الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یونیک آئیڈینٹی فیکیشن اتھاریٹی آف انڈیا مسلسل دوسرے مہینے شکایات کے ازالے کے انڈیکس میں سرفہرست
Posted On:
18 OCT 2022 3:31PM by PIB Delhi
یونیک آئیڈینٹی فیکیشن اتھاریٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) ایک بار پھر محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی طرف سے ستمبر 2022 کے مہینے کے لیے شائع کردہ رینکنگ رپورٹ میں عوامی شکایات کے حل کے لئے گروپ اے کی تمام وزارتوں، محکموں اور خود مختار اداروں میں سرفہرست رہی۔ یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جب یو آئی ڈی اے آئی مذکورہ درجہ بندی میں سرفہرست آئی ہے۔
یہ اتھاریٹی سی پی جی آر اے ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والی عوامی شکایات کے حل میں سرفہرست رہی ہے اور آدھار رکھنے والوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
یو آئی ڈی اے آئی کے پاس شکایات کے ازالے کا ایک مضبوط ماحولیاتی نظام موجود ہے جو یو آئی ڈی اے آئی ہیڈکوارٹر، اس کے علاقائی دفاتر، ٹیکنالوجی سینٹر اور منسلک رابطہ سینٹر والے پارٹنروں پر مشتمل ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی ایک مربوط نظام کی وجہ سے تقریباً 92 فی صد کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (سی آر ایم) شکایات کو ایک ہفتے کے اندر حل کرنے کے قابل بن گئی ہے۔
یہ تنظیم زندگی کو آسان بنا رہی ہے اور شکایات کے ازالے کے اپنے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی بتدریج جدید ترین اوپن سورس سی آر ایم سلوشن متعارف کر رہی ہے۔ نئے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (سی آر ایم) سلوشن کو جدید خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ رہائشیوں کیلئے یو آئی ڈی اے آئی سروس کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔
نئے سی آر ایم سلوشن میں فون کال، ای میل، چیٹ بوٹ، ویب پورٹل، سوشل میڈیا، لیٹر، اور واک ان جیسے ملٹی چینلوں کے ساتھ تعاون کرنے کی صلاحیت ہے جن کے ذریعے شکایات درج کی جا سکتی ہیں، ان کا پتہ لگایا جا سکتا ہے اور مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔
فون اور آئی وی آر ایس خدمات کو ہندوستان بھر میں 12 زبانوں میں سامنے لانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ یہ رہائشیوں کو آئی وی آر ایس پر آدھار اندراج/اپ ڈیٹ کی حیثیت، آدھار پی وی سی کارڈ کی حیثیت کا پتہ لگانا، اندراج مرکز کے مقام کے بارے میں معلومات وغیرہ جیسی منفرد خصوصیات کے ساتھ بالکل نیا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
نئے سی آر ایم سلوشن کے تحت دوسرے چینلوں کو سامنے لانے کا کام جاری ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی رہائشیوں کی خدمت کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور یہ زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی دونوں محاذوں پر ایک سہولت کارکی حیثیت سے سرگرم ہے۔
*****
U.No:11560
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1868902)
Visitor Counter : 141