کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پی ایم گتی شکتی  قومی ماسٹر پلان میں رسد اہلیت میں اصلاح کرکے سالانہ 10لاکھ کروڑ سے زیادہ کی بچت کرنے کی صلاحیت ہے:جناب پیوش گوئل


گتی شکتی کا استعمال سماجی شعبے میں بہتر بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کے لئے تیزی سے کیا جارہا ہے؛ قومی ماسٹر پلان ہر ایک شہری تک ٹیکنالوجی کا فائدہ پہنچانے کے لئے ہے:جناب پیوش گوئل

پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کو تاریخ میں طاقتور مداخلت کے طورپر جگہ ملے گی،جس میں ملک میں تیزی سے نمو اور ترقی کو رفتار دی:جناب پیوش گوئل

پی ایم گتی شکتی توازن لانے میں مدد کرنے کے لئے ملک میں یکساں ، شمولیاتی ترقی لانے میں مدد کرے گا؛ قومی ماسٹر پلان دور دراز کے خطوں کو مربوط بنیادی ڈھانچہ منصوبہ بنانے اور ترقی کی خامیوں کو دور کرنے میں مدد کرے گا:جناب پیو ش گوئل

پی ایم گتی شکتی کے ذریعے قومی 197اہم بنیادی ڈھانچہ وقفہ پروجیکٹوں کی شناخت کی گئی

کامرس کے وزیر نے مختلف ریاستوں کے لئے رسد آسانی (ایل ای اے ڈی ایس)2022 سروے رپورٹ لانچ کی

Posted On: 13 OCT 2022 3:50PM by PIB Delhi

کامرس و صنعت ، صارفین امور، غذا اور عوامی تقسیم نظام اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان میں رسد اہلیت میں اصلاح کرکے سالانہ 10لاکھ کروڑ سے زیادہ کی بچت کرنے کی صلاحیت ہے۔وہ آج نئی دہلی میں قومی ماسٹر پلان کے رول آؤٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقد پرپی ایم گتی شکتی پرقومی ورکشاپ کو خطاب کررہے تھے۔ورکشاپ میں پی ایم گتی شکتی کے ذریعے اب تک کی گئی پیش رفت اور حصولیابیوں کے ساتھ ساتھ آگے کی راہ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

 

01.jpg

 

  جناب گوئل نے کہا کہ بہتر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے سماجی شعبے میں پی ایم گتی شکتی کا تیزی سے استعمال کیا جارہا ہے، جس سے ملک کے   ہر شہری کو ٹیکنالوجی  کا فائدہ مل رہا ہے اور عام آدمی کے لئے زندگی کی آسانیوں میں بہتری آرہی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی آنے والے سالوں میں ہندوستان کے مستقبل کی تشریح کرے گی۔وزیر اعظم   جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی قومی ملاسٹر پلان بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ہندوستان کی کوششوں کو’گتی‘اور ’شکتی‘ دونوں مہیا کرے گا۔

جناب  گوئل نے کہا کہ قومی ماسٹر پلان ہمارے کام کرنے کے طریقے اور ہمارے کام کے نتائج کو بدل دے گا اور اقتصادی ترقی کو رفتار دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی کا اعلیٰ ترین ممکنہ حد تک استعمال کرنے کے لئے سیاسی اختلافات کو عبو رکرتے ہوئے پورا ملک ایک ساتھ آیا ہے۔ وزیر موصوف نے اعتماد ظاہر کیا کہ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کو تاریخ میں ایک طاقتور مداخلت کے طورپر جگہ ملے گی، جس نے ملک میں تیزی سے نمو اورترقی کورفتاردی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ایم گتی شکتی کو قوم اور سماج کی خدمت کی شکل میں دیکھتے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ سالگرہ تقریب کا استعمال مستقبل کے لئے منصوبوں کا تصور اور تصور کے موقع کی شکل میں کیا جانا چاہئے۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ بہتر، زیادہ کفایتی اور وقت کے حساب سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کے لئے پی ایم گتی شکتی کا استعمال کرنے کے لئے الگ الگ طریقوں کا تصور کریں۔

              

02.jpg

 

وزیر موصوف نے یقین ظاہر کیا کہ پی ایم گتی شکتی دور دراز کے خطوں ، خاص طور سے شمال مشرق کے لوگوں کو مربوط بنیادی ڈھانچہ منصوبہ اور ترقیاتی وقفے کو کم کرنے میں مدد کرکے ملک میں توازن ، شمولیت ، یکساں ترقی لانے میں مدد کرے گی۔

وزیر موصوف نے کل شروع کی گئی شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کی ترقیاتی پہل (پی ایم-ڈیوائن)اسکیم کا ذکر کیا  اور کہا کہ اس اسکیم میں پی ایم گتی شکتی کو جوڑنے سے وسائل کا زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔جناب گوئل نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی کا اعلیٰ ترین ممکنہ استعمال یقینی بنانے کے لئے پوری سرکار مل کر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت ، کاروبار اور سماجی سیکٹر نے کھلے ہاتھوں سے پی ایم گتی شکتی کا استقبال کیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 13اکتوبر 2021 کو تمام متعلقہ مرکزی وزارتوں ، محکموں اور ریاستی سرکاروں میں بنیادی ڈھانچے کی مربوط اسکیم اور انضمامی پروجیکٹ نفاذ کے لئے پی ایم گتی شکتی کا آغاز کیا۔

پی ایم گتی شکتی متعلقہ وزارتوں؍محکموں میں مربوط اور جامع منصوبے کے لئے ایک انقلابی نظریہ ہے، جس میں ملٹی ماڈل کنکٹی وٹی ، رسد اہلیت میں بہتری اور لوگوں و اشیاء کی بلارُکاوٹ آمدو رفت کے لئے اہم وقفے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے، جس میں رُکاوٹوں کو کم کرنےاور کاموں کو وقت پر پورا کرنے پر توجہ دی جاتی ہے۔

یہ ایک مربوط پلیٹ فارم  فراہم کرتا ہے، قومی ماسٹر پلان ، جہاں تمام اقتصادی شعبوں اور ان کے ملٹی ماڈل کنکٹی وٹی بنیادی ڈھانچے کو منعکس کیا ہے، وہیں ٹرانسپورٹ اور رسد کے ایک وسیع اور مربوط ملٹی ماڈل قومی نیٹ ورک کو بڑھاوا دینے کے لئے اہلیت ، فائدہ اور آگے کے لئے راستہ بنانے ، نیز زمینی روابط کو فروغ دیا ہے۔ساتھ ہی اس کا مقصد ترقی، قیمتوں کا تعین اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

قابل غور ہے کہ پچھلے آٹھ برسوں میں مالی اخراجات 2014ء میں 1.75لاکھ کروڑ سے 4گنا  بڑھ کر 2022ء میں 7.5لاکھ کروڑ ہوگئے ہیں۔ 7.82 کلومیٹر نئی سڑکوں کی ترقی ، 2500کلو میٹر نئی پیٹرولیم اور گیس پائپ لائنوں کی ترقی، 29040 سرکِٹ کلومیٹر اور ہندوستان کے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے چلائے جارہے 200ملین ٹن کارگو کی تعمیر پی ایم گتی شکتی کے نظریے کو اپناتے ہوئے کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے لاجسٹکس اِیز ایکروس ڈِفرنٹ اسٹیٹس(ایل ای اے ڈی ایس)2022 سروے رپورٹ بھی لانچ کی۔لیڈس تمام 36ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں رسد بنادی ڈھانچہ ، خدمات اور انسانی وسائل کا تجزیہ کرنے کے لئے ایک سودیشی ڈاٹا پر مبنی اشاریہ ہے۔

 

03.jpg

 

مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر لیڈس موجودہ رسد اہلیتوں پر ایک رد عمل سسٹم کی شکل میں کام کرتا ہے اور آگے اصلاحات کے لئے سفارشات تیار کرتا ہے۔لیڈس فیڈ بیک تجزیے کا استعمال ریاستوں کی ان کے درمیان موجودہ وقت میں موجود رسد آسانی کے پیمانے پر زمرہ بندی کے لئے کرتا ہے۔

لیڈس 2022 کو ملک بھر میں 2100 سے زیادہ جواب دہندگان سے 6500 سے زیادہ رد عمل ملے ہیں۔ لیڈس کے پچھلے ایڈیشنوں کے برخلاف  جوتمام ریاستوں کے لئے رینکنگ سسٹم پر مبنی تھے۔ لیڈس 2022 نے زمرہ بندی پر مبنی گریڈنگ کو اپنایا ہے۔ ریاستوں کو اب 4زمروں کے تحت زمرہ بند کیا گیا ہے۔جیسے ساحلی ریاست، اندرونی علاقے؍زمین سے گھری ریاستیں، شمال-مشرقی ریاستیں اور وفاقی ریاستیں۔ کسی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام ریاست نے خصوصی کلسٹر کے اندر صف اول ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام ریاست کے مقابلے میں کتنا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، یہ زمرہ بندی اسی کے تجزیے کے لئے ہے۔

لیڈس (ایل ای اے ڈی ایس)2022 سروے رپورٹ ریاستی سرکاروں کو خامیوں کی شناخت کرنے، انہیں بھرنے اور ڈاٹا حاصل کرنے میں اہل بنانے کے لئے رسد بنیادی ڈھانچہ ، خدمات اور ضابطہ ماحول کے نیٹ میپنگ کے لئے پی ام گتی شکتی قومی ماسٹر پلان (پی ایم جی ایس-ایم این پی)اور قومی رسد پالیسی (این ایل پی)کی مدد کرے گی۔لیڈس ریاستوں؍وفاقی ریاستی خطوں میں رسد اہلیت بڑھانے والی مداخلتوں کی شناخت کے لئے ایک رہنما اور رابطہ سسٹم کی شکل میں کام کرنا جاری رکھتا ہے۔

************

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.113374



(Release ID: 1867544) Visitor Counter : 171