بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

میزورم کے شہر آئیزول میں ایس سی ایس ٹی ، چھوٹے کاروباریوں میں بیداری پید اکرنے کے لیے درج فہرست ذاتوں و درج فہرست قبیلوں کے مرکز کی قومی کانفرنس

Posted On: 16 OCT 2022 12:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16اکتوبر، 2022/ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت ایم ایس ایم ای نے میزورم کے شہر آئیزول ڈابر پوئی  کثیر مقصدی مرکز میں درج فہرست ذاتوں و درج فہرست قبیلوں کے مرکز کی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا انعقاد 15 اکتوبر ، 2022 کو کیا گیا جس کا مقصد این ایس ایس ایچ اسکیم اور وزارت کی دیگر اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانا اور چھوٹے کاروبار کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود ، اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم ، کامرس و صنعت کی میزورم سرکار کے وزیر اکٹر آر لال ٹھنگلیانا پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں میزورم حکومت کے کامرس و صنعت کی پرنسپل سکریٹری محترمہ ایس تھر لال روت کیمی اور دیگر شخصیتیں موجود تھیں۔ تقریب میں درج فہرست قبیلوں اور درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے   300 سے زیادہ کاروباریوں نے شرکت کی۔

حکومت ہند کی ایم ایس ایم وی وزارت کی جوانٹ سکریٹری محترمہ مرسی ای پاؤ نے پروگرام میں شریک ہونے والی سبھی شخصیتوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ سب کی شمولیت والی ترقی کے لیے ایم ایس ایم ای کی وزارت کی ایس سی ایس ٹی مرکز کی قومی اسکیم پر اس مقصد کے ساتھ عمل درآمد کرتی ہے کہ ایس سی ایس ٹی چھوٹے کاروباریون کے لیے ایک معاشی نظام تخلیق کیا جائے ۔اور سرکاری خرید میں ان کو شامل ہونے میں ان کی مدد کی جائے تاکہ سرکاری خرید سے متعلق پالیسی کے طور پر چار فیصد نشانے کو حاصل کیا جائے۔  خیرمقدمی خطبے کے بعد ایم ایس ایم ای کی وزارت کے سکریٹری جناب بی بی سوین، نے کلیدی خطبہ دیا۔ اپنے خطبے میں جناب سوین نے ایم ایس ایم ای کی وزارت کی ، ایم ایس ایم ای کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے اور بھارت میں چھوٹے کاروبار کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی مربوط کوششوں کے بارے میں گہرائی سے بتایا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر لال تھنگلیانا نے این ایس ایس ایچ اسکیم سے مستفید ہونے والوں کا خیرمقدم کرتےہوئے اور پروگرام میں موجود چھوٹے کاروباریوں کو جذبہ فراہم کرتے ہوئے انہیں تحریک دی۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر لال تھنگلیانا نے کہا کہ میزورم کے ایس سی ایس ٹی کے چھوٹے کاروباریوں کو این ایس ایس ایچ اور ایم ایس ایم ای وزارت کی دیگر مختلف اسکیموں کے تحت فائدہ اٹھاتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوگی۔ انہوں نے شرکاء سے زور دے کر کہا کہ وہ اس کانفرنس میں شریک مختلف تنظیموں کےنمائندوں سے بات چیت کریں  اور جن موقعوں سےفائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ان کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی سرکار کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ حکومت ہند  کی ایم ایس ایم ای وزارت کے ساتھ مل کر کام کرے تاکہ ریاست کے ایم ایس ایم ای کے شعبے کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

اس پروگرام کی وجہ سے پرامید موجودہ ایس سی ایس ٹی چھوٹے کاروباریوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم ہوا ہے کہ وہ سی پی ایس ای ، قرضہ دینے والے اداروں، جی ای ایم، آر سیٹی وغیرہ سے بات چیت کریں۔ پروگرام میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ، پاور گرڈ کارپوریشن لمیٹڈ  ، نارتھ ایسٹرن الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹڈ جیسے سی پی ایس ای نے بھی شرکت کی۔جنہوں نے اپنے ایمپینلمنٹ  میں شامل ہونے کے عمل اور اپنی مصنوعات و خدمات کی تفصیلات پر ایک پرزینٹیشن دیا۔ پروگرام میں یوکو بینک ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، نارتھ ایسٹرن ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن جیسے مالی اداروں نے بھی شرکت کی۔ جنہوں نے ایم ایس ایم ای شعبے کو قرض دینے کی مختلف اسکیموں کی تفصیلات بیان کی۔ جی ای ایم ، آر سیٹی جیسی دیگر سرکاری تنظیموں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور ایم ایس ایم ای کو مدد دینے کی اپنی مختلف اسکیموں پر پرزینٹیشن دیئے۔ پروگرام میں ادیم رجسٹریشن میں آسانی کے لیے ڈیسک بھی قائم کیے گئے تھے۔ نیز اس میں موقعے پر ہی ایس سی ایس ٹی ایم ایس ای شرکاء کے رجسٹریشن میں آسانی کےلیے جی ای ایم کے لیے بھی ڈیسک قائم کیے گئے تھے۔

ملک کی اقتصادی خوشحالی کے لیے ایم ایس ایم ای شعبے کو فروغ دینا نہایت اہم ہے۔ حکومت دیرپا ترقی کے لیے ایم ایس ایم ای کو بااختیار بنانے پر لگاتار کام کر رہی ہے تاکہ وہ عالمی ویلیو چین میں مقابلے کی اہل بن جائے۔ ریاستی سطح کی اس طرح کی کانفرنسوں سے ایس سی ایس ٹی کی ایم ایس ایم ای کو مدد ملتی ہےکہ وہ نئے خیالات پر عمل کرتے ہوئے خود کو وسعت دیں کیونکہ وہ حکومت کی طرف سے مختلف مداخلتوں کے بارے میں بیدار ہو جائیں گی۔

*********                    

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

16.10.2022

U - 11478

 

 



(Release ID: 1868237) Visitor Counter : 90