وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ہندوستانی فضائیہ میں ہتھیاروں کے نظام کی شاخ کے قیام کی منظوری دے دی


زمینی اور ہوائی ہتھیاروں کے ماہر نظام کے آپریٹرز کو ایک چھتری کے نیچے متحد کیا جائے گا

Posted On: 08 OCT 2022 10:39AM by PIB Delhi

 

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے لیے ایک تاریخی اقدام میں، حکومت نے ہتھیاروں کے نظام (ڈبلیو ایس) شاخ کے نام سے ایک نئی شاخ کے قیام کی منظوری دی ہے۔ ہتھیاروں کے نظام برانچ کے قیام سے ہتھیاروں کے نظام کےتمام آپریٹرز کو ایک ادارے کے تحت متحد کیا جائےگا جو تمام زمینی اور ہوائی ہتھیاروں کے ماہر نظام کے آپریشنل روزگار کے لیے وقف ہوگا۔

یہ برانچ، آپریٹرز کو زمین سے زمین تک وار کرنے والے میزائلوں، زمین سے فضا میں وار کرنے والے میزائلوں، ریموٹ سے چلائے جانے والےایئر کرافٹ اور جڑواں/ملٹی کریو ہوائی طیاروں کی تیاری میں ویپن سسٹم آپریٹرز کا احاطہ کرے گی۔ یہ شاخ، ہندوستانی فضائیہ کی جنگ لڑنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ  کرکے بہت زیادہ تعاون کرے گی۔

*****

U.No.11182

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1866024) Visitor Counter : 164