سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آئی ڈی سی ایل نے آئی آئی ٹی پٹنہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پردستخظ کئے

Posted On: 14 OCT 2022 11:28AM by PIB Delhi

قومی شاہروں  اوربنیادی ڈھانچہ کی ترقی کی کارپوریشن لمیٹڈ ( این ایچ آئی ڈی سی  ایل ) ، سڑک ٹرانسپورٹ  اورشاہراہوں کی وزارت ، حکومت ہند کے تحت ، ایک سی پی ایس ای ، نے رواں مالی سال 23-2022کے دوران سی ایس آئی آر-سی آرآرآئی –آئی آئی ٹی روڈ کی ، آئی آئی ٹی کانپور اور این ایس ڈی سی کے ساتھ ،مفاہمت ناموں پردستخط  ہیں ۔ اس سے پہلے آئی آئی ٹی بومبے اورآئی آئی ٹی گوہاٹی کے ساتھ بھی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے تھے۔ یہ مفاہمت نامے شاہراہوں سے متعلق انجینئرنگ کے شعبے میں اختراعی نظریات وخیالات اورٹیکنولوجی سے ایک دوسرے کو مستفید کرنے کی غرض سے کئے گئے ہیں تاکہ این ایچ آئی ڈی سی ایل کے کلیدی انجینئرنگ پیشہ ور افراد کی ہنرمندی اورصلاحیت کوجدیدترین طرز پرڈھالاجاسکے ۔ یہ پیشہ ورافراد شمالی مشرقی خطے ، مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ ، مرکز کے زیرانتطام علاقے جموں وکشمیر اورمرکز کے زیرانتظام علاقے انڈمان ونکوبا ر جزائر کے بہت دشوار گزار جغرافیائی علاقوں میں شاہراہوں ، سرنگوں اوردیگربنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کے لئے انتھک کام کررہے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013DA9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S4ZH.jpg

این ایچ آئی ڈی سی ایل نے مزید مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کی غرض سے دیگر ، آئی آئی ٹیز اوراین آئی ٹیز کے ساتھ مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔  ان مفاہمت ناموں پر کی بدولت این ایچ آئی ڈی سی ایل کو اختراعی  ٹیکنولوجی  کو متعارف کرانے اوردشوار اورچنوتیوں سے بھرے پہاڑی اورسرحدی علاقوں میں شاہرہواں  کی تعمیر سے متعلق مسائل کے نتائج نکالنے والے حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔ آئی آئی ٹی پٹنہ کے ساتھ تازہ ترین مفاہمت نامہ پر11اکتوبر ، 2022کو دستخط کئے گئے ہیں۔ اس مفاہمت نامہ پرآئی آئی ٹی پٹنہ کے ڈائریکٹرڈاکٹر(پروفیسر) ٹی این سنگھ اوراین ایچ آئی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹرجناب چنچل کمارنے دستخط کئے ۔

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11403

 


(Release ID: 1867645) Visitor Counter : 182