سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہند-سویڈش کمپنیوں کو دونوں طرف  کے  اسٹارٹ اپس کی حمایت کرنی چاہیے، اور باہمی تحقیق اور انسانی وسائل کا تبادلہ کرنا چاہیے


وزیرموصوف  نے ورچوئل  طریقے سے   ہندوستان -سویڈن انوویشن ڈے  کے 9ویں ایڈیشن سے خطاب کیا

​​​​​​​اشتراک پر مبنی  تحقیق اور اسٹارٹ اپس  ماحولیاتی نظام  سماجی بھلائی کے لیے سائنس، ٹکنالوجی اور اختراع کی طاقت کو بروئے کار لا کر مشترکہ مستقبل کی طرف لے جائیں گے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 27 OCT 2022 2:55PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہند-سویڈش کمپنیوں کو دونوں طرف  کے  اسٹارٹ اپس کی مدد کرنی چاہیے اور با اشتراک پر مبنی  تحقیق اور انسانی وسائل کا تبادلہ کرنا چاہیے۔

ورچوئل طریقے سے  ہندوستان -سویڈن انوویشن ڈے کے 9ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اشتراک پر مبنی  تحقیق اور مشترکہ اسٹارٹ اپس  ماحولیاتی نظام  سماجی بھلائی کے لیے سائنس، ٹکنالوجی اور اختراع کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں مدد کریں گے ۔

ہندوستان اور سویڈن میں صحت عامہ، نرسنگ یا نگہداشت کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ پروجیکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ 2020 میں، محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی)، حکومت ہند، اورونوا ، حکومت سویڈن نے گرانٹ فنڈنگ کا اعلان کیا تھا  تاکہ  ایسے منصوبوں  پر عمل درآمدکیاجاسکے  جن کا مقصد نئے حل تیارکرنا ہے جن میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے صحت عامہ کو بہتر بنانے کی نمایاں صلاحیت موجود ہو۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BHUL.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد کیا کہ اپریل 2019 میں ہندوستان اور سویڈن نے ہندوستان-سویڈن اشتراک پر مبنی  صنعتی تحقیق اور ترقی پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ انڈین ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) اور سویڈن کی انوویشن ایجنسی-ونوا کے مشترکہ فنڈ سے چلنے والا مشترکہ پروگرام - اسمارٹ سٹیز اور کلین ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹلائزیشن/انٹرنیٹ  آف تھنگس (آئی اوٹی )کے شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سویڈن اور ہندوستان کی عالمی معیار کے ایکسی لنس کوایک ساتھ لاتا ہے۔

وزیرموصوف  کو یہ واضح کرتے ہوئے  بھی خوشی ہوئی کہ سویڈش انرجی ایجنسی نے ہندوستان کے ساتھ تحقیق اور اختراعی تعاون کے لیے 4 برسوں میں اضافی 25 ملین مختص کیے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  یاد کیا کہ اپریل 2018 میں، وزیر اعظم نریندر مودی کے سویڈن کے دورے کے دوران، ہندوستان نے پائیدار مستقبل کے لیے اختراعی شراکت داری پر مشترکہ اعلامیہ کے ذریعے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا، شراکت داری کا مقصد  اختراع ، سائنس اور ٹکنالوجی میں دوطرفہ تعاون کے اثرات کو بڑھانا ہے اور یہ مستقبل کے تعاون کے لیے مشترکہ طور پر سماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فریم ورک کا تعین کرتی ہے  تاکہ  دونوں ممالک کے  ملٹی اسٹیک ہولڈر/ایجنسی کی شرکت داری  کے ساتھ کراس سیکٹورل مسائل سے مشترکہ طورپر نمٹاجاسکے  جن میں اختراع  پر مبنی چیلنجز شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EZ5K.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے واضح کیا کہ شراکت داری کئی شعبوں پر محیط ہے جن میں اسمارٹ سٹیز، نقل و حمل اور ای موبیلٹی، توانائی، صاف  ستھری  ٹکنالوجی، نئے مٹیریئلز، خلا، سرکلر اور بائیو بیسڈ معیشت، اور صحت  اور  لائف سائنسزشامل ہیں ۔ انڈیا-سویڈن انوویشن پارٹنرشپ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اداروں،آراینڈ ڈی انٹنسیو  صنعتوں اور تخلیقی کاروباریوں کو جوڑتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے معزز مندوبین کے سامنے  اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ  ہندوستان نے حالیہ برسوں میں سائنس اور ٹکنالوجی میں اپنی مجموعی کارکردگی اور نتائج کے لحاظ سے اچھی ترقی کی ہے اور اس نے اشاعتوں کی تعداد کے لحاظ سے عالمی سطح پر تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ وزیر موصوف  نے مزید کہا کہ ایس سی آئی جرنلز میں ہندوستان  کی اشاعتوں کی  شرح  ترقی عالمی اوسط 4فیصد کے مقابلے میں تقریباً 14فیصد ہے اور ہندوستان نے دائر کردہ پیٹنٹ کی تعداد میں 10 واں مقام حاصل کیا ہے۔

آخر میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  دو طرفہ سفارتی تعلقات ہماری ہم خیالی اور منصفانہ تجارت اور عالمگیریت کے عزم کی بدولت  پروان چڑھے ہیں اور مزید کہا کہ ہندوستان اور سویڈن کے باہمی تعلقات میں اختراعی تعاون سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا عنصر ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سویڈن کی نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے تجارت اور توانائی محترمہ ایبا بش کا ان کی شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا اور سویڈن میں ہندوستانی سفارت خانے، سویڈش گورنمنٹ   ایجنسی فارانوویشن سسٹمز  (وینوا)، سویڈش فاؤنڈیشن  فار انٹرنیشنل کوآپریشن  ان ریسرچ انیڈ ہائرایجوکیشن ، مہمان مقررین، صنعت کے شراکت داروں اور شرکاء کا اس پروگرام  کو کامیاب بنانے کے لیے  تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر فریڈرک ہارسٹڈ، ہیڈ آف ڈویژن برائے بین الاقوامی تعاون، ونووا، جناب اولف بوربوس، بین الاقوامی پروجیکٹ مینیجر،ایس آئی ایس پی سویڈش انکیوبیٹرز اور سائنس پارکس، ڈاکٹر اینڈریاس گوتھنبرگ، ایس ٹی آئی این ٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر جیوتی شرما، سائنٹسٹ  ایف، انٹرنیشنل  کوآپریشن ڈویژن، ڈپارٹمنٹ آف  سائنس اینڈ  ٹکنالوجی، حکومت ہند، اور ڈاکٹر سپنا پوٹی، ڈائریکٹر، اسٹریٹجک الائنس ڈویژن، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر نے انڈیا سویڈن انوویشن ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 11915)



(Release ID: 1871388) Visitor Counter : 120