صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ٹیلی مینٹل ہیلتھ اسسٹنس اینڈ نیٹ ورکنگ ایکراس اسٹیٹس (ٹیلی مانس) پہل کی شروعات


ہفتے میں ساتوں دن 24 ٹیلی مینٹل ہیلتھ سروسز ٹول فری نمبر- 14416 پر دستیاب ہیں

تئیس ٹیلی مینٹل ہیلتھ سینٹرز آف ایکسی لینس کا نیٹ ورک تیار کیا گیا ہے۔ نمہنس ، بنگلورو اور آئی آئی آئی  ٹی بی نوڈل مینٹرنگ  ادارے ہوں گے

ذہنی  صحت کی دیکھ ریکھ کی خدمات تک سبھی کو رسائی فراہم کرنے کے لیے حکومت کے وژن کا اعادہ کرتے ہوئے، ہر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کم از کم ایک ٹیلی مانس سیل قائم کیا جائے گا

Posted On: 10 OCT 2022 4:10PM by PIB Delhi

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ذہنی صحت کے شعبے میں ایک نیا سنگ میل قائم کرتے ہوئے، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ٹیلی مینٹل ہیلتھ اسسٹنس اور نیٹ ورکنگ ایکراس اسٹیٹس (ٹیلی مانس) پہل کا آج ورچوئل طور پر آغاز کیا گیا۔ کرناٹک کے  گورنر جناب تھاور چند گہلوت نے  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (نمہنس)، بنگلور میں، کرناٹک کے صحت اور خاندانی بہبود اور طبی تعلیم کے وزیر اور  نمہسن کے وائس پریزیڈنٹ  ڈاکٹر کے سدھاکر کی موجودگی میں اس کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016GH4.jpg

 

کووڈ ۔ 19 عالمی  وبا کے پیش نظر ذہنی  صحت کے بحران اور ایک ڈیجیٹل ذہنی صحت کے نیٹ ورک کے قیام کی فوری ضرورت تسلیم کرتے ہوئے   جو   عالمی وبا کے چیلنجوں کے سامنے ٹک سکے، حکومت ہند نے مرکزی بجٹ 2022-23 میں نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام ( این ٹی ایم ایچ پی) کا اعلان کیا تھا۔  ٹیلی مانس کا مقصد پورے ملک میں چوبیس گھنٹے مفت ٹیلی ذہنی صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے، خاص طور پر دور دراز یا کم خدمت والے علاقوں میں لوگوں کو  خدمت  فراہم کرنا۔ پروگرام میں 23 ٹیلی مینٹل ہیلتھ سینٹرز آف ایکسیلنس کا نیٹ ورک شامل ہے، جس میں نمہنس نوڈل سینٹر ہے اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی-بنگلور (آئی آئی آئی  ٹی بی) ٹیکنالوجی کی مدد فراہم کرا رہا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) بنگلورو اور نیشنل ہیلتھ سسٹم ریسورس سینٹر (این ایچ آر ایس سی ) تکنیکی مدد فراہم کریں گے۔

مرکزی حکومت کا مقصد ہر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کم از کم ایک ٹیلی مانس سیل کھولنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00222VF.jpg

پورے ملک میں ایک ٹول فری، 24/7 ہیلپ لائن نمبر (14416) قائم کیا گیا ہے جو کال کرنے والوں کو خدمات حاصل کرنے کے لیے اپنی پسند کی زبان کا انتخاب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کالیں متعلقہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹیلی-مانس سیل تک پہنچائی جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030QPL.jpg

 

ٹیلی مانس کو 2 ٹیئر کے نظام میں منظم کیا جائے گا۔ ٹیئر 1 ریاستی ٹیلی مانس سیلز پر مشتمل ہے جس میں تربیت یافتہ مشیر اور دماغی صحت کے ماہرین شامل ہیں۔ ٹیئر 2 میں  فزیکل کنسلٹیشن کے لیے ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام (ڈی ایم ایچ پی )/میڈیکل کالج کے وسائل کے ماہرین اور/یا آڈیو ویژول کنسلٹیشن کے لیے ای-سنجیونی پر مشتمل ہوگا۔ فی الحال 51 ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام خطوں مین  ٹیلی مانس سیل کے ساتھ  5  ریجنل کو آرڈی نیشن سینٹر   ہیں۔

سنٹرلائزڈ انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم (آئی وی آر ایس) کے ذریعے بنیادی مدد اور کاؤنسلنگ فراہم کراتے وئے  ابتدائی نفاذ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں استعمال کے لیے کسٹمائز کیا جا رہا ہے۔ اس سے نہ صرف ذہنی صحت کی دیکھ ریکھ کی فوری خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ نگہداشت کے تسلسل میں بھی مدد ملے گی۔ پروگرام کے ذریعے خصوصی دیکھ  ریکھ کا تصور ٹیلی مانس کو دیگر خدمات جیسے نیشنل ٹیلی کنسلٹیشن سروس، ای سنجیونی، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن، ذہنی صحت کے پروفیشنلز، آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر اور ایمرجنسی  نفسیاتی سہولیات جیسی دیگر خدمارت سے  جوڑ کر کیا جا رہا ہے۔ آخر کار، اس میں ذہنی  تندرستی اور بیماری کا پورا سپیکٹرم شامل ہو گا، اور ذہنی صحت کی دیکھ ریکھ فراہم کرنے والے تمام نظاموں کو ضم کر دیا جائے گا۔ نمہنس نے زیادہ تر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں سے 900 ٹیلی مانس کونسلرز کے لیے تربیت کا اہتمام  کیا ہے۔

رہنمائی کرنے والے ادارے درج ذیل ہیں: ایمس ، پٹنہ، ایمس رائے پور، سی آئی پی  رانچی، ایمس بھوپال، ایمس کلیانی، ایمس بھونیشور، پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ، ہاسپٹل  فار مینٹل ہیلتھ ، احمد آباد، گجرات، انسٹی ٹیوٹ آف سائکیاٹری اینڈ ہیومن بہیویئر بامبولم گوا، ایمس، ناگپور، ایمس، جودھپور، کے جی ایم یو لکھنؤ، ایمس رشی کیش، آئی ایچ بی اے ایس، دہلی، آئی جی ایم ایس، شملہ، نفسیاتی امراض کا اسپتال،  گورنمنٹ  میڈیکل کالج، سری نگر، ایل جی بی آر ئی ایم ایچ، تیز پور، نمہنس ، بنگلورو، امہنس، کوزی کوڈ، کیرالہ، آئی ایم ایچ ، چنئی، آئی ایم ایچ ، حیدرآباد، جپمیر اور ایمس ، منگلاگری۔

آج ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام شروع کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آندھرا پردیش، آسام، انڈمان اور نکوبار جزائر، چھتیس گڑھ، دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو، گجرات، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تامل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

نمہنس کی  ڈائریکٹر ڈاکٹر پرتیما مورتی، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وشال چوہان، طلباء، فیکلٹیز اور دیگر معززین کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران اس تقریب میں موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-11244

                          



(Release ID: 1866537) Visitor Counter : 205