صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
دسہرہ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
04 OCT 2022 5:48PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے دسہرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:-
"وجے دشمی کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ وجے دشمی کا تہوار پورے ہندوستان میں برائی پر اچھائی، جھوٹ پر سچائی، بداخلاقی پر اخلاق کی فتح کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ شمالی ہندوستان میں اسے 'دسہرہ' کے طور پر منایا جاتا ہے اور راون پر بھگوان رام کی فتح کو 'راون دہن' کے ذریعے متحرک کیا جاتا ہے۔ شری رام کا مثالی کردار اور بہترین اخلاق نسل در نسل لوگوں کو متاثر کرتا رہا ہے۔
مشرقی ہندوستان میں اس دن 'درگا مورتی وسرجن' کی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اس طرح یہ تہوار ہندوستان کے ثقافتی اتحاد کی ایک مثال ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ تہوار ہمیں اخلاقیات، سچائی اور اچھائی کی ابدی زندگی کی اقدار کو اپنانے اور امن اور ہم آہنگی کی زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا رہے''۔
صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
*****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-11050
(Release ID: 1865156)
Visitor Counter : 210