شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کولہاپور اور ممبئی کے درمیان براہ راست پروازوں کا افتتاح کیا
کولہاپور ہوائی اڈے کے ایپرن کی توسیع کا کام اگلے ماہ شروع کیا جائے گا اور مارچ 2023 میں گھریلو ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا جائے گا: جناب سندھیا
اڑان کے تحت اب تک 433 نئے روٹس شروع کیے گئے ہیں اور ایک کروڑ سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا ہے
Posted On:
04 OCT 2022 4:30PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے، وزیر مملکت جنرل وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) کے ساتھ آج کولہاپور سے ممبئی کے لیے ایک براہ راست پرواز کا افتتاح کیا۔
یہ پرواز شہری ہوابازی کی وزارت کی آر سی ایس یواڑان اسکیم کے تحت شروع کی گئی ہے تاکہ زمرہ-2 اور زمرہ-3 کےشہروں کو ہوائی رابطہ ہو سکے اور سب کے لیے سستا ہوائی سفر فراہم کیا جا سکے۔
یہ پرواز کولہاپور اور ممبئی کے درمیان ہفتے میں درج ذیل شیڈول کے مطابق منگل، جمعرات اور سنیچر کو تین بار چلے گی:
پروازکا نمبر
|
سے
|
تک
|
فریکونسی
|
وقت روانگی
|
|
وقت آمد
|
تاریخ سے نافذ
|
S5 161
|
بمبئی
|
کولہاپور
|
6,4,2
|
1030 بجے
|
|
1125بجے
|
04؍اکتوبر 2022
|
S5 162
|
کولہاپور
|
بمبئی
|
6,4,2
|
1150 بجے
|
|
1245بجے
|
04؍اکتوبر 2022
|
اپنے افتتاحی خطاب میں جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ اڑان اسکیم ملک کے عام شہری کے لیے ہوائی سفر کو سستی بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 433 نئے روٹس شروع کیے گئے ہیں اوران سے ایک کروڑ سے زیادہ مسافر مستفید ہوئے ہیں۔ وزیرموصوف نے یہ بھی یقین دلایا کہ کولہا پور ہوائی اڈے کے ایپرن کی توسیع نومبر میں شروع کی جائے گی اورمارچ 2023 میں گھریلو ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا جائے گا۔
وزیر مملکت، جنرل وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے کولہاپور اور ممبئی کے لوگوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ پرواز نہ صرف سفر میں آسانی پیدا کرے گی بلکہ خطوں میں تجارتی اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی نمایاں طور پر فروغ دے گی۔
افتتاح کے موقع پر سنجے منڈلک ایم پی (کولہاپور)، شری دھیریشیل مانے، ایم پی (ہٹکانگلے)، شری دھننجے مہادک، ایم پی (آر ایس)، شری چندرکانت پاٹل کابینی وزیر (حکومت مہاراشٹر) موجود تھے۔ علاوہ ازیں، ایم او سی اے میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ اوشا پادھی، اسٹار ایئرکے چیئرمین جناب سنجے گھوڈاوت، اسٹار ایئر کےسی ای او کیپٹن سمرن سنگھ ٹوانہ، اور ایم او سی اے، اے اے آئی اور اسٹار ایئر کے دیگر معززین بھی اسموقع پرموجود تھے۔
*****
U.No.11047
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1865255)
Visitor Counter : 128