وزارت دفاع
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈی ای ایف ایکسپو2022 کے دوران ایچ اے ایل کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کئے گئےسودیشی ٹرینر طیارے ایچ ٹی ٹی -40 کی نقاب کشائی کی
Posted On:
19 OCT 2022 3:54PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19؍اکتوبر 2022کو گجرات کے گاندھی نگر میں 12ویں ڈی ای ایف ایکسپو کے دوران اِنڈیا پویلین میں ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ(ایچ اے ایل)کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کئے گئے ایک سودیشی ٹرینر طیارے ایچ ٹی ٹی -40کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔ یہ ٹرینر طیارہ انتہائی جدید عصری سسٹم سے لیس ہے اور اِسے پائلٹ –موافق سہولتوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کل 60 فیصد سے زیادہ اِن-ہاؤس پرزوں اور نجی صنعت کے تعاون سے تیارشدہ یہ طیارہ ’آتم نر بھر بھارت‘کے وژن کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔
ایچ ٹی ٹی -40 کا استعمال بنیادی اُڑان تربیت ، ایروبوٹکس ، انسٹومنٹ فلائنگ اور کلوز فارمیشن اُڑانوں کے لئے کیا جائے گا،جبکہ اس کے دوسرے کرداروں میں نیوی گیشن اور رات کی اُڑان شامل ہوں گی۔یہ ہندوستانی دفاعی خدمات کی بنیادی تربیت سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی جدید ترین تکنیک کا ایک ثبوت ہے۔
احتیاط کے ساتھ تجربہ کئے گئے ٹربو-پروپ انجن پر مبنی یہ طیارہ تازہ ترین ایوی یونکس، ایک ایئرکنڈیشنڈ کیبن اور ایجکشن سیٹوں سے لیس ہے۔ اس میں پائلٹوں کے چینج –اوور، ہاٹ-ری فیولنگ اور شارٹ –ٹرن اراؤنڈ ٹائم جیسی انوکھی خصوصیات ہیں۔ تصدیق کے لئے ضروری تمام تجربے اِس کی پہلی اُڑان سے پہلے ریکارڈ 6سالوں میں پورے کئے گئے۔
ایچ ٹی ٹی -40نے تمام سسٹم پر مبنی تجربہ ، تمام پی ایس کیو آر مظاہرہ ، گرم موسم ، سمندر سطح اور کراس وِنڈ تجربہ اور استعمال کنندہ معاون حاصل تکنیکی تجربے پورے کرلیے ہیں۔ اس نے بارش کے پانی کے تئیں اپنی مزاحمتی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ سینٹر فار ملٹری ایئر ورتھ نس اینڈ سرٹیفکیشن (سی ای ایم آئی ایل اے سی)سے طیارے کی اُڑان کے اہل ہونے سے متعلق حتمی منطوری حاصل کی جاتی ہے۔
******
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.11605
(Release ID: 1869271)
Visitor Counter : 172