وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات اور ماہی پروری کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرایل موروگن 27 اور 28 اکتوبر کو کلگام ضلع کا دورہ کریں گے

Posted On: 26 OCT 2022 10:12PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور ماہی پروری کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرایل موروگن 27 اور 28 اکتوبر کو  مرکزی حکومت کے عوام تک رسائی کے پروگرام کے حصہ کے طور پر کلگام ضلع کا دورہ کریں گے۔

اپنے دورہ کے دوران ڈاکٹر موروگن ارری گنتو میں سیلاب سے بچاؤ کے کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیں گے اوراسی مقام پر سیلاب کے تحفظ کے بند کے مرحلہ چار کا افتتاح بھی کریں گے ۔ ڈاکٹر ایل موروگن چیک پورہ میں امرت سرور  اورپبلک پارک کاافتتاح بھی کریں گے۔

ان مشغولیاں کے علاوہ وزیر موصوف  لکھدی پورہ میں  ٹراؤٹ فیڈ مل اور چانسر میں ٹراؤٹ فش فارم اور امرت سروور کے علاوہ مشہور  اہربل جھرنے کابھی دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر موروگن  اہربل جھرنا میں ٹراؤٹ سیڈ کاجائزہ بھی لیں گے اور موڈر گام میں زراعت کے مربوط طور طریقوں کابھی معائنہ کریں گے۔

اپنے دورہ کے دوسرے دن وزیرموصوف  منی سکریٹریٹ کلگام میں محکمہ جاتی اسٹالس کامعائنہ کریں گے جسے نمائش میں لگایا گیا ہے ۔ اور وہ مختلف سرکاری  اسکیموں کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

ڈاکٹر موروگن ریسٹ ہاؤس چھاول گام میں ضلع افسروں کے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے۔

ڈاکٹر موروگن منی سکریٹریٹ کلگام سے ایک شادی ہال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، اسمارٹ سٹی پروگرام کے اس ہال کو 6.09 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

اپنے دورہ کے اختتام پر وزیرموصوف منی سکریٹریٹ کلگام میں ڈی ڈی سی اورپی آر آئی کے ممبروں کےساتھ بھی گفتگوکریں گے۔

 

**********

ش ح ۔ح ا۔ف ر

U.No:11887

 

 


(Release ID: 1871157) Visitor Counter : 151
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil