وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ڈیف ایکسپو 2022 کے دوران وزارت دفاع کے پہلے مارکی پروگرام ‘انویسٹ فار ڈیفنس’ کا افتتاح کریں گے

Posted On: 13 OCT 2022 3:10PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ ڈیف ایکسپو کے 12ویں ایڈیشن کے دوران 20 اکتوبر 2022 کو وزارت دفاع کے پہلے مارکی پروگرام ‘انویسٹ فار ڈیفنس’(دفاع کے لئے سرمایہ کاری) کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد ملک میں ہندوستانی صنعت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے اصل سازوسامان بنانے والوں کے ذریعہ دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام میں حکومت کی جانب سے مسلح افواج کی ضروریات اور دفاعی شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے کی گئی پالیسی اصلاحات کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ اس شعبے میں صنعت کو سرمایہ کاری کے مواقع اور فوائد فراہم کرکے مقامی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں اپنا تعاون دے گا۔

اس پروگرام میں صنعت کی بڑی کمپنیوں، ہندوستانی کے ساتھ ساتھ غیر ملکی او ای ایمز کی شرکت کی توقع ہے۔ ان میں ملکی اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور وینچر کیپٹلسٹ، ایل اینڈ ٹی، اڈانی ڈیفنس، بھارت فورج، ساب، ایئر بس، لاک ہیڈ مارٹن وغیرہ کی شرکت ہوگی۔

اس تقریب میں صنعتی ماہرین اور وزارت دفاع اور مسلح افواج کی قیادت کے درمیان پینل مباحثہ دیکھنے کو ملے گا۔ بحث کے بعد ایک کوئز سیشن ہوگا جس میں شرکاء نامور پینلسٹس سے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔اس پروگرام کے مطلوبہ سامعین صنعت کے نمائندے ہیں جن میں ایم ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپس، پالیسی ساز اور دفاعی شعبے کے شائقین شامل ہیں۔

پروگرام کی ایک اور خاص بات او ای ایمز، ڈی پی ایس یوز اور بیرون ملک او ای ایمزدونوں کے درمیان ‘گروپ فورم ٹو اپرچونیٹی’ کے موضوع پر بزنس ٹو بزنس(بی2 بی) مکالمہ ہوگا۔ ساتھ ہی بی 2 بی بات چیت کے ساتھ دفاع میں ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کے لیے ایک آئی- ڈیکس پچنگ پروگرام کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

12ویں ڈیف ایکسپو گاندھی نگر، گجرات میں 18 سے 22 اکتوبر 2022 تک منعقد ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 11371)



(Release ID: 1867540) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam