سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے کہا  ہے کہ مدھیہ پردیش میں این ایچ 75 ای  کے ریوا-سدھی سیکشن پر دوہرے سرنگ سمیت چورہاٹ بائی پاس پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے


دوہرے سرنگ بننے کے نتیجے میں جنگل میں جنگلی حیات کی نقل و حرکت میں کوئی دشواری نہیں ہوگی: جناب گڈکری

Posted On: 18 OCT 2022 1:15PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک سلسلے وار ٹوئٹ میں بتایا کہ مدھیہ پردیش میں این ایچ 75 ای کے ریوا-سدھی سیکشن پر دوہرے سرنگ سمیت چورہٹ بائی پاس پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پائیدار ترقی اور انسان، فطرت اور جنگلی حیات کے ہم آہنگ بقائے باہمی کو یقینی بنانے کے وژن کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے، اس بائی پاس پر ایک دوہرے سرنگ کی تعمیر کے نتیجے میں جنگل میں جنگلی حیات کی نقل و حرکت میں کسی طرح کی دشواری نہیں ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AQZU.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U0ID.jpg

 

جناب گڈکری نے کہا کہ ٹریفک کے رخ موڑنے کے نتیجے میں، وہ قدرتی مسکن جہاں ‘سفید ٹائیگر موہن’ رہتا تھا، کو بحال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاسز کی مناسب تعداد سڑک حادثات کے امکانات کو کم کرے گی اور سڑک کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرنگ کی تعمیر سے موہنیا گھاٹ پر آمدورفت میں حائل رکاوٹوں میں کمی آئے گی اور آمدورفت  میں آسانی ہو گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A87M.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FUDZ.jpg

 

وزیر موصوف نے کہا کہ دوہرے ٹیوب ٹنل کی تعمیر سے ریوا سے سدھی کے درمیان فاصلہ تقریباً 7 کلومیٹر کم ہو گیا ہے جس سے جیومیٹرکس میں بہتری آئی ہے اور اس سے سفر کا وقت بھی 45 منٹ کم ہو ہوگیا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ نئے ہندوستان کو پائیداری کے ساتھ تبدیل کرنا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہماری گڈ گورننس کی پہچان ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00539GC.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006XV4G.jpg

 

 

 

***********

                                                     

 

ش ح ۔ ع ح ۔

U. No.11555

 



(Release ID: 1868770) Visitor Counter : 125