وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی برس 23-2022 کے لیے مورخہ 08 اکتوبر2022 تک براہ راست ٹیکس کی وصولی

Posted On: 09 OCT 2022 11:43AM by PIB Delhi

مورخہ 8 اکتوبر 2022 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں کے عارضی اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

مورخہ8 اکتوبر 2022 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی وصولی 8.98 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مجموعی رقم سے 23.8 فیصد زیادہ ہے۔ براہ راست ٹیکس کی وصولی، رقم کی واپسی ، 7.45 لاکھ کروڑ روپے پر ہے، جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے خالص مجموعی رقم سے 16.3 فیصد زیادہ ہے۔ یہ مجموعی رقم مالی برس 23-2022 کے لیے براہ راست ٹیکسوں کے کل بجٹ تخمینے کا 52.46فیصد ہے۔

جہاں تک کارپوریٹ انکم ٹیکس (سی آئی ٹی) اور پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) کی مجموعی آمدنی کے لحاظ سے ترقی کی شرح کا تعلق ہے، سی آئی ٹی کی شرح نمو 16.73فیصد ہے جبکہ پی آئی ٹی (بشمول ایس ٹی ٹی) کی شرح نمو 32.30فیصد ہے۔ ریفنڈ کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد، سی آئی ٹی کلیکشنز میں خالص نمو 16.29فیصد ہے اور پی آئی ٹی کلیکشنز میں 17.35فیصد(صرف پی آئی ٹی) 16.25فیصد(پی آئی ٹی  بشمول ایس ٹی ٹی) ہے۔

یکم اپریل 2022 سے 8 اکتوبر 2022 کی مدت کے دوران 1.53 لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے ہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران جاری کیے گئے ریفنڈز سے 81.0 فیصد زیادہ ہیں۔

*****

U.No.11200

(ش ح - اع - ر ا)  

 


(Release ID: 1866255) Visitor Counter : 195