وزارت دفاع
این سی سی کیڈٹو ں نے پہلی بار ڈیفنس ایکسپو 2022 میں ٹیک ایجادات کی نمائش کی؛ دفاع میں تحقیق و ترقی میں تعاون کی صلاحیت کو دکھایا ؛ نمائش میں آنے والوں نے ان کے اسٹال کا دورہ کیا
Posted On:
22 OCT 2022 3:10PM by PIB Delhi
پہلی بار، بہار اور جھارکھنڈ ڈائریکٹوریٹ کے نیشنل کیڈٹ کور ( این سی سی ) کے کیڈٹس نے گجرات کے گاندھی نگر میں 12ویں ڈیفنس ایکسپو کے دوران نمائش کنندگان کے طور پر شرکت کی اور دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم نوجوانوں کی تنظیم کی طاقت کو ظاہر کرتے ہوئے تین جدید ٹیکنالوجی کے نمونے دکھائے۔ یہ تین پروٹوٹائپ تھے:
یو اے وی : کیڈٹوں کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کیا گیا، یہ ایک ورسٹائل پلیٹ فارم ہے ، جسے ریموٹ کنٹرولڈ کیمروں کے ذریعے جاسوسی کے لئے انسداد بغاوت/ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے لے کر حکمت عملی کے مشن کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے جی پی ایس کا استعمال کرتے ہوئے ڈسٹرائر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یو اے وی ایک انتہائی سستا ورژن ہے اور اسے تربیتی مقاصد کے ساتھ ساتھ دفاع کے لئے بھی آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔ فی الحال یو اے وی کا مجموعی وزن ایک کلو گرام ہے اور یہ تقریباً 0.7 کلو گرام کا وزن لے کر پرواز کر سکتا ہے۔
’’ یو اے وی کے موجودہ ورژن کو فوج اور فضائیہ کے اہلکاروں کی تربیت کے لئے اچھی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ این سی سی بی آئی ٹی میسرا کی کیڈٹ اور چوتھے سال کے مکینیکل انجیئنرنگ کی طالب علم سومیا گرگ نے کہا کہ ہم جلد ہی ایک اپ گریڈ ورژن پیش کریں گے ۔
آل ٹیرین وہیکل: تمام خطوں کی نقل و حرکت کے لئے تیار اور ڈیزائن کی گئی، یہ گولہ بارود اور رسد کی فراہمی کے لئے انتہائی ناہموار علاقے میں آخری میل کے رابطے کے لئے موزوں ترین ہے اور اسے گشت اور تلاش اور تباہی کی کارروائیوں کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں آل وہیل انڈیپنڈنٹ سسپنشن جیسی خصوصیات ہیں اور یہ چھ فٹ گہرائی میں گرنے کے بعد بھی کام کر سکتی ہے ۔ اے ٹی وی 1500 کلوگرام تک گاڑیوں کو کھینچ کر نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
این سی سی بی آئی ٹی میسرا کے کیڈٹ اور کیمیکل انجینئرنگ کے طالب علم ہرش رانا نے کہا کہ ’’ گاڑی کو دفاعی ایپلی کیشنز کے لئے اچھی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ‘‘
این سی سی بی آئی ٹی میسرا کے کیڈٹ اور مکینیکل انجینئرنگ کے طالب علم آدتیہ کمار نے کہا کہ ’’ اے ٹی وی ٹیم کا حصہ ہونے کے ناطے، میں فخر محسوس کرتا ہوں اور ڈیف ایکسپو 2022 میں نمائش مجھے ضرورت کی بنیاد پر اے ٹی وی کو مزید اپ گریڈ کرنے میں مدد دے گی ۔ ‘‘
ہاتھ کے اشارے کو محسوس کرنے والا بی او ٹی: ریموٹ کنٹرولڈ روبوٹ جو فوجیوں کو دشمن کے سامنے لائے بغیر متعدد فوجی کاموں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
این سی سی بی آئی ٹی میسرا کے کیڈٹ اور الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن کے دوسرے سال کے طالب علم جینام نہار نے کہا کہ ’’ مجھے ہاتھ کے اشارے والے روبوٹ کو تیار کرنے پر مسلح افواج اور وزارت دفاع کے سینئر عہدیداروں سے بہت ستائش ملی ہے ۔ میں یقینی طور پر مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے موجودہ پروٹوٹائپ کو اپ گریڈ کروں گا اور اس پروڈکٹ کو تجارتی بناؤں گا ۔
یہ تمام نمونے مسلح افواج اور وزارت دفاع کے سینئر معززین کو دکھائے گئے۔ انہوں نے دکھائے گئے پروٹو ٹائپس کے بارے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور ایسے ایونٹ میں کیڈٹوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے بہار اور جھارکھنڈ کے این سی سی کے ڈائریکٹوریٹ کی کوششوں کی ستائش کی۔
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ ’’ بی آئی ٹی میسرا، رانچی میں تیار کردہ مصنوعات کو ڈیف ایکسپو 2022 میں دکھانے پر ،میں کیڈٹوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ‘‘ ۔
’’ باوقار ڈیف ایکسپو 2022 میں این سی سی کیڈٹوں کی طرف سے پہلا اختراعی ڈسپلے ان کی ٹیک صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ مقامی آر اینڈ ڈی کے ذریعے ’ آتم نربھر بھارت ‘کے ویژن میں تکنیکی تعاون کر سکتے ہیں ۔ اے ڈی جی این سی سی بی اینڈ جے میجر جنرل اندرابلان نے کہا کہ این سی سی فوجی، تعلیمی طلباء اور تحقیقی اداروں کے درمیان انٹرفیس بننے کے لئے منفرد پہل ہے ۔
برہموس کے سابق سی ایم ڈی جناب سدھیر کے مشرا نے کہا کہ ’’ مجھے یہ دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے کہ این سی سی کے کیڈٹس ایسے مفید اختراعی پروڈکٹ لے کر آئے ہیں اور انہوں نے ڈیف ایکسپو 2022 میں نمائش کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی اختراع نہ صرف دفاعی ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ سماجی ضروریات کے لئے بھی کارآمد ثابت ہوگی ۔ ‘‘
اے آئی سی ٹی ای آئیڈیا لیب ، بی آئی ٹی میسرا ڈاکٹر پریانک کمار نے کہا کہ ’’ بی آئی ٹی میسرا کو خوشی ہے کہ این سی سی نے طالب علم کی اختراعات کو اتنا بڑا پلیٹ فارم فراہم کیا۔ یہ کیڈٹوں کو بلند اہداف حاصل کرنے اور بہت سے دوسرے لوگوں میں دلچسپی اور اعتماد پیدا کرنے کی ترغیب دے گا ۔ ‘‘
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار نے کہا کہ ’’ میں این سی سی کیڈٹوں کے کام کی تعریف کرتا ہوں۔ اچھا کام جاری رکھیں ‘‘ ۔
مہا ویر چکر ایوارڈ یافتہ کرنل سونم وانگچک نے کہا کہ ’’ این سی سی کیڈٹوں کو ڈیف ایکسپو میں اپنی اختراعات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ کر بہت حیرت ہوئی ہے۔ ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 11750
(Release ID: 1870390)
Visitor Counter : 113