کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے پی ایس یوز کو کوئلہ کان کنی کی نیلامی اور پیداوار میں نجی شعبے کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اپیل کی


دہلی میں قومی کوئلہ کانفرنس اور نمائش 2022 کا افتتاح

کوئلہ کی وزارت نے کوئلے کی کانوں کے دس کامیاب بولی دہندگان کے ساتھ معاہدہ کیا

اب تک چونسٹھ کانوں کی کامیابی سے نیلامی ہو چکی ہے۔

Posted On: 17 OCT 2022 4:11PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یوز) سے کوئلہ کان کنی کی نیلامی اور پیداوار میں نجی شعبے کے ساتھ مقابلہ کرنے پر زور دیاہے۔ آج نیشنل کول کانفرنس اور نمائش 2022 سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باوجود، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے کوئلے کی گھریلو قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ کوئلے کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ماضی قریب میں تھرمل پاور پلانٹس کو درپیش کوئلے کی کمی پر قابو پالیا جائے گا۔

جناب جوشی نے کہا کہ 2020 میں شروع کی گئی تجارتی نیلامی کے تحت اب تک 64 کوئلے کی کانوں کی کامیابی کے ساتھ نیلامی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 تک تھرمل کوئلے کی درآمد کو روکنے کے لیے تمام کوششیں زوروں پر ہیں اور کمرشل نیلامی کے تحت کوئلے کی جلد پیداوار کے لیے مراعات دی جا رہی ہیں۔ کول انڈیا لمیٹڈ کی اچھی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کمپنی کے زیر ملکیت کیپٹیو کانوں سے اس سال 125 ملین ٹن (ایم ٹی) کوئلہ پیدا ہونے کی امید ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XI0Q.jpg

 

کانفرنس کے دوران وزارت کوئلہ نے دوسری کوشش کے حصے کے طور پر 15ویں مرحلے اور 13ویں اور 14ویں مرحلے میں کوئلے کی فروخت کے لیے 10 کامیاب کوئلے کی کانوں کے بولی دہندگان کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ جن کانوں کے لیے کوئلے کی کان/بلاک کی پیداوار اور ترقی کے معاہدے کیے گئے ہیں ان میں کاسٹا (ایسٹ)، مارکی برکا، بارہ، کویاگوڈیم بلاک III، میکی نارتھ، الکنندہ، بسنت پور، بندھا نارتھ، مارکی منگلی IV اور جیت پور شامل ہیں۔ کامیاب بولی دہندگان میں جیتسول ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ، برلا کارپوریشن لمیٹڈ، بھارت ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ، اورو کول پرائیویٹ لمیٹڈ، میکی ساؤتھ مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ، رنگٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، گنگارامچک مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ، جئے پرکاش پاور وینچرزلمیٹڈ، سوبھاگیہ مرسنٹائل لمیٹڈاور  ٹیری مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V0IH.jpg

 

ان 10 کوئلے کی کانوں سے سالانہ 10.39 ملین ٹن کی بہترین صلاحیت کی پیداوار کو دیکھتے ہوئے، کل آمدنی کا تخمینہ 1077.67 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ایک بار مکمل طور پر کام کرنے کے بعد، ان کانوں سے 14,047 افراد کے لیے براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا ہونے کی امید ہے۔ کانوں کی شروعات  کیلئے کل 1558.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان کانوں کے لیے جمع ہونے والی آمدنی کا حصہ 5 فیصد سے لے کر 15.75 فیصد تک ہے جس کی اوسط فیصد آمدنی کا حصہ 6.48 فیصد ہے۔

کوئلہ کی وزارت کے زیراہتمام، انڈین نیشنل کمیٹی ورلڈ مائننگ کانگریس نے ‘‘آتم نربھر بھارت کیلئے ہندوستانی کوئلہ سیکٹر - پائیدار کان کنی’’ کے موضوع پر پہلی قومی کوئلہ کانفرنس اور نمائش - 2022 کا انعقاد کیا ہے۔

وزارت کوئلہ کے سکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین، کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج، اور   کول انڈیا لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب پرمود اگروال نے کانفرنس سے خطاب کیا جس میں پالیسی سازوں، عوام اور پرائیویٹ سیکٹر میں کان کنی کے شعبے سے وابستہ کمپنیاں، محققین، اکیڈمی اور ماہرین تعلیم اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی سرگرم  شرکت دیکھی گئی۔ ہیں۔ اس کانفرنس میں آتم نربھر بھارت  کے قومی مشن کے ساتھ ہندوستانی کوئلہ سیکٹر کو ہم آہنگ کرنے کے لیے درکار ایکشن پلان پر کام کرنے کی ضرورت پر بات چیت کی گئی ۔ کانفرنس میں کوئلہ، کانوں، بجلی، اسٹیل، آفات سے نمٹنے کے بندوبست، کول مائننگ کمپنیوں کی وزارتوں کے سینئر عہدیداروں کے علاوہ مائننگ انجینئرنگ سیکٹر کے تقریباً 150 طلباء نے شرکت کی۔

تکنیکی سیشنز اور بات چیت کا مرکز تین اہم موضوعات پر مرکوز تھا، بجلی کے شعبے میں ایندھن کی خود انحصاری، کوئلے کے لیے اسٹیل کی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری  اور ٹیکنالوجی اور پائیداریت۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X3PA.jpg

 

ٹیکنالوجی کی شمولیت، پائیدار ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات، کان کنی کی حفاظت کے بہترین طریقوں وغیرہ کے لیے کوئلے کی کان کنی کے شعبے کے اقدامات کو ایک پرکشش اور معلوماتی نمائش میں پیش کیا گیا۔ ہندوستانی کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور آئی ٹی سے چلنے والے آلات کو بھی دکھایا گیا۔

 

***********        

ش ح ۔ ع ح ۔

U. No.11547



(Release ID: 1868730) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil