کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے 2022-23 سے 2025-26 تک 15ویں مالیاتی کمیشن کے بقیہ چار برسوں کے لیے نئی اسکیم ’’شمال مشرقی خطہ کے لیے وزیر اعظم کی ترقیاتی پہل قدمی ‘‘ (پی ایم- ڈی ای وی آئی این آئی) کو منظوری دی

Posted On: 12 OCT 2022 4:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر قیادت مرکزی کابینہ نے آج 2022-23 سے 2025-26 تک 15ویں مالیاتی کمیشن کے بقیہ چار برسوں کے لیے ایک نئی اسکیم ’شمال مشرقی  خطے کے لیے وزیر اعظم کی ترقیاتی پہل قدمی‘ (پی ایم-ڈی ای وی آئی این ای) کو منظوری دے دی۔ نئی اسکیم، پی ایم –ڈی ای وی آئی این ای، 100 فیصد مرکزی فنڈنگ والی ایک مرکزی شعبہ کی اسکیم ہے  اور اسے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ڈی او این ای آر) کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔

2022-23 سے لے کر 2025-26 تک چاربرسوں کے لیے (15ویں مالیاتی کمیشن کے بقیہ برسوں کے لیے) پی ایم – ڈی ای وی آئی این ای اسکیم کا بجٹی تخمینہ 6600 کروڑ روپئے کے بقدر ہوگا۔

پی ایم- ڈی ای وی آئی این ای پروجیکٹوں کو 2025-26 تک مکمل کرنے کی کوششیں کی جائیں گی تاکہ اس سال کے بعد کسی طرح کے واجبات نہ رہیں۔ اس کا مطلب بنیادی طور پر 2022-23 اور 2023-24 میں اسکیم کے تحت پابندیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنا ہے، حالانکہ 2024-25 اور 2025-26 کے دوران خرچ  جاری رہے گا، تاہم خصوصی توجہ منظورشدہ پی ایم – ڈیوائن  پروجیکٹوں کی تکمیل پر دی جائے گی۔

پی ایم-ڈیوائن اسکیم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، صنعتوں، سماجی ترقی سے متعلق پروجیکٹوں کو تعاون فراہم کرے گی اور نوجوانوں و خواتین کے لیے روزی روٹی کمانے سے متعلق سرگرمیوں میں اضافہ کرے گی، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پی ایم – ڈیوائن کو شمال مشرقی کونسل یا مرکزی وزارتوں/ایجنسیوں کے توسط سے ڈی او این ای آر کی وزارت کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔ پی ایم – ڈیوائن کے تحت منظورشدہ اسکیموں کے مناسب آپریشن اور رکھ رکھاؤ کو یقینی بنانے کے لیے تدابیر کی جائیں گی تاکہ وہ پائیدار بنی رہیں۔ سرکاری پروجیکٹوں کے وقت اور لاگت میں اضافہ کے خطرے کو محدود کرنے کے لیے، جہاں تک ممکن ہوگا، انہیں انجینئرنگ-خرید-تعمیر (ای پی سی) کی بنیاد پر نافذ کیا جائے گا۔

پی ایم-ڈیوائن کے مقاصد ہیں:

  1. پی ایم گتی شکتی کے جذبہ کے تحت مشترکہ طور پر بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ
  2. این آئی آر کے ذریعہ محسوس کی گئی ضرورتوں کی بنیاد پر سماجی ترقی سے متعلق پروجیکٹوں کو تعاون فراہم کرنا
  3. نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزی روٹی سے متعلق کاموں کو مستحکم بنانا
  4. مختلف شعبوں میں ترقی کی خلاء کو پر کرنا

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے ایم ڈی او این ای آر کی دیگر اسکیمیں بھی ہیں۔ ایم ڈی او این ای آر کی اسکیموں کے تحت پروجیکٹوں کا اوسط سائز تقریباً 12 کروڑ روپئے کے بقدر ہی ہے۔ پی ایم – ڈیوائن اسکیم بنیادی ڈھانچہ اور سماجی ترقی سے متعلق پروجیکٹوں کو تعاون فراہم کرے گی جو سائز میں بڑے ہو سکتے ہیں، اور علیحدہ علیحدہ پروجیکٹوں کے بجائے شروع سے آخر تک ترقی سے متعلق حل بھی فراہم کرے گی۔ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ پی ایم – ڈیوائن کے تحت ایم ڈی او این ای آر یا کسی دیگر وزارت/ محکمہ  کی دیگر اسکیموں کے ساتھ پروجیکٹ تعاون کا دوہراؤ نہ ہو۔

شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں ترقی کی خلاء کو دور کرنے کے لیے مرکزی بجٹ 2022-23 میں پی ایم – ڈیوائن کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی ایم – ڈیوائن کا اعلان حکومت کے ذریعہ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کو دی جانے والی اہمیت کی ایک دیگر مثال ہے۔

پی ایم – ڈیوائن شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے دستیاب وسائل میں ایک اضافی وسیلہ ہے۔  یہ موجودہ مرکزی اور ریاستی اسکیموں کا متبادل نہیں ہوگی ۔

جہاں ایک جانب، پی ایم – ڈیوائن کے تحت 2022-23 کے لیے منظور کیے جانے والے کچھ پروجیکٹس بجٹی اعلان کا حصہ ہیں، وہیں عوام الناس کے لیے خاطرخواہ سماجی اقتصادی اثرات یا روزی روٹی کمانے کے ہمہ گیر مواقع فراہم کرنے والے پروجیکٹوں (جیسے، تمام بنیادی حفظانِ صحت مراکز میں بنیادی ڈھانچہ، سرکاری پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں جامع سہولتیں، وغیرہ)پر مستقبل میں غور کیا جائے گا۔

پی ایم – ڈیوائن کے اعلان کا جواز یہ ہے کہ بنیادی کم از کم خدمات (بی ایم ایس) سے متعلق شمال مشرقی ریاستوں کے معیارات قومی اوسط سے کافی نیچے ہیں اور نیتی آیوگ، یو این ڈی پی اور ایم ڈی او این ای آر کے ذریعہ تیار کردہ بی ای آر ضلع ہمہ گیر ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) عدد اشاریہ 2021-22 کے مطابق ترقی سے متعلق کافی خلاء پائی جاتی ہے۔ ان بی ایم ایس کمیوں کو دور کرنے کے لیے نئی اسکیم، پی ایم – ڈیوائن کا اعلان کیا گیا تھا۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.11318


(Release ID: 1867213) Visitor Counter : 203