کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
وزیر اعظم نے 600پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں کا افتتاح کیا
انہوں نے اس موقع پر پردھان منتری بھارتیہ جن اُرورک پریوجنا-وَن نیشن وَن فرٹیلائزر لانچ کیا
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ زرعی سیکٹر کے لئے ’مکمل اَپروچ‘کے ساتھ کام کیا ہے
ہندوستان دنیا کا ایسا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے نینو یوریا کی کاروباری پیداوارشروع کی-ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ
Posted On:
17 OCT 2022 3:48PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں پی ایم کسان سمان سمیلن 2022 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے کیمیکل و کھاد کی وزارت کے تحت 600پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں (پی ایم کے ایس کے)کا افتتاح بھی کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے پردھان منتری بھارتیہ جن اُرورک پریوجنا –وَن نیشن وَن فرٹیلائزر کی بھی لانچنگ کی۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے راست فائدہ منتقلی کے توسط سے پردھان منتری کسان سمان ندھی(پی ایم-کسان)کے تحت 12ویں کی شکل میں 16000کروڑ روپے بھی جاری کئے۔ وزیر اعظم نے زرعی اسٹارٹ اپ کانکلیو اور نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے کھاد پر ایک ای-رسالہ ’انڈین ایج‘بھی لانچ کیا۔ جناب مودی نے اسٹارٹ اَپ نمائش کے تھیم پویلین کا بھی دورہ کیا اور وہاں دکھائی جانے والی مصنوعات کا جائزہ لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک ہی کمپلیکس میں جے جوان، جے کسان، جے وگیان اور جے انوسندھان کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا اور کہا کہ ہم آج یہاں اِس مَنتر کی زندہ تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے آگے تفصیل سے بتایا کہ کسان سمیلن کسانوں کی زندگی کو آسان بنانے، ان کی صلاحیت کو فروغ دینے اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کو بڑھاوا دینے کا ایک ذریعہ ہے۔
جناب مودی نے ’’آج 600 سے زیادہ پردھان منتری سمردی کیندروں کا افتتاح کیا گیا ہے۔‘‘انہوں نے آگے تفصیل سے بتایا کہ یہ مراکز نہ صرف کھادوں کی فروخت کا ایک مرکز ہیں، بلکہ ملک کے کسانوں کے ساتھ ایک گہرا رشتہ قائم کرنے کا ایک میکانزم ہیں۔پردھان منتری کسان سمان ندھی ( پی ایم –کسان)کی تازہ قسط کے سلسلے میں وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بچولیے کو شامل کئے بغیر پیسہ سیدھے کسان کے کھاتوں میں پہنچتا ہے۔جناب مودی نے مزید کہا ’’پی ایم –کسان سمان ندھی کی شکل میں کروڑ وں کسان خاندانوں کو 16000کروڑ روپے کی ایک اور قسط بھی جاری کی گئی ہے۔‘‘انہوں نے مسرت کا اظہار کیا کہ یہ قسط کسانوں کو دیوالی سے ٹھیک پہلے پہنچ رہی ہے۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آج پردھان منتری بھارتیہ جن اُرورک پریوجنا –وَن نیشن وَن فرٹیلائزر بھی لانچ کی گئی ہے، جو بھارت برانڈ کی معیاری کھادوں کو کسانوں کو مناسب قیمت پر مہیا کرانے کو یقینی بنانے والی ایک اسکیم ہے۔
محنت کش کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سے فائدہ پہنچانے کے لئے اٹھائے گئے قدموں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ ہندوستان تیزی سے مائع(لکویڈ)نینو یوریا پیداوار میں خود کفالت کی طرف بڑھ رہا ہے۔جناب مودی نے کہا’’نینو یوریا کم لاگت میں زیادہ پیداوار کا ذریعہ ہے۔‘‘اس کے فوائد بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا یوریا سے بھری ایک بوری کو اب نینویوریا کی ایک بوتل سے بدلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوریا کی ٹرانسپور ٹ لاگت میں بھی کمی آئے گی۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کی کھادوں کی اصلاح کی کہانی میں دو نئے اقدامات کا ذکر کیا۔ سب سے پہل ملک بھر میں 3.25 لاکھ سے زیادہ کھاد دکانوں کو پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں کی شکل میں فروغ دینے کے لئے آج ایک مہم شرو ع کی جارہی ہے۔یہ ایسے کیندر ہوں گے جہاں سے کسان نہ صرف کھاد اور بیج خرید سکتے ہیں، بلکہ زمین کی جانچ بھی کروا سکتے ہیں اور زرعی تکنیکوں سے متعلق سود مند معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ دوسرے وَن نیشن، وَن فرٹیلائزر سے کسان کو کھاد کی کوالٹی اور اس کی دستیابی کو لے کر ہر خدشے سے آزادی ملنے والی ہے۔ جناب مودی نے کہا’’اب ملک میں فروخت ہونے والا یوریا ایک ہی نام، ایک ہی برانڈ اور ایک ہی کوالٹی کا ہوگا اور یہ برانڈ بھارت ہے۔ اب یوریا پورے ملک میں صرف ’بھارت‘برانڈ نام کے تحت دستیاب ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ اس موقع پر وزیر اعظم کی موجودگی ان کے عہد کی عکاسی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کی اہل قیادت میں نئی پہل کی جارہی ہے۔ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے زرعی سیکٹر کے لئے ہمیشہ ’مکمل اَپروچ‘کے ساتھ کام کیا ہے اور سرکار کے ذریعے کسانوں کو مضبوط کرنے کے لئے کئی پہل کی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ خواہ زراعت میں نئی تکنیک کو اپنانا ہو ،’اسمارٹ ٹیکنالوجی‘کو بڑھاوا دینا ہو یا کسانوں کی پیداوار کے لئے بہتر بازار دستیاب کرانا ہو، وزیر اعظم کی قیادت میں بہت کچھ حاصل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آگے کہا کہ زراعت میں تحقیق کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور اس کی وجہ سے ہندوستان دنیا کا ایسا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے نینو یوریا کی کاروباری پیداوار شروع کی ۔وزیر موصوف نے کہا کہ 600کسان سمردھی کیندر کئی طرح سے کسانوں کو مضبوط کریں گے۔
وزیر محترم نے یہ بھی بتایا کہ پردھان منتری کسان سمردھی کیندر (پی ایم –کے ایس کے)ملک میں کسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرے گا اور مٹی ، بیج اور کھاد کے لئے جانچ سہولتوں سمیت زرعی اِن پُٹ (کھاد، بیج ، آلات)مہیا کرے گا۔یہ مراکز کسانوں میں بیداری پیدا کرنے میں بھی مدد کریں گے۔
پس منظر
یہ انعقاد ملک بھر کے 13500سے زیادہ کسانوں اور تقریباً 1500زرعی اسٹارٹ اپ کو ایک ساتھ لے کر آیا ہے۔ اس پروگرام میں مختلف اداروں کے ایک کروڑ سے زیادہ کسانوں کے ورچوئل ذریعے سے حصہ لینے کی امید ہے۔سمیلن میں تحقیق کاروں، پالیسی سازوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی حصے داری بھی دیکھی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کیمیکل اور کھاد کی وزات کے تحت 600پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں (پی ایم کے ایس کے)کا افتتاح کیا۔ اس اسکیم کے تحت ملک میں خوردہ کھاد کی دکانوں کو مرحلہ وار طریقے سے پی ایم کے ایس کے میں تبدیل کیا جائے گا۔ پی ایم کے ایس کے کسانوں کی مختلف نوعیت کی ضرورتوں کو پورا کرے گا اور زرعی اِن پُٹ (کھاد، بیج، آلات)مٹی ، بیج اور کھاد کے لئے جانچ سہولتیں فراہم کرے گا۔ کسانوں کے درمیان بیداری پیدا کرے گا اور مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ بلاک ؍ضلع سطح کے آؤٹ لیٹ پر خوردہ فروخت کاروں کی مستقل صلاحیت سازی کو یقینی بنائے گا۔ 3.3لاکھ سے زیادہ خوردہ کھاد دکانوں کو پی ایم کے ایس کے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔
وزیر اعظم نے پردھان منتری جن اُرورک پریوجنا –وَن نیشن وَن فرٹیلائزر بھی لانچ کیا۔ اس اسکیم کے تحت وزیر اعظم نے بھارت یوریا بیگ بھی لانچ کیا ، جو کمپنیوں کو واحد برانڈ نام ’بھارت‘کے تحت کھادوں کے کاروبار میں مدد کرے گا۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.11515
(Release ID: 1868561)
Visitor Counter : 184