وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 نے  بی آر او صفائی کی خصوصی مہم 2.0 کے دوران سڑک کی تعمیر میں کٹے ہوئے پلاسٹک کا استعمال کرتا ہے

Posted On: 27 OCT 2022 1:30PM by PIB Delhi

پورے ملک میں چلائی جا رہی صفائی کی خصوصی مہم 2.0 کو تکنیکی طور پر آگے بڑھاتے ہوئے، بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ بھوٹان میں بھی سڑک کی تعمیر میں کٹے ہوئے پلاسٹک کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کے لیے ٹرائلز کیے ہیں۔ بی آر او سڑکوں کی سرفیسنگ اور ری سرفیسنگ میں کٹے ہوئے پلاسٹک کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خصوصی مہم 2.0 کے دوران، بی آر او نے بھوٹان میں پروجیکٹ دانتک کے تحت فینٹ شولین- تھیمفو روڈ ​​پر 4.5 کلومیٹر کی  نئی تہہ پچھانے کا کام  ،   اروناچل  پردیش میں پروجیکٹ ورتک کے تحت بالی پارا-چاردوار-توانگ روڈ پر 2.5 کلومیٹر ری سرفیسنگ اور پروجیکٹ اڈیک کے تحت روئنگ-کورونو-پایہ روڈ  پر 1.0 کلومیٹر ری سرفیسنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ اس کا استعمال میزورم میں پروجیکٹ پشپک کے تحت ہنتھیال-سنگاؤ-سائیہا روڈ پر 5.22 کلومیٹر اور اروناچل پردیش میں پروجیکٹ اروننک کے تحت ہاپولی-سرلی-ہوری روڈ پر 2.0 کلومیٹر ری سرفیسنگ میں کیا گیا ہے۔

مہاتما گاندھی کو ایک مناسب خراج عقیدت کے طور پر جنہوں نے صفائی کو زندگی کے ایک طریقہ کے طور پر فروغ دیا تھا ،وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، سوچھ بھارت مشن 2014 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ لوگوں میں طرز عمل میں تبدیلی لائی جا سکے ۔ بعد ازاں، 2021 میں تمام سرکاری محکموں اور وزارتوں میں زیر التواء حوالوں اور صفائی ستھرائی سے متعلق ایک خصوصی مہم شروع کی گئی۔ گزشتہ سال کے دوران خصوصی مہم کی کامیابی کے بعد، 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک مرکزی حکومت کی وزارتوں/ محکموں، منسلک/ ماتحت دفاتر میں سوچھتا پر خصوصی مہم 2.0 کا اہتمام  کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.11911


(Release ID: 1871228) Visitor Counter : 123