کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کی وزارت اور متعلقہ دفاتر کے ذریعے خصوصی صفائی مہم 2.0 کا آغاز

Posted On: 20 OCT 2022 1:30PM by PIB Delhi

2؍اکتوبر سے31؍اکتوبر تک حکومت ہند کی تمام وزارتوں کے ذریعہ چلائی جانے والی ’خصوصی مہم2.0‘ کے ایک حصے کے طور پر کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے 2؍اکتوبر کو کانکنی کی وزارت کی سرگرمیاں شروع کیں۔ اس میں وزارت کے ماتحت تمام ادارے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شامل ہوئے۔ وزارت نے 116 صفائی مہم کو نافذ کرنے کے لیے پورے ہندوستان میں 84 سائٹ دفاترکی نشاندہی کی ہے۔

15 سے 30؍ستمبر تک تیاری کے مرحلے کے دوران سکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری،وزارت کانکنی نے مہم کے لیے ان دفاتر کا معائنہ اور رہنمائی کرنے کے لیے جی ایس آئی اور آئی بی ایم کے فیلڈ دفاتر کا بھی دورہ کیا۔

 

 NALCO vermicompost

 

وزارت کی طرف سے اس سال جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اس میں بارش کے پانی کو جمع کرکے،کھاد کے گڑھے تیار کرکے،جھیلوں؍تالابوں کی صفائی اور ماحول کو نقصان پہنچائے بغیرکچرے کو ٹھکانے لگاکرماحولیات کو واپس لاناشامل ہے۔ بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری کا انتظام بہترین طریقوں کے حصے کے طور پر کانکنی کی وزارت کے دفاتر کی ملکیت والی عمارتوں میں کیا جا رہا ہے۔ کمپوسٹ پٹ پروجیکٹس کے لیے تین جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 

   Innovative idea HCLVermicompost (jharkhand)(1) 

 

کانکنی  کی وزارت کے سیکریٹری جناب وویک بھاردواج نے حال ہی میں کولکاتہ میں جی ایس آئی ہیڈکوارٹر آفس کا دورہ کیا اورخصوصی مہم: 2.0 کے تحت کئے جارہے کام کا معائنہ کیا اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ پورےاخلاص کے ساتھ مہم کو کامیاب بنائیں۔

 

   waste gsi

 

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے خالی جگہوں کو فلاح و بہبود کے کیفے(ویل نیس کیفے) میں تبدیل کرنے کے لیے وزارت کی طرف سے نشاندہی کی گئی جگہ کا دورہ کیا اور ملازمین کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کولکاتہ میں جی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں خصوصی مہم 2.0 کے تحت ویلنس کیفے ٹیریا کا افتتاح کیا۔

 

GSI CANTEEN INAUGURATION

 

وزارت نے زیر التواء اراکین پارلیمنٹ حوالہ جات،ریاستی حکومت کے حوالہ جات،وزارتوں کے باہمی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور اپیلوں کی نشاندہی کرکے ریکارڈ کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے مہم کا استعمال کیا۔

خصوصی مہم کے تحت کئے گئے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے،وزیر جناب پرہلاد جوشی نے تجویز پیش کی کہ کانکنی کی وزارت کی طرف سے نافذ کئے جانے والے محکمہ جاتی کینٹین میں کچرے کو الگ کیا جائے۔ وزارت تعلیم،جو کہ نوڈل وزارت ہے،سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ محکمہ جاتی کینٹین  کے لیے بھی اسی طرح کے رہنما خطوط جاری کریں۔انہوں نے شاستری بھون میں واقع تمام محکمہ جاتی کینٹینس کے ساتھ کچرے کو الگ کرنے اور کھاد کے گڑھے بنانے کے لیے حیاتیاتی کچرے کواستعمال کرنے کا  معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔

 

         

 

جی ایس آئی ٹی آئی،حیدرآباد نے بھی اپنے ایک بہترین عمل کے طور پر ہاسٹل کینٹین میں کچرے کو الگ کرنا اور کمپوسٹنگ کے لیے بایو ویسٹ کا استعمال شروع کردیا ہے۔ جی ایس آئی ٹی آئی، حیدرآباد میں کمپوسٹ پٹ قائم کیا گیا ہے۔

کانکنی کی وزارت نے خصوصی مہم 1.0 میں تقریباً ایک لاکھ فائلوں کانمٹادیا۔ اس سال چونکہ فیلڈ دفاتر پر زور دیا جا رہا ہے،وزارت کانکنی  نے اپنے منسلک اور ماتحت دفاتر کے ذریعے ریکارڈ مینجمنٹ کے تحت 3.32 لاکھ فائلوں کا جائزہ لینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مہم کے دوران علاقائی دفاتر ہندوستان بھر میں پھیلے اپنے دفاتر سے 20 سال پرانا ردی ہٹا رہے ہیں۔

اب تک کانکنی کی وزارت اور اس کی فیلڈدفاتر نے صفائی مہم کا 90.51 فیصد حاصل کرلیا ہے اورردی کو ٹھکانے لگانے سے 1,58,40,266روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ ریکارڈ کے موثر انتظام کے ذریعے تقریباً 92,199 مربع فٹ جگہ بنائی گئی ہے۔ امید ہے کہ وزارت 31؍اکتوبر 2022 تک خصوصی صفائی مہم 2.0 کے لیے مقرر کردہ ہدف کا 100 فیصد حاصل کر لے گی۔

*************

 

 

ش ح- م م–ن ع

U. No.11809


(Release ID: 1870743) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada