وزارت دفاع
آئی این ایس ترکش نے ابسامارسات میں حصہ لیا
Posted On:
14 OCT 2022 11:16AM by PIB Delhi
بھارت ، برازیل اورجنوبی افریقہ کی بحری فوجوں کے مابین ایک مشترکہ کثیرملکی سمندری فوجی مشق –ابسامارکی ساتویں مشق ، دس سے بارہ اکتوبر ، 2022کے درمیان جنوبی افریقہ میں جی کیبرہابندرگاہ پرمنعقد ہوئی ۔ (اس بندرگاہ کو پورٹ الیزبتھ کے نام سے بھی جاناجاتاہے )۔ اس مشق میں بھارتی بحریہ نے اپنے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز ، آئی این ایس ترکش ، ایک چیتک ہیلی کاپٹر اورمارکوس خصوصی فورسز کے ساتھ حصہ لیا۔
اس بحری فوجی کے مقاصد میں ، بحری تعلقات کو مستحکم بنانا، مشترکہ کارروائی جاتی فوجی ٹریننگ کو فروغ دینا ، سمندرجرائم پرقابوپانا ، مواصلات کی بحری لائنوں کو محفوظ بنانا اورسمندرمیں مشترکہ تدریجی ترقی کی حصولیابی کی غرض سے فوجوں کے درمیان باہمی تعامل میں اضافہ کیاجاناشامل ہیں ۔
ابسامار-VII کی افتتاحی تقریب ، 11اکتوبر ، 2022کو منعقدہوئی ۔ یہ بحری فوجی مشق تین دن تک جاری رہی اور یہ مشق بندرگاہ اور سمندر پردونوں مرحلوں میں انجام دی گئی ۔
دس اورگیارہ اکتوبر کو بندرگاہ کے مرحلے کے دوران ، ڈی سی اور ایف ایف مشقیں ، وی بی ایس ایس /کراس بورڈنگ لیکچرس ، غوطہ خوری سے متعلق مشترکہ کارروائیاں ، خصوصی فورسیز کے مابین تبادلہ ٔخیال اورایک دوسرے کے ڈیک کے دورے وغیرہ کاانعقاد کیاگیا۔ 12اکتوبر ، 2022کو سمندر ی مرحلہ کی فوجی مشق منعقد ہوئی، جس کے دوران بحری کارروائیوں کے مختلف النوع پہلوؤں کااحاطہ کیاگیا۔ اختتامی تقریب پورٹ جی کیبرہاسے دور آئی این ایس ترکش پرمنعقد ہوئی ۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U -11401
(Release ID: 1867652)
Visitor Counter : 191