وزارت اطلاعات ونشریات

انڈین پنورما نے 53ویں آئی ایف ایف آئی 2022 کے لیے باضابطہ انتخاب کا اعلان کیا


اس فیسٹیول کے دوران 25 فیچر فلمیں اور 20 غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی

’ہدی نیلینٹو‘ افتتاحی ہندوستانی فیچر فلم ہوگی

’دی شو مسٹ گو آن‘ افتتاحی ہندوستانی غیر فیچر فلم ہوگی

Posted On: 22 OCT 2022 11:35AM by PIB Delhi

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کےاہم جزو انڈین پینورما نے آج 25 فیچر فلموں اور 20 غیر فیچر فلموں کے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ منتخب فلمیں 20 سے 28 نومبر 2022 کو گوا میں منعقد ہونے والے 53ویں  انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں دکھائی جائیں گی۔

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے زیر اہتمام انڈین پینوراما کا مقصد مذکورہ ضابطوں میں شرائط اور طریقہ کار کے مطابق فلمی، موضوعاتی اور جمالیاتی کمال کی  حامل فیچر اور غیر فیچر فلموں کا انتخاب کرنا ہے۔

انڈین  پینورما  کے لیے فلموں کا انتخاب ہندوستان بھر سے سنیما کی دنیا کی نامور شخصیات کے ذریعہ کیا جاتا ہے، جس میں فیچر فلموں کے لئے کل بارہ جیوری ارکان ہوتے ہیں اور غیر فیچر فلموں کے لئے چھ جیوری ارکان شامل  ہوتے ہیں ، جن کی قیادت  متعلقہ جیوری کے چیئرپرسن کرتے ہیں۔اپنی انفرادی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے، نامور جیوری پینل اس اتفاق رائے میں یکساں طور پراپنا تعاون  پیش کرتے ہیں جو متعلقہ زمروں کی ہندوستانی پینورما فلموں کے انتخاب کا باعث بنتا ہے۔

فیچر فلمیں

بارہ ارکان پر مشتمل فیچر فلم جیوری کی سربراہی معروف ڈائریکٹر اور ایڈیٹر، چیئرپرسن جناب ونود گناترا کر رہےہیں ۔ فیچر فلم کی جیوری مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہے جو انفرادی طور پر مختلف مشہورو معروف فلموں، اور فلم سے متعلق اداروں اور  پیشوں  سے وابستہ ہیں، اور یہ جیوری ہندوستان کی فلم سازی سے منسلک مختلف النوع افراد کی مجموعی نمائندگی کرتی ہے:

جناب اے کارتک راجہ؛ سینماٹوگرافر

جناب آنند جیوتی؛ موسیقار، مصنف اور فلم ساز

محترمہ ڈاکٹر انورادھا سنگھ؛ فلم ساز اور ایڈیٹر

جناب اشوک کشیپ؛ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور سینماٹوگرافر

جناب انومولا پریم راج؛ ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر

محترمہ گیتا ایم گورپا؛ ساؤنڈ انجینئر

جناب ایمو سنگھ؛ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹر

جناب جگل ڈیباتا؛ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور سینماٹوگرافر

جناب سیلیش دیو؛ پروڈیوسر

جناب شیبو جی سوشیلن؛ پروڈیوسر

جناب وی این آدتیہ؛ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر

جناب وشنو شرما؛ مصنف اور فلم نقاد

53 ویں انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے انڈین پینورما سیکشن میں نمائش کے لیے کل25 فیچر فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی 354 عصری فلموں کے وسیع پو ل سے منتخب کی گئیں یہ فیچر فلمیں ہندوستان کی فلم صنعت کی تابانی ، تنوع اور گوناگونیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

انڈین پینوراما 2022 میں منتخب 25 فیچر فلموں کی فہرست حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

فلم کا عنوان

زبان

ڈائریکٹر

 

مہانندا

بنگالی

ارندم سیل

 

تھری آف اَس

ہندی

اویناش ارون دھوارے

 

دی اسٹوری ٹیلر

ہندی

اننت نارائن مہادیون

 

میجر

ہندی

ششی کرن ٹکا

 

سیا

ہندی

منیش مندرا

 

ڈھابری قورووی

ایرولا

پریا نندنن

 

ہیڈی نیلنتو

کنڑ

پرتھوی کونانور

 

نانو کوسوما

کنڑ

کرشنے گوڈا

 

لوٹس بلوم

میتھلی

پرتیک شرما

 

اری یپو

ملیالم

مہیش نارائن

 

سعودی ویلکا سی سی .225/2009

ملیالم

ترون مورتی

 

فریم

مراٹھی

وکرم پٹوردھن

 

شیر شیوراج

مراٹھی

دگپال لانجیکر

 

ایکدا کیےجالا

مراٹھی

ڈاکٹر سلیل سرینواس کلکرنی

 

پرتیکشا

اڑیا

انوپم پٹنائک

 

کورانگو پیدل

تمل

کمالاکنن ایس

 

کیڑا

تمل

آر اے وینکٹ

 

جئے بھیم

تمل

تھا . سی.گیانویل

 

سینما بندی

تیلگو

کندریگولا پروین

 

کھودی رام بوس

تیلگو

ودیا ساگر راجو

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مین اسٹریم سنیما سیکشن

 

