بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
کابینہ نے عوامی – نجی شراکت داری (پی پی پی) موڈ کے تحت بلڈ، آپریٹ اور ٹرانسفر (بی او ٹی) کی بنیاد پر تونا ٹیکرا، دین دیال بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمنل کی ترقی کو منظوری دی
Posted On:
12 OCT 2022 4:15PM by PIB Delhi
محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے عوامی – نجی شراکت داری (پی پی پی) موڈ کے تحت بلڈ، آپریٹ اور ٹرانسفر (بی او ٹی) کی بنیاد پر تونا -ٹیکرا، دین دیال بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمنل کی ترقی کو منظوری دے دی ہے۔
عام صارف سہولتوں کی ترقی کے لیے 4243.64 کروڑ روپئے کے بقدر کی تخمینہ لاگت کنسیشنیئر کے حصہ میں ہوگی اور 296.20 کروڑ روپئے کے بقدر کی عام صارف سہولتوں کی تخمینہ لاگت کنسیشننگ اتھارٹی کے حصہ میں ہوگی۔
اثر:
پروجیکٹ کے شروع ہونے پر، یہ کنٹینر کارگو ٹریفک میں مستقبل کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔ 2025 سے 1.88 ملین ٹی ای یو کا خالص فرق دستیاب ہوگا جسے تونا ٹیکرا کے ذریعہ پورا کیا جا سکتا ہے، ٹونا ٹیکرا میں جدید ترین کنٹینر ٹرمنل کی ترقی اسے ایک اسٹریٹجک فائدہ دے گی کیونکہ یہ ایک بند کنٹینر ٹرمنل ہوگا، جو بھارت کے شمالی حصہ (جموں و کشمیر، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان)کے وسیع اندرونی علاقوں کو خدمات بہم پہنچائے گا۔کاندلا کے کاروباری مضمرات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ، یہ پروجیکٹ معیشت کو تقویت بہم پہنچائے گا، نیز روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ کرے گا۔
تفصیلات:
- مجوزہ پروجیکٹ کو ایک پرائیویٹ ڈیلوپر / بلڈ آپریٹ اور ٹرانسفر (بی او ٹی) آپریٹر، جسے اندرونی مسابقتی نیلامی کے عمل کے توسط سے منتخب کیا جائے گا، کے ذریعہ بی او ٹی کی بنیاد پر ترقی دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ کنسیشنیئر کنسیشن اگریمنٹ (سی اے) کے تحت پروجیکٹ کے ڈیزائن، خریداری، نفاذکاری کمیشن، آپریشن، انتظام کاری اور رکھ رکھاؤ کے لیے ذمہ دار ہوگا، جسے نامزد کارگو کو سنبھالنے کے لیے 30 سال کی مدت کے لیے کنسیشنیئر (بی او ٹی آپریٹر) اور کنسیشن اتھارٹی (دین دیال بندرگاہ اتھارٹی) کے ذریعہ عمل میں لایا جائے گا۔کنسیشننگ اتھارٹی مشترکہ معاون بنیادی ڈھانچہ یعنی مشترکہ رسائی چینل اور مشترکہ سڑک کے لیے ذمہ دار ہوگی۔
- یہ پروجیکٹ بیک وقت تین بحری جہازوں کو سنبھالنے کے لیے سمندر میں بھرتھنگ ڈھانچے کی تعمیر پر مشتمل ہے جس میں 4243.64 کروڑ روپئے کی لاگت سے متعلقہ سہولتوں کے علاوہ سالانہ 2.19 ملین ٹی ای یو کے بقدر نقل و حمل کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
- شروعات میں، یہ پروجیکٹ 6000 ٹی ای یوز کے 14 ایم ڈرافٹ ویسلز کو تعاون فراہم کرے گا اور اسی طرح کامن ایکسیس چینل کو 15.50 ایم پر کنسیشننگ اتھارٹی کے ذریعہ ڈریج کیا جائے گا اور 14ایم ڈرافٹ کے کنٹینر ویسلز کو چوبیسوں گھنٹے نیویگیٹ کیا جائے گا۔رعایتی مدت کے دوران، کنسیشنیئر کو اپنے اپروچ چینل، برتھ پاکٹ اور ٹرننگ سرکل کو گہرا/چوڑا کر کے 18 ایم ڈرافٹ تک کے جہازوں کو سنبھالنے کی آزادی ہوگی۔ایکسیس چینل کے ڈرافٹ میں اضافہ کی تجویز کے وقت کنسیشننگ اتھارٹی اور کنسیشنیر کے درمیان لاگت ساجھا کرنے کے باہمی معاہدے کی بنیاد پر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
پس منظر:
دین دیال بندرگاہ بھارت کی 12 بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے اور یہ ریاست گجرات میں کچھ کی خلیج میں بھارت کے مغربی ساحل پر واقع ہے۔دین دیال بندرگاہ بنیادی طور پر، زمین سے گھرے علاقوں جیسے جموں و کشمیر، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت شمالی بھارت میں خدمات فراہم کرتی ہے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.11321
(Release ID: 1867285)
Visitor Counter : 105