پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
دنیا بھر کے مشہور ماہرین سود مند تیل اور قدرتی گیس کے ٹکاؤ اور پیداوار کے لئے جدید ترین ترقی پر غورو خوض کریں گے
تین روزہ 5ویں جنوب ایشیائی جیو سائنس کانفرنس’جیو انڈیا ‘2022جے پور میں 14اکتوبر سے
پیٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری جے پور میں کانفرنس کا افتتاح کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 OCT 2022 5:05PM by PIB Delhi
قدرتی گیس اور تیل کی بہتر پیداوار پر ہوئی جدید ترین تحقیقات کو ساجھا کرنے کے لئے تین روزہ 5ویں جنوب ایشیائی جیو سائنس کانفرنس، جیو انڈیا 2022 کا انعقاد جی ای سی سی سیتاپورا، جے پور میں کل 14اکتوبر بروز جمع سے ہورہا ہے۔پیٹرولیم اور قدرتی گیس و شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اس تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ایسوسی ایشن آف پیٹرولیم جیو لاجسٹس(اے پی جی)کی طرف سے منعقد اس کانفرنس میں ہندوستان اور متحدہ ریاست امریکہ ، ناروے اوریوروپی یونین سمیت دیگر ممالک کے 100 سے زیادہ ماہرین ایشوز پر غورو خوض کرنے اور اپنے تجربات ساجھا کرنے کے لئے حصہ لیں گے۔
اس پروگرام کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اے پی جی کے سرپرست اور آئل اینڈ نیچورل گیس کارپوریشن لمٹیڈ(او این جی سی)کے سی ایم ڈی جناب راجیش کمار سریواستو نے بتایا کہ پچھلے 15سالوں میں ایک بین الاقوامی اجلاس کی شکل میں جیو انڈیا کانفرنس کا درجہ بڑھاہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین روزہ اس کانفرنس کا افتتاح 14اکتوبر کی صبح مہمان خصوصی پی این جی اور رہائش و شہری امور کے عزت مآب وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کریں گے۔ سیکریٹری ایم او پی این جی جناب پکنج جین، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ایچ جناب ایس سی ایل داس اور سی ایم ڈی ، آئل انڈیا لمٹیڈ ڈاکٹر رنجیت رتھ بھی اس موقع پر معزز مہمان کی شکل میں موجود ہوں گے۔اس کے علاوہ اس پروگرام میں اہم پالیسی سازوں، عالمی تیل کمپنیوں(آئی او سی)اور قومی تیل کمپنیوں(این او سی)کے اعلیٰ منتظمین ، خدمات فراہم کنندگان اور اہم ماہرین تعلیم کی نمائندگی کرنے والی کئی اہم شخصیات ہوں گی، جو بہت توجہ کے ساتھ چارٹرڈ پلینری سیشن اور تین پینل گہرائی سے غورو خوض کریں گے۔
اس کانفرنس میں ہندوستان کے علاوہ امریکہ، ناروے، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے 100 سے زیادہ ارضیاتی سائنس اور جولوجی کے ماہرین شامل ہوں گے۔اجلاس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں توانائی کے اثرات کے پس منظر میں تیل اور گیس کے رول پر غورو فکر کرےگا۔
اے پی جی کے صدر جناب ایس این چِٹنس (این این جی سی کے کارگزار ڈائریکٹر)نے بتایا کہ اجلاس میں 200 سے زیادہ تکنیکی پیپر پیش کئے جائیں گے، جس میں 1500 سے زیادہ ارضیاتی سائنس داں اور 600 نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔
تکنیکی پیپرز کی پیشکش کے علاوہ اس اجلاس میں عالمی ماہرین کے ذریعے مستقبل میں ہندوستان کی توانائی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایچ سی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ صفر کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کے ہدفت کو حاصل کرنے کے لئے مکمل بحث کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے ماہرین صنعت کے ساتھ جسٹن مرفی، ظہیر ابراہیم، یو ایس اے کے چارلس بوئٹ ، ناروے کے دیسکن سندر راجن وغیرہ جیسے ماہرین اجلاس میں اپنی جدید ترین تحقیق اور ٹیکنالوجی کو ساجھا کریں گے۔ اس کانفرنس کا ایک دیگر اہم پہلو طلباء کا پروگرام بھی ہے، جہاں ارضیاتی سائنس کے طلبا کو پیٹرولیم صنعت کی پیشہ ور باریکیوں سے باخبر کرایا جائے گا۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.11376
(ریلیز آئی ڈی: 1867585)
وزیٹر کاؤنٹر : 163