دی کشمیر فائل

ہندی

وویک رنجن اگنی ہوتری

 

آر آر آر (راوندرم رنم رودھیرم)

تیلگو

ایس ایس راجا مولی

 

ٹونک

بنگالی

اویجیت سین

 

اکھنڈ

تیلگو

بویا پتی سرینواس راو

 

دھرم ویر ...موکم پوسٹ تھانے

مراٹھی

پروین وٹھل ٹارڈے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انڈین پینورما 2022 کی افتتاحی فیچر فلم کے لیے فیچر فلم جیوری کا انتخاب مسٹر پرتھوی کونانور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہڈینیلنٹو‘ (کنڑ) ہے۔

غیر فیچر فلمیں

چھ ارکان پر مشتمل غیر فیچر فلم جیوری کی سربراہی معروف فلم ساز، پروڈیوسر، مصنف اور قومی فلم ایوارڈ یافتہ، چیئرپرسن جناب اوینم ڈورین نے کی۔ غیر فیچر جیوری مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہے جو انفرادی طور پر مختلف مشہور و معروف فلموں، اور فلم سے متعلقہ اداروں اور پیشوں سے وابستہ ہیں۔  یہ جیوری ہندوستان کی فلم سازی سے منسلک مختلف النوع افراد کی مجموعی نمائندگی کرتی ہے:

جناب  چندر شیکھر اے؛ فلم نقاد، صحافی اور میڈیا اکیڈمیشین

جناب  ہریش بھیمانی، فلمساز، اسکرپٹ رائٹر، اینکر اور اداکار

جناب منیش سینی؛ فلم ساز، مصنف اور ایڈیٹر

جناب پی امیش نائک؛ فلم ساز اور صحافی

جناب راکیش متل؛ فلم نقاد، صحافی اور مصنف

جناب سنسکر ڈیسائی؛ فلم ساز، اسکرپٹ رائٹر، ماہر تعلیم

53 ویں انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے انڈین پینورما سیکشن میں نمائش کے لیے کل20 غیرفیچر فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی 242 عصری فلموں کے وسیع پو ل سے منتخب کی گئیں یہ غیر فیچر فلمیں ہندوستانی فلم صنعت کے ابھرتے ہوئے معروف و مشہور  فلم سازوں کی دستاویزی، تحقیق ، تفریح اور عصری ہندوستانی اقدار کی بہترین عکاسی کرتی ہیں۔

انڈین پینورما 2022 میں منتخب 20 غیر فیچر فلموں کی فہرست درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

فلم کا عنوان

زبان

ڈائریکٹر

 

پاتال –تی

بھوٹیہ

موکند نارائن اور سنتوش سنگھ

 

ٹانگھ

انگریزی

بانی سنگھ

 

آیوشمان

انگریزی

جیکب ورگیس

 

ادر رے:آرٹ آف ستیہ جیت رے

انگریزی

جئے دیپ مکھرجی

 

گروجنا

انگریزی

سودیپتو سین

 

ہاتھی بندھو

انگریزی

کرپال کلیتا

 

کلنٹن

انگریزی

پرتھوی راج داس گپتا

 

دی شو مسٹ گو آن

انگریزی

دیویا کواسجی

 

کھجوراہو، آنند اور مکتی

ہندی

رام جی اوم اور دیپک کوٹھاری

 

ویبھاجن کی ویبھیشکا

ہندی

ہیتیش شنکر

 

فاطمہ

ہندی

سوربھ کانتی دتا

 

چھو میڈ نا یول میڈ

ہندی

من من ڈھلاریا

 

بی فور آئی ڈائی

ہندی

نکل دیو

 

مدھیانتر

کنڑ

بستی دنیش شونائے

 

واگرو

سونکنی

سائی ناتھ ایس اسکائی کر

 

ویتی لیکو

ملیالم

اکھل دیو ایم

 

بی یانڈ بلاسٹ

منی پوری

سائی کوم رتن

 

ریکھا

مراٹھی

شیکھر باپو رنکھابے

 

یانم

سنسکرت

ونود منکارا

 

لٹل وینگس

تمل

نوین کمارموتھیا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انڈین پینورما، 2022 کی افتتاحی غیر فیچر فلم کے لیے جیوری کا انتخاب 'دی شو مسٹ گو آن' (انگریزی) ہے جس کی ہدایت کاری محترمہ دیویا کواسجی نے کی ہے۔

سینما آرٹ کی مدد سے ہندوستان کی بھرپور ثقافت اور ورثے کے ساتھ ہندوستانی فلموں کو فروغ دینے کے لیےہندوستانی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے تحت انڈین پینورما کو 1978 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اپنے قیام سے ہی، انڈین پینورما سال کی بہترین ہندوستانی فلموں کی نمائش کے لیے پوری طرح وقف ہے۔ فلم آرٹ کو فروغ دینے کے مقصدسےانڈین پینورما سیکشن کے لیے منتخب فلموں کی ہندوستان اور بیرون ملک بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ، دو طرفہ ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کے تحت منعقد ہونے والے انڈین فلم ویکس میں اور ثقافتی تبادلے کے پروٹوکول کے باہرہونے والے اور خصوصی ہندوستانی فلم فیسٹیول اور خصوصی انڈین پینورما فیسٹیول میں غیر منافع بخش طور پر نمائش کی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

11737



(Release ID: 1870334) Visitor Counter : 2059