ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل مینوفیکچررز  کو اپنی مانگوں کو پورا کرنے کے لیے کپاس  کے حصول کا کام  شروع کرنا چاہیے:  جناب گوئل


ٹیکسٹائل سیکٹر کا مقصد اگلے 5 سے6 سال تک 100 ارب  امریکی ڈالر کی  برآمد کے ہدف کا حصول ہے: جناب گوئل

Posted On: 27 OCT 2022 2:30PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل ،صارفین کے امور،   خوراک اور عوامی نظام  تقسیم اور کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بدھ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے برآمدات کے فروغ سے متعلق کونسلوں کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا کہ ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کواپنی مانگوں کو پورا کرنے کے لئے  کپاس  کے حصول کا کام شروع کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ  کپاس کی صنعت سے جڑے ہر شخص کو کپاس کی دستیابی اور کپاس کی مصنوعات کی بہتر قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لیے ملنا چاہئے۔

اپیرل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (چیئرمین، جناب نریندر گوئنکا)، دی کاٹن ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (چیئرمین، جناب سنیل پٹواری)، کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل (چیئرمین،جناب عمر حمید)، ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹ(ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، جناب آر۔ ورما)، وغیرہ سمیت  ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت تمام 11 ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے سینئر نمائندوں کے ساتھ  ورچوئل میٹنگ طلب کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ صنعتی  ایسوسی ایشنز کے نمائندوں یعنی بھارتی ٹیکسٹائل  صنعتی کنفیڈریشن، تروپور ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور دی سدرن انڈیا ملز ایسوسی ایشن نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مضبوط  کرنے  کے نئے  خیالات پر بات چیت کرنے کے لیے دو روزہ میٹنگ  کا انعقاد جائے ۔کم از کم 50 فیصد شرکاء  نوجوان ہونے چاہئیں اور  مکمل رابطے  کے لئے کوالٹی کنٹرول آف انڈیا (کیو سی آئی)، کامرس، ڈی پی آئی آئی ٹی، فائنانس، بینکنگ ایکسپورٹ انشورنس کی شمولیت  ہونی چاہئے تاکہ جامع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال ٹیکسٹائل کی برآمدات تقریباً 42 ارب امریکی ڈالر تھی، جبکہ اگلے 5 سے6 سال تک 100 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہو ں گے تو، مجموعی طور پر گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر،اس شعبے کی اقتصادی مالیت 250 ارب امریکی ڈالر ہوگی۔

جناب گوئل نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کی افسر محترمہ رچنا شاہ سےایکسپورٹ پروموشن کونسل کے نمائندوں کا تعارف

 کرایا۔ محترمہ رچنا شاہ ٹیکسٹائل کی وزارت کے موجوہ سکریٹری  جناب  یو پی۔ سنگھ کے 31 اکتوبر 2022 کو ریٹائرمنٹ کے بعد، یکم نومبر 2022 کو  باضابطہ طور پر ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری  کے طور پر کام کاج سنبھالیں گی۔

انہوں نے محترمہ شاہ کو سورت، نوئیڈا، تروپور-کوئمبٹور اور دیگر جیسے ٹیکسٹائل کے مراکز کا دورہ  کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ ان ہب کے آس پاس پی ایم متر کے تحت مجوزہ درخواستوں پر غور کرنے اور صنعت کے نمائندوں کی رائے درج کرنے کی بھی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل مشن کے تحت فنڈز دستیاب ہیں اور اس کا استعمال نئے پروجیکٹوں  میں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی صلاحیت کو جی-20   میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان کردہ شاپنگ فیسٹیول میں صنعت کے نمائندوں کی شراکت داری کو بھی آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 11917)



(Release ID: 1871372) Visitor Counter : 99