاص ہوگا۔
ایک نئے ،شفاف اور حساس انتظامیہ کے ذریعے جموں و کشمیر کی مسلسل ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، ’’ تیز رفتار ترقی کے لیے، ہمیں ایک نئے نقطہ نظر کے ساتھ، نئی سوچ کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ 2019 سے اب تک تقریباً تیس ہزار سرکاری عہدوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں جن میں سے20 ہزار نوکریا ں پچھلے ڈیڑھ سال میں دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور ریاستی انتظامیہ کے ذریعہ کئے گئے کام کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہا، ’لیاقت کےذریعہ روزگار‘ کا منتر ریاست کے نوجوانوں میں نیا اعتماد پیدا کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نے پچھلے 8 برسوں میں روزگار اور خود روزگار کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ 22 اکتوبر سے ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کیا جارہا ’روزگار میلہ‘ اسی کا ایک حصہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’اس مہم کے تحت پہلے مرحلے میں، اگلے کچھ مہینوں میں مرکزی حکومت کے ذریعہ 10 لاکھ سے زیادہ تقررنامے دیے جائیں گے۔‘‘ انہوں نے بیایا کہ حکومت نے روزگار کو فروغ دینے کے لیے ریاست میں کاروباری ماحول کا دائرہ بڑھایا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ نئی صنعتی پالیسی اور کاروبارمیں اصلاحات سے جڑے کارروائی کے منصوبوں نے کاروبار کو آسانی بنانے کی راہ ہموار کی ہے، جس سے یہاں سرمایہ کاری کو زبردست ترغیب ملی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس رفتار سے ترقی سے متعلق پروجیکٹوں پر کام ہورہا ہے ، اس سے یہاں کی پوری معیشت بدل جائے گی۔ انہوں نے ان پروجیکٹوں کی مثال دی جو کشمیر سے ٹرینوں سے بین الاقوامی پروازوں تک کنکٹیوٹی کو فروغ دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ سری نگر سے شارجہ کے لیے بین الاقوامی پروازیں پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے کسانوں کو بھی کنکٹیوٹی بہتر ہونے سے فائدہ ہوا ہے، کیونکہ اب جموں و کشمیر کے سیب پیدا کرنے والے کسانوں کے لئے اپنی پیداوار ریاست سے باہر بھیجنا آسان ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ڈرون کے ذریعے ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔
جموں و کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جس طرح انفراسٹرکچر کی ترقی ہورہی ہے ، کنکٹیوٹی بڑھ رہی ہے ، اس نے سیاحتی سیکٹر کو بھی بہت مضبوط کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ ہماری کوشش ہے کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ سماج کے ہر طبقے تک کسی امتیازی سلوک کے بغیر پہنچے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سبھی طبقوں اور شہریوں تک یکساں ترقی کافائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ 2 نئے ایمس، 7 نئے میڈیکل کالج، 2 ریاستی کینسر انسٹی ٹیوٹ اور 15 نرسنگ کالج قائم کرنے کے ساتھ جموں وکشمیر میں صحت اور تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ شفافیت پر زور دیا ہے ، شفافیت کو سراہا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ آج جو نوجوان سرکاری سروسز میں آ رہے ہیں، انہیں شفافیت کو اپنی ترجیح بنانا ہے۔ وزیر اعظم نے یاد کرتے ہوئے کہا،’’میں پہلے جب بھی جموں و کشمیر کے لوگوں سے ملتا تھا، ان کا ایک درد ہمیشہ محسوس کرتا تھا ،یہ درد تھا - نظام میں بدعنوانی۔ جموں و کشمیر کے لوگ بدعنوانی سے نفرت کرتے ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے بدعنوانی کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے بھی جی جان سے مل کر کئے گئے نمایاں کام کے لئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور ان کی ٹیم کی بھی تعریف کی۔
وزیر اعظم اپنی تقریر ختم کرتے ہوئے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آج جن نوجوانوں کو تقررنامے مل رہے ہیں ،وہ پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’ جموںوکشمیر ہر ہندوستانی کا فخر ہے۔ ہمیں مل کر جموں و کشمیر کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ ہمارے پاس 2047 کے ترقی یافتہ ہندوستان کا بھی ایک بڑا ہدف ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے ہمیں پختہ عزم کے ساتھ ملک کی تعمیر کے کام میں مصروف ہونا ہوگا۔
Addressing the Rozgar Mela in Jammu and Kashmir. Such initiatives will open up new avenues for youth in the region. https://t.co/3zIBu8Okou
— Narendra Modi (@narendramodi) October 30, 2022
आज जम्मू-कश्मीर के होनहार नौजवानों के लिए बहुत महत्वपूर्ण दिन है।
आज जम्मू-कश्मीर में 20 अलग-अलग जगहों पर 3 हजार युवाओं को सरकार में काम करने के लिए नियुक्ति पत्र सौंपे जा रहे हैं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 30, 2022
21वीं सदी का ये दशक जम्मू-कश्मीर के इतिहास का सबसे अहम दशक है।
अब समय पुरानी चुनौतियों को पीछे छोड़कर नई संभावनाओं का पूरा लाभ उठाने का है।
मुझे खुशी है जम्मू-कश्मीर के नौजवान अपने प्रदेश के विकास के लिए, जम्मू-कश्मीर के लोगों के विकास के लिए बड़ी संख्या में सामने आ रहे हैं: PM
— PMO India (@PMOIndia) October 30, 2022
जम्मू-कश्मीर में जिस तरह इंफ्रास्ट्रक्चर का विकास हो रहा है, कनेक्टिविटी बढ़ रही है, उसने टूरिज्म सेक्टर को भी मजबूत किया है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 30, 2022
जम्मू-कश्मीर के लोगों ने हमेशा Transparency पर बल दिया है, Transparency को सराहा है।
आज जो नौजवान सरकारी सेवाओं में आ रहे हैं, उन्हें Transparency को अपनी प्राथमिकता बनाना है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 30, 2022
मैं पहले जब भी जम्मू-कश्मीर के लोगों से मिलता था, उनका एक दर्द हमेशा महसूस करता था।
ये दर्द था- व्यवस्थाओं में भ्रष्टाचार।
जम्मू-कश्मीर के लोग भ्रष्टाचार से नफरत करते हैं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 30, 2022
मैं मनोज सिन्हा जी और उनकी टीम की इस बात के लिए भी प्रशंसा करूंगा कि वो भ्रष्टाचार रूपी बीमारी को समाप्त करने के लिए भी जी-जान से जुटे हैं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 30, 2022
जम्मू-कश्मीर हर हिंदुस्तानी का गौरव है।
हमें मिलकर जम्मू-कश्मीर को नई ऊंचाई पर ले जाना है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 30, 2022
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 12004)
(Release ID: 1872000)
Visitor Counter : 144
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam