وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالیاتی خدمات کے محکمے نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) میں ترمیم کی ہے تاکہ شہری ہوابازی کے شعبے کو اپنے یہاں نقد بہاؤ کے موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لئے مناسب شرحِ سود پر ضروری ضمانت سے پاک لیکویڈیٹی فراہم کی جا سکے

Posted On: 05 OCT 2022 2:06PM by PIB Delhi

ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک مؤثر اور مضبوط شہری ہوابازی کے شعبے کو ناگزیریہ تسلیم کرتے ہوئے وزارت خزانہ کے مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس)  نے کل ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) میں ترمیم کی۔ اس کا مقصد ای سی ایل جی ایس 3.0 کے تحت ایئر لائنز کے لیے قرض کی زیادہ سے زیادہ رقم کی اہلیت کو ان کے فنڈ پر مبنی یا غیر فنڈ پر مبنی قرض کے بقایاجات  کے 100 فی صد تک بڑھانا ہے۔ یہ توسیع حوالہ جاتی تاریخوں کے مطابق ہوگی یا 1,500 کروڑ روپے تک، ان میں سے جو بھی کم ہو؛ علاوہ ازیں مالکان کی طرف سے ایکویٹی شراکت کی بنیاد پر 500 کروڑ روپے پرغور کیا جائے گا۔

ای سی ایل جی ایس کے 30.8.2022 کو جاری کردہ آپریشنل رہنما خطوط کے تحت تجویز کردہ دیگر تمام معیار کے شرائط و ضوابط کے پیمانے حسبِ توضیح نافذ العمل ہوں گے۔

متعارف کردہ ترامیم کا مقصد ان کے نقد کے موجودہ بہاؤ کے مسائل پر قابو پانے کے لئے مناسب شرحِ سود پر ضروری کولیٹرل فری لیکویڈیٹی فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل مارچ 2022 میں، ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کو مارچ 2022 سے آگے مارچ 2023 تک بڑھا دیا گیا تھا تا کہ مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کے مرکزی بجٹ 2023-2022 میں کئے جانے والے اعلان کو نافذ کیا جا سکے۔ شہری ہوا بازی کے شعبے کے مجموعی کریڈٹ میں نان فنڈ بیسڈ کریڈٹ کے اعلی تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے مجاز قرض دہندگان کو ان کے سب سے زیادہ مجموعی فنڈ اور غیر فنڈ پر مبنی کریڈٹ بقائے کا 50 فی صد  تک فائدہ اٹھانے کی اجازت دی گئی جو ہر قرض لینے والے کے لئے زیادہ سے زیادہ 400 کروڑ روپے کے قرض کی حد کے ساتھ مشروط ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 1865367) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu