وزارت دفاع

دفاعی نمائش 2022 سے الگ  بھارت –افریقہ دفاعی مذاکرات کے دوران ایم پی-آئی ڈی ایس اے میں بھارت –افریقہ سکیورٹی فیلو شپ پروگرام

Posted On: 19 OCT 2022 9:20AM by PIB Delhi

گجرات کے شہر گاندھی نگر میں  18 اکتوبر 2022 کو دفاعی سامان کی نمائش 2022 سے الگ بھارت –افریقہ دفاعی مذاکرات آئی اے ڈی ڈی کا انعقاد کیا گیا ۔ گاندھی نگر اعلامیہ کو ، آئی اے ڈی ڈی کے دوسرے ایڈیشن کے ماحصل کے طورپر منظوری دی گئی ،جس کے تحت بھارت –افریقہ دفاعی اور سلامتی شراکت میں اضافے کے لئے نئے میدان  گردانے گئے ہیں۔

آئی اے ڈی ڈی کے دوران گاندھی نگر اعلامیہ کی نئی تجویزوں کے پیش نظر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے بھارت افریقہ سلامتی فیلو شپ پروگرام کا آغاز کیا اور اس کا بروشر جاری کیا۔ یہ بروشر دفاعی مطالعات اور تجزیات   ایم پی –آئی ڈی ایس اے  کے منوہر پریکر ادارے  کے ڈائریکٹر جنرل  کے سپرد کیا۔

ایم پی –آئی ڈی ایس اے   ، جو  آئی اے ڈی ڈی کا علمی شراکتدار ہے ، اس  فیلو شپ  پروگرام کی میز بانی کرے گا۔اس فیلو شپ سے افریقی دانشوروں کو ایک موقع فراہم ہوگا کہ وہ بھارت میں دفاع اور سلامتی کے معاملات  پر تحقیق کریں ۔ یہ فیلو ایم پی –آئی ڈی ایس اے   کےساتھ  ایک سے تین  مہینے کی مدت کے لئے منسلک ہوں گے۔ ان دانشوروں کو وظیفہ  بھی فراہم کیا جائے گا۔

درخواست دینے کے عمل کی مزید تفصیلات  ایم پی –آئی ڈی ایس اے کی ویب سائٹ  (https://www.idsa.in/).سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔

آئی اے ڈی ڈی –فیلو شپ بروشر کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

Click here to see IADD-Fellowship Brochure

 

*************

ش ح۔اس ۔ رم

U-11583



(Release ID: 1869079) Visitor Counter : 124