صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند کا 12 سے 14 اکتوبر تک تریپورہ اور آسام کا دورہ

Posted On: 11 OCT 2022 7:26PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو 12 سے 14 اکتوبر 2022 تک تریپورہ اور آسام کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ 12 اکتوبر 2022 کو تریپورہ اسٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی کا افتتاح کریں گی اور نرسنگ گڑھ، اگرتلہ میں تریپورہ نیشنل لاء یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔اسی روز وہ رابندر ستہ برشیکی بھون، اگرتلہ سے غیر روایتی طور پر کیپٹل کمپلیکس کا افتتاح کریں گی اور طلباء کے لیے سڑکوں، اسکولوں اور ہاسٹلز سے متعلق تریپورہ حکومت کے مختلف پروجیکٹوں، مہاراجہ بیرندر کشور مانکیہ میوزیم اور ثقافتی مرکز کا اگرتلہ اور آئی آئی آئی ٹی-اگرتلہ میں سنگ بنیاد رکھیں گی۔ شام کو صدر جمہوریہ اگرتلہ کے ٹاؤن ہال میں حکومت تریپورہ کی طرف سے اپنےاعزاز میں دیے جانے والے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ 13 اکتوبر 2022 کو اگرتلہ ریلوے اسٹیشن سے گوہاٹی-کولکتہ-گوہاٹی ٹرین کی اگرتلہ تک خصوصی توسیع کو اور اگرتلہ-جیریبام-اگرتلہ جن شتابدی ایکسپریس کی کھونگسانگ، منی پور تک توسیع کو جھنڈی دکھائیں گی۔

اسی دن آئی آئی ٹی گوہاٹی میں صدر جمہوریہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارتوں اور صحت اور خاندانی بہبود اور حکومت آسام کے مختلف پروجیکٹوں کا غیر روایتی  طور پر افتتاح/سنگ بنیاد رکھیں گی۔ ان میں سپر کمپیوٹر کی سہولت پرم کامروپا اور آئی آئی ٹی گوہاٹی میں ہائی پاور مائیکرو ویو اجزاء کے ڈیزائن اور ترقی کی سہولت، دھوبری میں میڈیکل کالج اور اسپتال اور ڈبروگڑھ (آسام) اور جبل پور (مدھیہ پردیش) میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کے زونل انسٹی ٹیوٹ  شامل ہیں۔ شام کو صدر جمہوریہ آسام ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج، گوہاٹی میں اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والے ایک شہری استقبالیہ کی تقریب اور ثقافتی پروگرام میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ  14 اکتوبر 2022 کو آسام کی حکومت کے علاوہ نقل و حمل اور شاہراہوں، پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز ریلوے کی مرکزی وزارتوں کے مختلف پروجیکٹوں کا غیر روایتی طور پر افتتاح اورآغاز کریں گی اورسنگ بنیاد رکھیں گی۔ان میں جدید سہولیات والے ماڈل آنگن واڑی مراکز اور مشن سوبھاگیہ کا آغاز؛ موئناربونڈ، سلچر میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے ریل فیڈ پیٹرولیم اسٹوریج ڈپو اور دو ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح؛ آسام کے چائے کے باغ والے علاقوں میں 100 ماڈل سیکنڈری اسکولوں؛ دو ہائی وے پراجیکٹوں اور اگٹوری، گوہاٹی میں جدید کارگو-کم-کوچنگ ٹرمینل کا سنگ بنیاد شامل ہے۔ اس کے علاوہ وہ گوہاٹی سے لمڈنگ تک ٹرین کو شوکھووی (ناگالینڈ) اور منڈی پاتھر (میگھالیہ) تک جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گی۔

*****

U.No:12296

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1866966)