وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے اسسٹنٹ سکریٹری پروگرام، 2022 کے اختتامی اجلاس میں 2020 بیچ کے آئی اے ایس افسران سے خطاب کیا


وزیر اعظم نےبتایا کہ کس طرح  حکومت’مکمل حکومت‘ کے نظریئے کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے

وزیراعظم  نے غیر روایتی  سوچ، کلی نقطہ نظر اور جن بھاگداری  کے جذبے کی اہمیت کو اجاگر کیا

امرت کال میں ایک ترقی یافتہ  ہندوستان کا ہدف حاصل کرنے کو یقینی بنانے میں افسران کا کلیدی رول  ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے افسران سے کہا کہ وہ ایک ضلع ایک پروڈکٹ اور خواہش مند اضلاع پروگرام پر توجہ دیں

جن دھن یوجنا کی کامیابی کا  ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے افسروں سے کہا کہ وہ  اس بات کو یقینی بنانے کی سمت میں کام کریں  کہ گاؤوں  کے لوگ ڈیجیٹل اکانومی اور یو پی آئی سے  جڑجائیں

’راج پتھ‘کی ذہنیت اب ’کرتویہ پتھ‘کے جذبے میں تبدیل ہوچکی ہے: وزیر اعظم

Posted On: 06 OCT 2022 6:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پہلے نئی دہلی میں سشما سوراج بھون میں اسسٹنٹ سکریٹری پروگرام، 2022 کے اختتامی اجلاس میں 2020 بیچ کے آئی اے ایس افسران سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ افسران کو امرت کال کے دوران ملک کی خدمت کرنے اور پنچ پران کوعملی پہنانے میں  مدد کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال میں ایک  ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں افسروں کا ایک کلیدی  رول ہے۔ انہوں نے غیر روایتی سوچ اور اپنی کوششوں میں ایک  کلی نقطہ نظر اختیار کرنے  اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایسے کلی  نقطہ نظر کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لیے پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان کی مثال پیش کی۔

وزیر اعظم نے اختراع کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے  بتایا کہ  کس طرح یہ ایک اجتماعی کوشش اور ملک میں ورک کلچر کا حصہ بن گئی ہے۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ انڈیا اسکیم کے بارے میں بتایا کہ کس طرح پچھلے کچھ برسوں میں ملک میں اسٹارٹ اپس کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے  کہا  کہ یہ متعدد وزارتوں کے ایک ساتھ آنے اور  ایک ’مکمل حکومت‘ کے  نقطہ نظر  کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے کو ممکن بنایا گیا۔

وزیر اعظم نے  بتایا کہ کس طرح حکومت کی توجہ دہلی سے باہر ملک کے تمام خطوں میں منتقل ہو گئی ہے۔ انہوں نے مثالیں دیں کہ کس طرح اہم اسکیمیں اب دہلی کے باہر  کے مقامات سے شروع کی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ کام کے علاقے کی مقامی ثقافت کو سمجھیں اور زمینی سطح پر مقامی لوگوں کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ پر توجہ دیں اور اپنے ضلع کی مصنوعات برآمد کرنے کے مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے افسران سے خواہش مند اضلاع کے پروگرام کے لیے اپنا ایکشن پلان تیار کرنے کو بھی کہا۔ ایم جی نریگا کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اسکیم کو زیادہ موثر انداز میں نافذ کرنے کی بات کی۔ انہوں نے جن بھاگیداری کے جذبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ طریقہ تغذیئے کی کمی  سے نمٹنے میں کلیدی رول ادا کر سکتا ہے۔

جن دھن یوجنا کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ڈیجیٹل اکانومی کی اہمیت کے بارے میں بتایا  اور افسران سے کہا کہ وہ گاؤوں کے لوگوں کو ڈیجیٹل اکانومی اور یو پی آئی سے جوڑنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ ملک  کی خدمت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے اپنے فرائض کی انجام دہی کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ’راج پتھ‘ کی ذہنیت اب ’کرتویہ پتھ‘ کے جذبے  میں تبدیل  ہوچکی ہے۔

پروگرام کے دوران اسسٹنٹ سیکرٹریز کی طرف سے وزیراعظم کے سامنے  آٹھ پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ ان پریزنٹیشنز کے موضوعات میں پوشن ٹریکر: پوشن ابھیان کی بہتر نگرانی کا ٹول؛ بھاشینی کے ذریعے کثیر لسانی آواز پر مبنی ڈیجیٹل رسائی  کو فعال بنانا؛ کارپوریٹ ڈیٹا مینجمنٹ؛ ماتر بھومی جیو پورٹل(Matribhoomi Geoportal) - گورننس کے لیے ہندوستان کا  انٹیگریٹیڈ نیشنل جیو پورٹل؛ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی سیاحتی صلاحیت، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) کے ذریعے ڈاک خانوں کا چہرہ بدلنا، چٹانوں جیسے مصنوعی ڈھانچے کے ذریعے ساحلی ماہی گیری کی ترقی؛ اور کمپریسڈ بائیو گیس - مستقبل کے لیے ایندھن شامل ہیں۔ اس سال، 2020 بیچ کے کل 175 آئی اے ایس افسران کو 11جولائی 2022  سے 7 اکتوبر  2022  تک حکومت ہند کی 63 وزارتوں/محکموں میں اسسٹنٹ سکریٹریز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-11116



(Release ID: 1865709) Visitor Counter : 119