وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے مالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی کے لیے فارم 26 کیو میں ٹی ڈی ایس اسٹیٹمنٹ بھرنے کی مقررہ تاریخ آگے بڑھا دی
Posted On:
27 OCT 2022 5:24PM by PIB Delhi
نظرثانی شدہ اور اپ ڈیٹ کردہ فارم 26 کیو میں ٹی ڈی ایس اسٹیٹمنٹ بھرنے میں پیش آ رہی دقتوں کے مدنظر، سینٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے مالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی کے لیے فارم 26 کیو بھرنے کی مقررہ تاریخ 31 اکتوبر، 2022 سے بڑھا کر 30 نومبر، 2022 کر دی ہے۔
اس کے لیے سی بی ڈی ٹی نے سرکلر نمبر 2022/21 اِن ایف نمبر 2022/25/275-آئی ٹی (بی) مورخہ 27.10.2022 جاری کیا ہے۔ مذکورہ سرکلر www.incometaxindia.gov.in پر دستیاب ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 11927
(Release ID: 1871334)
Visitor Counter : 185