وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت –افریقہ دفاعی مذاکرات کا اہتمام 18 اکتوبر کو گجرات کے شہر گاندھی نگر میں دفاعی ایکسپو 2022 کے شانہ بہ شانہ کیا جائے گا

Posted On: 16 OCT 2022 10:09AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ  گجرات کے شہر گاندھی نگر میں منعقدہ 12ویں دفاعی ایکسپو کے شانہ بہ شانہ 18اکتوبر کو ، بھارت – افریقہ دفاعی مذاکرات (آئی اے ڈی ڈی) کے دوران افریقی ممالک کے وزرائے دفاع کی میزبانی کریں گے۔ اس مذاکرات کا وسیع موضوع ’بھارت-افریقہ: دفاع اور سلامتی سے متعلق شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملی اپنانا‘ ہے۔

بھارت اور افریقہ قریبی اور تاریخی تعلقات ساجھا کرتے ہیں۔ افریقہ کے تئیں بھارت کے نقطہ نظر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 2018 میں اعلان کردہ کمپالا اصولوں سے رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ افریقہ کے ساتھ بھارت کے روابط خود افریقیوں کے ذریعہ طے کی گئیں ترجیحات پر مبنی ہیں۔

بھارتی-افریقی وزرائے دفاع کا اولین اجتماع 06 فروری 2020 کو دفاعی  ایکسپو کے شانہ بہ شانہ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں منعقد ہوا تھا۔ اجتماع کے آخر میں ماحصل دستاویز کے طور پر ایک مشترکہ اعلامیہ – ’لکھنؤ اعلامیہ‘- اختیار کیا گیا۔

’لکھنؤ اعلامیہ’ کو جاری رکھتے ہوئے اور شراکت داروں کی مشاورت میں، آئی اے ڈی ڈی کو ادارہ جاتی شکل دی گئی اور یہ طے  کیا گیا کہ اس کا اہتمام ہر دو برسوں میں دفاعی ایکسپو کے شانہ بہ شانہ کیا جائے۔ آئی اے ڈی ڈی کے تحت صلاحیت سازی، تربیت، سائبر سلامتی، بحری سلامتی اور انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں سمیت باہمی شراکت داری کے نئے مشترکہ شعبے تلاش کیے جائیں گے۔

منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈفینس اسٹڈیز اینڈ انالسیس(ایم پی – آئی ڈی ایس اے)  بھارت – افریقہ دفاعی مذاکرات کا علمی شراکت دار ہے۔

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.11477


(Release ID: 1868221) Visitor Counter : 177