وزارت خزانہ
دس لاکھ سے زیادہ شہروں /شہری آبادیوں کے لئے ریاستوں کو 1,764کروڑ روپے کے بقدر گرانٹس جاری کی گئی
سال 23-2022میں شہری بلدیاتی اداروں (یوایل بیز) کواب تک 4761.8کروڑروپے کی کل گرانٹ جاری کی گئی
Posted On:
19 OCT 2022 7:26PM by PIB Delhi
وزارت خارجہ کے مالی اخراجات کے محکمے نے آج دس لاکھ سے زیادہ شہروں /شہری آبادیوں کو گرانٹس فراہم کرنے کی غرض سے چارریاستوں کو 1764کروڑروپے کی رقم جاری کی۔ جن ریاستوں کو آج یہ گرانٹس جاری کی گئی ہیں وہ ہیں :آندھراپردیش (136کروڑروپے ) چھتیس گڑھ (109کروڑروپے ) مہاراشٹر (799کروڑروپے ) اور اترپردیش (720کروڑروپے )۔
جاری شدہ گرانٹس ، آندھراپردیش ریاست میں وجے واڑہ اور وشاکھاپٹنم کے دس لاکھ سے زیادہ شہروں /شہری آبادیوں ( ایم پی سی /یوایز) ، چھتیس گڑھ ریاست میں دُرگ ، بھلائی نگراوررائے پور، ریاست مہاراشٹر میں اورنگ آباد، گریٹرممبئی ، ناگپور، ناسک ، پُنے اوروسائی اورورار شہر، اوراترپردیش ریاست میں آگرہ ، الہٰ آباد ، غازی آباد، کانپور، لکھنؤ، میرٹھ اوروارانسی کے دس لاکھ سے زیادہ شہروں /شہری آبادی کے لئے مختص کی گئی ہے ۔
پندرھویں مالی کمیشن نے سال 22-2021تا 26-2025تک کی اپنی رپورٹ میں شہری بلدیاتی اداروں کو دو زمروں میں تقسیم کردیاہے ۔ یہ زمرے ہیں :(الف) دس لاکھ سے زیادہ شہری آبادیوں /شہر(دلی اورسری نگرکو چھوڑکر)، اور(ب) دس لاکھ سے کم آبادی والے سبھی دیگر شہراورقصبے (دس لاکھ سے کم آبادی والے شہر) ۔
مالی سال 23-2022میں ریاستوں کو شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) کے لئے جاری گرانٹ کی رقم کی ریاستوں کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں۔
نمبرشمار
|
ریاست
|
مالی سال 23-2022میں جاری کی گئی یوایل بی امداد کی رقم ( کروڑروپے میں )
|
|
|
1
|
آندھراپردیش
|
293.75
|
|
2
|
اروناچل پردیش
|
0.00
|
|
3
|
آسام
|
0.00
|
|
4
|
بہار
|
7.35
|
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
307.20
|
|
6
|
گوا
|
0.00
|
|
7
|
گجرات
|
20.21
|
|
8
|
ہریانہ
|
77.40
|
|
9
|
ہماچل پردیش
|
78.00
|
|
10
|
جھارکھنڈ
|
11.94
|
|
11
|
کرناٹک
|
7.35
|
|
12
|
کیرالہ
|
256.00
|
|
13
|
مدھیہ پردیش
|
314.10
|
|
14
|
مہاراشٹر
|
840.34
|
|
15
|
منی پور
|
42.50
|
|
16
|
میگھالیہ
|
44.00
|
|
17
|
میزورم
|
17.00
|
|
18
|
ناگالینڈ
|
0.00
|
|
19
|
اڈیشہ
|
0.00
|
|
20
|
پنجاب
|
0.00
|
|
21
|
راجستھان
|
11.94
|
|
22
|
سکم
|
7.50
|
|
23
|
تمل ناڈو
|
14.70
|
|
24
|
تلنگانہ
|
331.40
|
|
25
|
تریپورہ
|
21.00
|
|
26
|
اترپردیش
|
1988.07
|
|
27
|
اتراکھنڈ
|
62.70
|
|
28
|
مغربی بنگال
|
7.35
|
|
|
کل
|
4761.80
|
|
***********
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U -11637
(Release ID: 1869485)
Visitor Counter : 163